Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قرآن وحدیث کی روشنی میں فضائل ومناقب اہل بیت اکرام

October 24, 2015July 2, 2018 0 1 min read
Imam Hussain
Imam Hussain
Imam Hussain

تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل، میانوالی
ارشادباری تعالیٰ ہے۔قُلْ لاَ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْرًََا اِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِیْ الْقُرْبٰی(سورة الشورٰی پارہ ٢٥آیت٢٣)فرمادیجیے اے لوگو!میں تم سے اس (ہدایت وتبلیغ)کے بدلے کچھ اجرت وغیرہ نہیں مانگتاسوائے قرابت کی محبت کے۔
جگر گوشہ رسول مقبولۖ سیدالسادات امام المسلمین امام عاشقاں شہید دشت کربلا سیدنا ومولانا امام ناحضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل ومناقب محاسن ومحامد بے شمارہیں اور کیوں نہ ہوں جبکہ فضائل وکمالات برکات وحسنات کامخزن ومعدن انہی کا گھرانہ ہے جس کسی کو بھی کوئی نعمت ملی ان ہی کاصدقہ اوران ہی کی بدولت ہے۔
لاَ وَرَبِّ الْعَرْش جس کوملاجوملاان سے مِلا
بٹتی ہے کونین میں نعمت رسول اللہۖکی

حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ آقاۖنے ارشادفرمایا”لوگومیں تم سے اس (ہدایت وتبلیغ)کے بدلے کچھ اجرت نہیں مانگتاسوائے قرابت کی محبت کے اوریہ کہ تم میری حفاظت کرومیرے اہل بیت کے معاملے میں اورمیری وجہ سے ان سے محبت کرو۔(درمنثور)انہی سے روایت ہے کہ جب یہ آیت کریمہ قُلْ لاَ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْرًََا اِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِیْ الْقُرْبٰی نازل ہوئی توصحابہ کرام نے عرض کیایارسول اللہۖوہ آپ کے قرابت دارکون ہیں جن کی محبت ہم پرواجب کی گئی ہے ؟قَالَ عَلی” وفَاطِمَہُ وولداھُمَا،علی وفاطمہ اوران کے دونوں بیٹے (یعنی سیدناحضرت امام حسن وسیدنا حضرت امام حسین)۔( بحوالہ زرقانی علی المواہب ص٢٠جلد٧صواعق محرقہ ص١٦٨)
حضرت امام حسن نے اپنے ایک خطبہ میں ارشادفرمایا۔”جومجھے پہچانتاہے تووہ مجھے پہچانتاہی ہے اورجونہیں پہچانتاوہ جان لے کہ میں حسین ہوں فرزندرسول ۖپھریہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ اٰبَایء اِبْرَاھِیْمَ الی الاخرتک پھر فرمایا میں بشیر ونذیرکا،فرزندہوںاورمیں اہل بیت نبوت سے ہوں جن کی محبت ودوستی اللہ عزوجل نے تم پرفرض فرمائی ہے اوراس بارے میں اس نے اپنے نبی محمدۖ پریہ آیت نازل فرمائی قُلْ لاَ اَسْئَلُکُم ْ عَلَیْہِ اَجْرًََا اِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِیْ الْقُرْبٰی۔

(الصواعق المحرقہ،المستدرک)صحیح بخاری میں ہے کہ حضرت ابن عباس سے اس آیت کی تفسیر پوچھی گئی توحضرت سعیدبن جبیر نے فرمایااِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِیْ الْقُرْبٰیسے مراد اہل بیت نبوت ہیں یہ سن کرحضرت ابن عباس نے فرمایاکہ تم نے عجلت سے کام لیاہے سنوقریش میں کوئی قبیلہ ایسانہ تھاجس میں رسول اللہۖ کی قرابت نہ ہوتومطلب یہ ہے کہ مجھ میں اورتم میں قرابت ہے اس کالحاظ رکھواورظلم واذیت سے بازرہو۔دونوںجلیل القدرحضرات کے اقوال ایک دوسرے کے منافی نہیں ہیں عموم خصوص میں فرق ہے ابن عباس نے عموم مرادلیاہے اور ابن جبیر نے خصوص یعنی ابن عباس نے فی القربیٰ سے مرادحضورۖاورقریش کے درمیان جوقرابت تھی اس کولیاکہ اس کاحق پہچانو اورمجھ سے محبت کرو نہ کہ عداوت اورابن جُبیر نے فی القربیٰ سے مرادقرابت رسولۖلی ہے ۔مطلب یہ ہواکہ میرے اورتمہارے درمیان جو قرابت ہے اسکی وجہ سے مجھ سے محبت رکھواور میرے اورمیری اولادکے درمیان جو قرابت ہے اسکی وجہ سے میری اولادسے محبت رکھویہ بھی میری محبت ہے۔

Ahly Bait
Ahly Bait

بعض مفسرین نے یہ مفہوم مراد لیا ہے کہ تم آپس میں ایک دوسرے سے محبت رکھو اور حق قرابت کو پہچانو۔ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ اپنے والدسے روایت کرتے ہیں کہ آقاۖ نے ارشادفرمایا”کوئی بندہ اسوقت تک مومن نہیں ہوسکتاجب تک کہ میں اس کے نزدیک اسکی جان سے بھی محبوب ترنہ ہوجائوں اورمیرے اہل بیت اسے اس کے اہل خانہ سے محبوب ترنہ ہوجائیں اورمیری اولاداسے اپنی اولاد سے بڑھ کرمحبوب نہ ہوجائے اورمیری ذات اسے اپنی ذات سے محبوب ترنہ ہوجائے ”۔(طبرانی فی المعجم الکبیر)حضرت عباس بن عبدالمطلب بیان فرماتے ہیں کہ ہم جب قریش کی جماعت سے ملتے اوروہ باہم گفتگوکررہے ہوتے توگفتگوروک دیتے ہم نے حضورنبی اکرم ۖ کی بارگاہ میں اس امرکی شکایت کی توآپۖ نے فرمایا لوگوں کو کیا ہوگیا ہے جب میرے اہل بیت سے کسی کودیکھتے ہیں تو گفتگو روک دیتے ہیں ؟اللہ رب العزت کی قسم ! کسی شخص کے دل میں اس وقت تک ایمان داخل نہیں ہوگاجب تک ان (یعنی میرے اہل بیت)سے اللہ تعالیٰ کے لئے اورمیری قرابت کی وجہ سے محبت نہ کرے”۔(ابن ماجہ)۔

آقاۖ نے ارشاد فرمایا”اپنی اولادکوتین خصلتیں سکھائواپنے نبیۖ کی محبت اوراپنے نبیۖ کے اہل بیت کی محبت اورقرآن کی قرات۔(سراج منیرشرح جامع صغیر)حضرت عمروبن شعیب سے جب اس آیت کریمہ کی تفسیرپوچھی