Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قرآن و حدیث کی روشنی میں شان اولیاء اللہ

January 6, 2017July 2, 2018 0 1 min read
Holy Quran
Holy Quran
Holy Quran

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
ارشاد باری تعالی ہے ۔”بے شک وہ لوگ جنہوں نے کہاکہ ہمارارب اللہ تعالیٰ ہے اورپھراس پرقائم رہے ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ نہ ڈرونہ غم کرواورخوش رہواس جنت پرجس کاتمہیں وعدہ دیاجاتاہے “۔اللہ رب العزت نے انسان کواشرف المخلوقات بنایاہے انسان کوطرح طرح کی نعمتیں عطاکی ہیں جن کا انسان شماربھی نہیں کرسکتاانسانوں اورجنوں کومحض اللہ پاک کی عبادت کے لئے پیداکیاگیاہے تاریخ اسلام پراگرنگاہ دوڑائی جائے تو یہ حقیقت سامنے آجاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی ہدایت کے لئے انبیاء کرام کومبعوث فرمایاان انبیاء کرام نے اپنے اپنے ادوارمیں مخلوق کی ہدایت کافریضہ بخوبی انجام دیتے رہے حضرت محمدمصطفیۖخاتم النبین ہیں آپۖکے بعدنبوت کاسلسلہ ختم ہوگیااس لئے آقاۖکے بعدامت کی ہدایت اوررہبری کے لیے اولیاء کرام بھیجے گئے جن کاسلسلہ قیامت تک جاری وساری رہیگا۔اللہ پاک کے وہ مقبول بندے جواس کی ذات وصفات کے عارف ہوں اس کی اطاعت وعبادت کے پابندرہیں گناہوں سے بچیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے انہیں اپناقرب خاص عطافرمائے ان کواولیاء اللہ کہتے ہیںایسے خوش نصیب انسانوںکونہ کسی قسم کاخوف اورنہ کسی قسم کاغم ہوتاہے۔اللہ پاک کے مقبول بندوں سے عجیب وغریب کرامتیں ظاہرہوتی ہیں مثلاََپانی پرچلنا،بلائیںدفع کرنا،دوردرازکے حالات ان پرمنکشف ہونا،جمادات وحیوانات سے کلام کرناوغیرہ ،اللہ پاک کے مقبول بندوں کی کرامتیں درحقیقت ان انبیاء کے معجزات ہیں جن کے وہ امتی ہیں۔اللہ پاک کے ایسے مقبول بندوں کونہ دنیااورنہ آخرت میں کسی قسم کاخوف اورغم ہے۔

ارشادباری تعالیٰ ہے ۔”سن لوبے شک اللہ کے ولیوں پرنہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم وہ جوایمان لائے اورپرہیزگاری کرتے ہیں انہیں خوشخبری ہے دنیاکی زندگی میں اورآخرت میں اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں یہی بڑی کامیابی ہے “(پارہ ١١سورة یونس آیت ٦٢تا٦٤) ولی، اللہ تعالیٰ کے مقبول بندوں کوکہتے ہیں۔جن کونہ دنیامیں اورنہ آخرت میں کسی قسم کاخوف اورغم ہے۔ مالک الملک کی محبت اطاعت اورخشیت نے انہیں ہرقسم کے خوف اورغم سے آزادکردیاہوتاہے اوروہ مرتبہ ولایت پرفائزہوگئے یعنی اولیاء اللہ بن گئے۔ اولیاء کرام کی محبت درحقیقت دارین کی سعادت اور رضائے الٰہی کاسبب ہے ۔ان کی برکت سے اللہ تعالیٰ مخلوق کی حاجتیں پوری کرتاہے ان کی دعائوں سے خلق فائدہ اٹھاتی ہے ۔حضرت علی المرتضیٰ شیرخدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیںکہ میں نے آقائے دوجہاں سرورکون مکان ۖسے سنا آپۖ فرماتے ہیں کہ شام میں ابدال ہوں گے جن کی تعدادچالیس ہوگی جب ان سے ایک فوت ہوجائیگاتواللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرامقررفرمادے گاان کے وسیلہ سے بارش ہوگی اورانہی کے طفیل دشمنوں پرفتح حاصل ہوگی اورانہی کی برکت سے اہل شام سے عذاب دورکیاجائیگا۔(مشکوٰة شریف)۔

اہل لغت نے ولی کے چند معانی بیان فرمائے ہیں۔ ولی کے معنی وارث،قریبی اورمددگارکے ہیں ولیوں کے جماعت وہ مقدس جماعت ہے جنہیں اللہ رب العزت نے دنیاوآخرت کی نعمتوں کاوارث بنادیاہے ولیوں کویہ مرتبہ اورمقام صرف اورصرف نبی کریمۖکی غلامی ،محبت اطاعت کرنے کی وجہ سے ملاہے ۔ شاعرمشرق علامہ اقبال نے کیاخوب کہا۔ کی محمدسے وفاتونے توہم تیرے ہیں یہ جہاں چیزہے کیالوح وقلم تیرے ہیں ! ارشادباری تعالیٰ ہے “بے شک ہم نے زبورمیں نصیحت کے بعدلکھ دیاکہ اس زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے۔(سورة الانبیاء پارہ ١٧) اس زمین کی ملکیت اللہ پاک نے اپنے نیک بندوں کودے دی ہے۔ارشادباری تعالیٰ ہے “یہی وہ جنت ہے جس کاوارث اپنے نیک بندوں میں اسے کریں گے جومتقی ہے”(سورة مریم پارہ ١٦)مزیدارشادہوتاہے “ہم تمہارے دوست ہیں دنیاوآخرت میں اور تمہارے لئے اس (جنت) میں ہے جوتمہاراجی چاہے اورتمہارے لئے اس میں جوتم مانگو۔ ولی کادوسرامعنی مددگارکے ہیں یعنی مخلوق خداکی امدادکرنیوالے ارشادباری تعالیٰ ہے ۔”اورایک دوسرے کی نیکی اورتقویٰ پرامدادکرو” جیساکہ حدیث مبارکہ میں ہے “مَنْ کُنْتُ مَوْلاَفَعَلِیّ” مَوْلاَ”جس کامیںمولا( مددگار)ہوں اس کے علی مولا( مددگار)ہیں ۔ولی کاایک اور معنی قریبی کے ہیں ۔یعنی اولیاء اللہ کی جماعت وہ مقدس جماعت ہے جن کواللہ رب العزت کاقرب اورنزدیکی حاصل ہوتی ہے۔

Hazrat Abu Hurayrah
Hazrat Abu Hurayrah

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایا”اللہ تعالیٰ فرماتاہے جومیرے کسی ولی سے دشمنی رکھے میں اس سے اعلان جنگ کرتاہوں اورمیرابندہ ایسی کسی چیزکے ذریعے میراقرب نہیں پاتاجومجھے فرائض سے زیادہ محبوب ہواورمیرابندہ نفلی عبادات کے ذریعے برابرمیراقرب حاصل کرتارہتاہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتاہوں اورجب میں اس سے محبت کرتاہوں تومیں اس کے کان بن جاتاہوں جس سے وہ سنتاہے اوراسکی آنکھ بن جاتاہوں جس سے وہ دیکھتاہے اوراس کاہاتھ بن جاتاہوں جس سے وہ پکڑتاہے اوراس کاپائوں بن جاتاہوں جس سے وہ چلتاہے اگرمجھ سے وہ سوال کرتاہے تومیں اسے ضرورعطاکرتاہوں ۔اگروہ میری پناہ مانگتاہے تومیں ضروراسے پناہ دیتاہوں میں نے جوکام کرناہوتاہے اس میں کبھی اس طرح مترودنہیں ہوتاجیسے بندہ مومن کی جان لینے میں ہوتاہوں ۔اسے موت پسندنہیں اورمجھے اس کی تکلیف پسندنہیں “۔ولی کاایک اورمعنی مددگارکے ہیں۔

ایک دن مشکل کشا سیدناحضرت علی المرتضیٰ شیرخدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لارہے تھے کہ اونٹوں کی ٹاپ کی آواز نے ایک نابیناسائل کوسرراہ کھڑاکردیا۔جس نے لوگوں سے پوچھاکون آرہاہے اسے بتایاگیاکہ شیرخدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لارہے ہیں جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس سائل کے قریب پہنچے توا س نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں سوال کیاکہ میں بھوکاہوں مجھے کھاناچاہیے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سوالی کاسوال سناتواپنے غلام کوبلاکرفرمایاکہ سائل کوروٹی دی جائے توغلام نے عرض کیاحضورروٹی توتوشہ دان میں ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایااے میرے غلام دیرمت کرسائل کوتوشہ دان دے دیاجائے ۔غلام نے عرض کیاحضور!توشہ دان توکچاوے میں پڑاہے فرمایاپھرایساکرو اس سائل کوکچاواہی دے دو۔غلام نے عرض کیاحضور!وہ کچاواتواونٹ پرہے۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایاسائل کواونٹ کی نکیل(مہار)ہی پکڑادو۔غلام نے عرض کیاحضور!اونٹ توقطارکے درمیان میں ہے ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایااس سائل کواونٹوں کی قطارہی تھمادو۔
یہ شان ہے خدمتگاروں کی سردارکاعالم کیاہوگا۔

“خبردار!”سن لوبے شک اللہ کے ولیوں پرنہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم “سوال پیداہوتاہے اللہ کے پیاروں کوکس طرح خوف اورغم نہیں۔ایک مشہور صحابی جس کانام تقریباَہرشخص جانتاہے ان کے بارے میں آتاہے کہ ایک مرتبہ سیدناحضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کابچہ بیمارتھا سیدناابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوکسی کام کے لئے گھرسے جاناپڑاآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابھی گھرواپس نہیں آئے تھے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاننھاسابچہ فوت ہوگیاآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی حضرت رمیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے بچے پرکپڑاڈال دیارات کوجب حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ گھرپہنچے توبچے کی خیریت دریافت کی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہکی صابرہ اورشاکرہ بیوی نے بڑے سکون سے عرض کیاکہ آج ہمارے بچے کی حالت پہلے کی حالت سے بہت اچھی ہے اب آرام وسکون میں ہے بیوی نے اپنے سرکے تاج سیدناحضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوکھاناپیش کیاصحابی رسول ۖنے کھاناکھایاکھاناکھلانے کے بعدحضرت رمیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے اپنے خاوندسے عرض کیااورکہااے میرے سر تاج ہمارے پڑوس والی عورت نے مجھ سے ایک چیزبطور عاریت لی تھی آج میں نے اس سے اپنی چیزکامطالبہ کیاتواس نے روناشروع کردیا۔حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ سن کرکہاکہ وہ بڑی احمق عورت ہے اسے ادھار لی ہوئی چیزکی واپسی توبڑی خوشدلی سے کرنی چاہیے جب حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بات کی توبیوی نے عرض کیا۔اے میرے سرتاج تیراچھوٹابیٹاجواللہ تبارک وتعالیٰ نے ہمیں بطورامانت دیاتھاوہ آج اس نے واپس لے لیاہے ۔سیدنا حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ سن کرعرض کیا اِنَّاللہ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْن”جب صبح ہوئی تویہ ساراواقعہ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بارگاہ مصطفیۖ میں عرض کردیاتونبی کریمۖنے فرمایا گذشتہ رات تمہیں مبارک ہوکہ میں نے تمہاری بیوی کوجنت میں دیکھاہے۔

ALLAH
ALLAH

میرے مسلمان بھائیو!ہم نے دنیامیں جودوست بنارکھے ہیں قیامت کے دن سب کے سب دشمن بن جائیں گے سوائے متقی (لوگوں)کے ،جن کی دوستی قیامت کے دن بھی ہم کوفائدہ دے گی ۔جیساکہ قرآن پاک میں ارشادہوتاہے “گہرے دوست اس دن ایک دوسرے کے دشمن ہونگے مگر پرہیزگار ان سے فرمایاجائے گااے میرے بندوآج نہ تم پرخوف نہ تم کوغم ہووہ جوہماری آیتوں پرایمان لائے اورمسلمان تھے داخل ہوجنت میں تم اور تمہاری بیبیاں اورتمہاری خاطریں ہوتیں۔ا ن پردورہ ہوگاسونے کے پیالوں اورجاموں کااوراس میں جوجی چاہے اورجس سے آنکھ کولذت پہنچے اورتم اس میں ہمیشہ رہوگے اوریہ ہے وہ جنت جس کے تم وارث کئے گئے اپنے اعمال سے تمہارے لئے اس میں بہت میوے ہیں کہ ان میں سے کھائوبیشک مجرم جہنم کے عذاب میں ہمیشہ رہنے والے ہیں “۔(ترجمہ کنزالایمان پارہ ٢٥سورة الزخرف آیت ٦٧تا٧٤)سوال پیداہوتاہے کہ دنیاکی دوستی قیامت کے دن دشمنی میں کس طرح بدل جائے گی ۔یہ توہرکسی کومعلوم ہے کہ قیامت کادن نفسہ نفسی کاعالم ہوگاہرکسی کواپنی جان کی پڑی ہوگی انسان کی نیکیاں کم ہوجائیں گی تووہ نیکیاں مانگنے کے لئے اپنے والدین کے پاس جائے گاکہ مجھے کچھ نیکیاں ضرورت ہیں اگرآپ دے دیں تومیری جان چھوٹ جائے گی۔دنیامیں والدین کواپنی اولادسے کتنی محبت ہوتی ہے۔

اولاد دنیا میں جو بھی خواہش کرتی ہے والدین ان کی خواہشیں پوری کرتے ہیں ۔ پرقیامت کے دن والدین بھی نیکیاں دینے سے انکارکردیں گے اسی مایوسی کے عالم میں انسان واپس ہوکراپنے بھائی،بہن اوردوستوں کے پاس جائیگا توان تمام کی طرف سے بھی یہی جواب ملے گا۔کہ دنیاکی دوستی ،دنیاکی محبت بجاآج ہم آپ کوکسی قسم کی نیکی نہیں دے سکتے ۔جن لوگو ں سے ہم دنیامیں محبت کرتے تھے وہ نیکی دینے سے انکاری ہوجائیں گے جب انکاری ہوں گے تودنیاوالی دوستی دشمنی میں بدل جائے گی پرَقیامت کے دن بھی اللہ کے ولی ،متقی ،دوست ،ہماراساتھ نبھائیں گے۔توہمیں بھی چاہیے کہ ہم ان سے محبت کریں جن پراللہ پاک اوراسکاحبیب ۖراضی ہو جن کی محبت قیامت کے دن بھی ہمیں کام آئیے۔حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایابے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے برگزیدہ بندے ہیں جونہ انبیاء کرام علہیم الرضوان ہیں نہ شہدائ، قیامت کے دن انبیاء کرام علہیم السلام اورشہداء انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاکردہ مقام کودیکھ کران پررشک کریں گے صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیایارسول اللہۖ!آپ ہمیں ان کے بارے میں بتائیں کہ وہ کون ہیں ؟آپۖ نے فرمایاوہ ایسے لوگ ہیں جن کی ایک دوسرے سے محبت صرف اللہ پاک کی خاطرہوتی ہے نہ کہ رشتہ داری اورمال دین کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی قسم ْ! ان کے چہرے نورہوں گے اوروہ نور(کے منبروں)پرہوں گے ،انہیں کوئی خوف نہیں ہوگاجب لوگ خوف زدہ ہوں گے ۔انہیں کوئی غم نہیں ہوگاجب لوگ غم زدہ ہوں گے۔

پھرآپۖنے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی ۔خبرداربے شک اولیاء اللہ پرنہ کوئی خوف ہے اورنہ وہ رنجیدہ وغمگین ہوںگے۔(ابودائود)حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایایقینا بعض لوگ اللہ تعالیٰ کے ذکرکی کنجیاں ہوتے ہیں انہیں دیکھ کراللہ تعالیٰ یادآجاتاہے ۔(طبرانی،بیہقی)۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی کریمۖنے فرمایا۔جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتاہے توحضرت جبرائیل علیہ السلام کوآواز دیتاہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے محبت کرتاہے لہذاتم بھی اس سے محبت کرو۔پس سیدناحضرت جبرائیل علیہ السلام اس سے محبت کرتے ہیں پھرسیدناجبرائیل علیہ السلام آسمانی مخلوق میں ندادیتے ہیں کہ اللہ پاک فلاں بندے سے محبت کرتاہے لہذاتم بھی اس سے محبت کروپس آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھرزمین والوں (کے دلوں)میں اس کی مقبولیت رکھ دی جاتی ہے ۔(بخاری شریف) علامہ شیخ محمدعبدالباقی نے اپنی کتاب زرقانی شرح مواہب لدینہ میں حدیث مبارکہ نقل فرمائی ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ۖفرماتے ہیں۔

Syedina Adam
Syedina Adam

بے شک اللہ تعالیٰ کے لئے مخلوق میں تین سواولیاء ہیں ان کے دل سیدناحضرت آدم علیہ السلام کے دل پرہیں اورچالیس کے دل سیدناحضرت موسیٰ علیہ السلام کے دل پراورسات کے دل سیدناحضرت ابراہیم علیہ السلام کے دل پراورپانچ کے دل حضرت جبرائیل امین علیہ السلام پراورتین کے دل حضرت میکائل علیہ السلام کے دل پراورایک کاحضرت اسرافیل علیہ السلام پرہے جب ان سے ایک فوت ہوجاتاہے توتین میں سے کوئی اس کاقائم مقام ہوتاہے اورجب ان میں سے کوئی فوت ہوتاہے توپانچ میں سے کوئی اس کاقائم مقام ہوتاہے اورجب ان میں سے کوئی انتقال کرجاتاہے توسات میں سے اس کے قائم مقام کردیاجاتاہے اورجب سات میں سے کسی کاانتقال ہوتاہے توچالیس میں سے کوئی اس کے قائم مقام کردیاجاتاہے اورجب چالیس میں سے کوئی مرتاہے توتین سومیں سے اسکے قائم مقام کردیاجاتاہے اورجب تین سوسے کوئی فوت ہوجائے توعوام سے لیاجاتاہے انہیں سے حیات وموت ،بارش کابرسنا،نباتات کااُگنابلائوں کادفع ہونااس امت کاہواکرتاہے ۔حدیث مبارکہ سے ثابت ہواکہ تین سوچھپن اولیا ء اللہ ہیں جواس نطام کوچلاتے ہیں۔

حضرت عمروبن حمق رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم رئوف رحیم ۖنے فرمایابندہ اس وقت تک ایمان کی حقیت کونہیں پاسکتاجب تک وہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہی (کسی سے)ناراض اوراللہ تعالیٰ کے لئے ہی (کسی سے )راضی نہ ہو(یعنی اس کی رضا کامرکزومحورفقط ذات الٰہی ہوجائے )اورجب اس نے یہ کام کرلیاتواس نے ایمان کی حقیقت کوپالیااوربے شک میرے احباب واولیاء وہ لوگ ہیں کہ میرے ذکر سے ان کی یادآجاتی ہے اوران کے ذکرسے میری یادآجاتی ہے (یعنی میراذکران کاذکرہے اوران کاذکرمیراذکر ہے ) (طبرانی)مشارق الانوارمیں ہے ابن جوزی کہتے ہیں کہ شریعت محمدیہ ۖکاعلم سیکھنے کے لئے حضرت خضرعلیہ السلام ہرروزصبح کے وقت امام اعظم ابوحنیفہ کی مجلس میں آیاکرتے تھے جب آپ کاوصال ہوگیاتوحضرت خضرعلیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ امام ابوحنیفہ کی روح کوان کے جسم میں لوٹادے تاکہ میں علم فقہ ان سے مکمل کرسکوں چنانچہ حضرت خضرعلیہ السلام اپنی عادت کے مطابق ہرروزصبح کے وقت امام اعظم ابوحنیفہ کی قبرپرآکران سے فقہ اورشریعت کے مسائل سناکرتے تھے ۔یہ توایک ولی کامقام ومرتبہ ہے۔ ہم شہیدکے مقام ومرتبہ کونہیں جان سکے کیونکہ ہم کوان کی زندگی کاشعورنہیں۔ انبیاء کرام علہیم الرضوان کامقام مرتبہ کیاہوگا۔یہ تواللہ پاک ہی جانتاہے۔اللہ پاک ہم کواپنی اوراپنے محبوب ۖکی محبت نصیب فرمائے تاکہ ہم کامیاب ہوجائیں ۔کسی نے کیاخوب ہی کہا
یہ شان ہے خدمتگاروں کی سردارکاعالم کیاہوگا۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی کریمۖنے فرمایااللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں جوانبیاء نہیں لیکن انبیاء کرام اورشہداء بھی ان پررشک کریں گے۔عرض کیاگیایارسول اللہۖ!وہ کون لوگ ہیں (ہمیں ان کی صفات بتائیں )؟تاکہ ہم بھی ان سے محبت کریں آپۖ نے فرمایاوہ ایسے بندے ہیں جوآپس میں بغیرکسی قرابت داری اورواسط کے محض اللہ تعالیٰ کی خاطرمحبت کرتے ہیں ان کے چہرے پرنورہوں گے اوروہ نورکے منبروں پرجلوہ افروزہوں گے انہیں کوئی خوف نہیں ہوگاجب لوگ خوفزدہ ہوں گے اورانہیں کوئی غم نہیں ہوگاجب لوگ غمزدہ ہوں گے پھر آپۖنے یہ آیت تلاوت فرمائی”خبردار!بے شک اولیاء اللہ پرنہ کوئی خوف ہے اورنہ وہ رنجیدہ وغمگین ہوں گے (ابن حبان،بیہقی فی شعب الایمان) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی کریمۖنے فرمایاجب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتاہے توحضرت جبرائیل علیہ السلام کو آواز دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاںبندے سے محبت رکھتاہے لہذاتم بھی اس سے محبت کروپس حضرت جبرائیل علیہ السلام اس سے محبت کرتے ہیں پھرحضرت جبرائیل علیہ السلام آسمانی مخلوق میں ندادیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے محبت کرتاہے لہذاتم بھی اس سے محبت کروپس آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھرزمین والوں (کے دلوں )میں اس کی مقبولیت رکھ دی جاتی ہے (متفق علیہ)۔ولی اللہ کاپرہیزگاربندہ ہوتاہے ولی کی پہچان بھی یہی ہے کہ جب انسان اس کودیکھے تواللہ پاک یادآجائے ۔حضرت اسماء بن یزیدرضی اللہ تعالیٰ عنہاسے روایت ہے کہ میں نے حضورنبی کریمۖکویہ فرماتے ہوئے سناکیامیں تمہیں تم میں سب سے بہترلوگوں کے بارے میں خبرنہ دوں؟صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا:یارسول اللہۖکیوں نہیں!آپۖنے فرمایاتم میں سے بہتروہ لوگ وہ ہیں کہ جب انہیں دیکھاجائے تواللہ تعالیٰ کی یاد آجائے۔(ابن ماجہ،احمدبن حنبل)۔

Muhammad SAW
Muhammad SAW

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورنبی اکرمۖسے اولیاء اللہ کے متعلق پوچھاگیاتوآپۖنے فرمایاوہ لوگ(اولیاء اللہ ہیں )جنہیں دیکھنے سے اللہ یادآجائے (نسائی)حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت معاذبن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضورنبی اکرم ۖ کو فرماتے ہوئے سنا:بے شک معمولی دکھاوابھی شرک ہے اور جس نے اولیاء اللہ سے دشمنی کی تواس نے اللہ تعالیٰ سے اعلان جنگ کیا ،بے شک اللہ تعالیٰ ان نیک متقی لوگوں کو محبوب رکھتا ہے جوچھپے رہتے ہیں،اگر وہ غائب ہو جا ئیں تو انہیں تلاش نہیں کیاجاتا اور اگروہ مو جود ہوں توانہیں(کسی بھی مجلس میںیا کام کے لئے) بلایانہیں جاتا اور نہ ہی انہیں پہچانا جاتا ہے ،ان کے دل ہد ایت کے چراغ ہیں ایسے لوگ ہرطرح کی آزمائش اور تار یک فتنے سے (بخیر و عافیت ) نکل جاتے ہیں۔(ابن ماجہ،الحاکم فی المستدرک) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ عرض کیا گیا :یا رسول اللہ! ہمارے بہترین ہم نشین کون لوگ ہیں ؟ آ پ ۖ نے فرمایا : ایسا ہم نشین جس کا دیکھنا تمہیں اللہ تعا لیٰ کی یاد دلائے اور جس کی گفتگو تمہارے علم میں اضافہ کرے اور جس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔

کرامات اولیا ئ، صالحین
حضرت سفینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں سمندرمیں ایک کشی پرسوارہواوہ کشتی ٹوٹ گئی تومیں اس کے ایک تختے پرسوارہوگیااس نے مجھے ایک ایسی جگہ پھینک دیاجوشیرکی کچھارتھی ۔وہی ہواجس کاڈرتھاکہ (اچانک)وہ شیرسامنے تھامیں نے کہااے ابوالحارث (شیر)!میں رسول اللہۖ کاغلام ہوں تواس نے فوراََ اپناسرخم کردیااوراپنے کندھے سے مجھے اشارہ کیااوروہ اس وقت تک مجھے اشارہ اوررہنمائی کرتارہاجب تک کہ اس نے مجھے صحیح راہ پرنہ ڈال دیاپھرجب اس نے مجھے صحیح راہ پرڈال دیاتووہ دھیمی آوازمیں غرغرایاسومیں سمجھ گیاکہ وہ مجھے الوداع کہہ رہاہے ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ حضورنبی اکرمۖکے کسی صحابی نے ایک قبرپرخیمہ لگایا۔انہیں معلوم نہ تھاکہ یہ قبرہے اچانک پتہ چلاکہ یہ قبرہے اوراسکے اندرکوئی آدمی سورة الملک پڑھ رہاہے ۔یہاں تک (اس صحابی نے سناکہ)اس پڑھنے والے نے (قبرکے اندر)مکمل سورة الملک پڑھی یہ سن کروہ صحابی حضورنبی اکرم ۖکی خدمت اقدس میں حاضرہوئے اورعرض کیایارسول اللہ ۖمیں نے (نادانستہ) ایک قبرپرخیمہ لگایااورمجھے یہ خیال نہیں تھاکہ یہ قبرہے اچانک سناکہ ایک آدمی قبرمیں سورة الملک پڑھ رہاہے یہاں تک کہ میں نے سنااس نے مکمل سورة الملک پڑھی حضورنبی اکرمۖنے فرمایایہ سورة الملک عذاب قبرکوروکنے والی ہے اورعذاب قبرسے نجات دینے والی ہے۔

بہتجہ الاسرار میںہے کہ ایک مر تبہ شہنشاہ بغدادحضورغوث اعظمرضی اللہ تعا لیٰ عنہ کہیں جنگل میں تشریف لے جا ر ہے تھے اچانک آسمان پر بادل کا ٹکڑا نظر آیا وہ بادل سر کے قریب آتا گیا ۔جب کافی قریب آگیا تو اس سے آواز آئی۔ اے عبدالقادر!میں تیرا خدا ہُوں ،میں نے تجھے قبول کر لیا ہے لہذا!اب تجھے عبادت و ریا ضت کی کو ئی ضرورت نہیں میں نے تیری سب عبا د تیں قبول کر لی ہیں ۔یہ لفظ سُن کر حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لاحول ولاقُوة الاباللّٰہ العلی العظیم پڑھا بادل پھٹ گیا اور آواز آئی ۔اے عبدالقادر !میں ابلیس ہُوں، تجھے تیرے علم نے بچا لیا ورنہ میں اس مرتبہ پر پہنچے ہُوئے ستر غوثوں کو اسی حربے سے گمراہ کر چکا ہوں اے عبدالقادر!تجھے تیرے علم نے بچا لیا ہے حضورغوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایاظالم!اب بھی دھوکا دینا چاہتاہے کہ میں علم پرفخرکروںغلط ہے مجھے میرے علم کے علاوہ اللہ پاک کے فضل نے بچایاہے۔
ڈاکٹرعلامہ اقبال فرماتے ہیں کہ شاہ بُوعلی قلندر کے ایک مریدکوشہرکے گورنرنے بلاوجہ سزادی اس مریدنے حضرت شاہ بوعلی قلندر کی خدمت میں شکایت کی آپ نے ہندوستان کے شہنشاہ کوخط لکھاجس کاترجمہ علامہ اقبال یوں بیان کرتے ہیں۔
بازگیرایں عاملِ بدگوہرے ورنہ بخشم ملکِ توبادیگرے
اس گورنرکوقرارواقعی سزادی جائے اس نے میرے مریدکوبلاوجہ ماراہے اگرتونے سزانہ دی توتیراملک کسی اورکوبخش دونگا۔

Golra Sharif
Golra Sharif

ایک امریکن پادری گولڑہ شریف آیااورمجلس میں داخل ہوتے ہی سوال پیش کیاکہ مسلمانوں کادعویٰ ہے کہ قرآن شریف میں ہرچیزکاذکرموجود ہے حالانکہ ز حضرت امام حسین علیہ السلام جن کی زندگی میں قرآن چھ برس تک نازل ہوتارہاان کانام تک قرآن میں موجودنہیں حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام کے لئے بڑی قربانی دی ہے ایسے خادم اسلام کاذکرتوقرآن میں ضرورہوناچاہیے تھا۔تاجدارگولڑہ حضرت پیرمہرعلی شاہ صاحب نے دریافت فرمایاکہ پادری صاحب کیاآپ نے قرآن پاک پڑھاہے؟کہنے لگامیں نے قرآن پڑھاہے اوراس وقت بھی میری جیب میں موجود ہے فرمائیے کہاں سے پڑھوں؟آپ نے اپنے علماء کی طرف دیکھااورمسکراکرفرمایاسبحان اللہ!پادری صاحب کوبھی قرآن دانی کادعویٰ ہے یہاں عمرگزری ہے اس دشت کی سیاہی میں مگراس دعوے کی مجال نہیں پھرپادری سے مخاطب ہوکرفرمایااچھاپادری صاحب قرآن پڑھیے کہیں سے قرآن پڑھ دیجیے و ہ مئودب ہوکر بیٹھ گیااورعربی لہجے میں ترتیل سے پڑھنے لگااعوذباللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمان الرحیم قبلہ عالم قدس سرہ نے اشارے سے روک کرفرمایاکہ بس اعوذ توقرآن کاحصہ نہیں بسم اللہ الرحمان الرحیم ہے اوربقاعدہ ابجداکے عدد٧٨٦ہیں اب ذرالکھیے ۔امام حسین عددہیں ٢١٠سن پیدائش ٤ہجری سن شہادت٦١ہجری کرب و بلا٢٦١امام حسن علیہ السلام ٢٢٠سن شہادت ٩٥میران ٧٦٨۔تاجدارگولڑہ حضرت پیرمہرعلی صاحب نے فرمایاپادری صاحب قرآن مجیدکی جوپہلی آیت آپ نے پڑھی اس میں ہی حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانام ،سن پیدائش،سن شہادت مقام شہادت ان کے بھائی صاحب کانام اورسن شہادت اوردونوں بھائیوں کے نام امام ہونے کاثبوت موجودہ ہے آگے چلے توشایدان کی زندگی کے کئی واقعات بھی مل جائیں اس پراس امریکی پادری نے کہاعربوں کے علم ہندسہ اورجعفروغیرہ کاذکرمستشرقین یورپ کی کتابوں میں میری نظرسے گزراہے لیکن یہ معلوم نہ تھاکہ مسلمانوں نے ان علوم کے اندراتنی گہری ریسرچ(تحقیق )کی ہوئی ہے۔

حضرت قبلہ عالم قدس سرہ’نے فرمایاجب مسلمان کہتاہے کہ قرآن شریف کے اندرہرچیزکاذکر موجودہے تواس بات کاایک ظاہری مفہوم جوہوتاہے یہ ہوتاہے کہ ہراس چیزکاذکرموجودہے جومذہب حقہ اسلام کی ضروریات میں داخل ہے لیکن یہ کہنابھی غلط نہیں کہ ہروہ چیزجس سے اسلام کاذراسااوردورکاتعلق ہے قرآن مجیدمیں بیان فرمادی گئی ہے ۔ایسی چیزوں کے لئے اس یک جلدکتاب کے اندراظہارمعانی کے طریقے لامحال متعددمتصورہوں گیاآپ کو اُستاد نے بتایا ہو گا کہ حُروف مقطعات کے اندر معانی اور مطالب کا ایک جہان پوشیدہ ہے ۔اسی قسم کی کیفیت دیگر حروف و الفاظ قرآنی کی بھی ہے ا گر چہ ان معانی پر انسان اپنی کو شش اور تحقیق سے پُوری طرح مُطلع نہیں ہو سکتا ۔ قرآن مجید کے با طنی ر موز اور معانی پر اطلاع تحقیق اور تفتیش سے زیادہ خدائے تعالیٰ کے فضل اور انسان کے نیک عمل پر مو قو ف ہے اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے حا جت ان اسرار پر مطلع فرما دیتا ہے سبحا ن اللہ اسلام کے اسی درخشندہ ما ہتاب اور اسی زندہ جا وید شہید حضرت امام حسین علیہ السلام کے والد گرامی باب علم سیدنا مولا ئے علی کرم اللہ وجہ الکریم نے فرمایا تھا کہ میں سُورة فا تحہ کی تفسیر لکھنے بیٹھوں تو کئی ضنیم جلدوں میں ایک دفتر تیار ہو جا ئے ۔
اللہ اللہ با ئے بسم اللہ پدر معنئی ذبح عظیم آمد پسر

حضرت بابوجی مدظلہ العالی ایک کتابی واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک مر تبہ حضرت شیخ اکبری محی الدین ابن عربی سواری سے گر پڑے اور اٹھ کر کچھ دیر اسے پکڑے ہوئے آنکھیں بند کر کھڑے رہے خادم نے پوچھاحضرت چوٹ تونہیں آئی؟فرمایانہیں چوٹ نہیں آئی میں غورکررہاتھاکہ اس وقت میرے سواری سے گرنے کاذکرقرآن مجیدمیں کہاں آیاہے چنانچہ اب معلوم ہوگیاہے کہ کہاں موجودتھا۔حضرت محمدبن حنیف شیرازی قدس سرہ فرماتے ہیں کہ میں بغدادمیں پہنچااورچالیس روزتک نہ کچھ کھایانہ پیاپھرایک دن پیاس لگی توڈول اوررسی پکڑی اورایک کنویں پرجا پہنچا دیکھا توایک ہرن پانی پی رہاتھااورکنویں کاپانی کناروں تک پہنچاہواتھا۔میں جب قریب گیاتوہرن واپس چلاگیامیں نے پانی پینے کاارادہ کیاتوپانی تہہ میں چلاگیامیں نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کی ۔یااللہ!کیامیں اس ہرن سے بھی کم مرتبہ رکھتاہوں ؟ہرن آیاتوپانی کناروں تک آگیااورجب میں پہنچاتوپانی نیچے تہہ تک پہنچ چکاتھا۔آوازآئی ہرن ڈول اوررسی کے بغیر آیاتھااورتونے ڈول اوررسی پربھروسہ کیاآپ فرماتے ہیں کہ میں نے ڈول اوررسی فوراََ پھینک دی اورتوبہ کی پھردیکھاتوپانی اوپرآگیامیں نے پیٹ بھرکرپیاواپس آکرحضرت جنیدکی خدمت میں حاضرہواتاکہ یہ واقعہ سنائوں مگرآپ نے میرے عرض کرنے سے پہلے ہی فرمادیاشیرازی !اگرتوتھوڑی دیراورٹھہرتاتوپانی تیرے قدموں کے نیچے جوش مارتاتوچلتاتو تیرے پیچھے چلتامعلوم ہواک جنیدبغدادی کی نظرسے کنویں کاواقعہ پوشیدہ نہیں تھا۔اللہ پاک سے دعاکرتاہوں کہ اللہ پاک ہم کوصراطِ مستقیم کے راستے پرچلنے کی توفیق عطافرمائے بروزقیامت آقاۖکی شفاعت نصیب فرمائے آمین۔

Hafiz Kareem Ullah Chishti
Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
0333.6828540

Share this:
Tags:
blessed glory Hadith light man Qur'an Saints انسان حدیث روشنی شان فرشتے قرآن نعمتیں
Om Puri
Previous Post معروف بھارتی اداکار اوم پوری چل بسے
Next Post جعلی پیروں، جعلی مولویوں نے مسلمانوں کو بہت نقصان پہنچایا، محمد شوکت سیالوی
Fake Pirs

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close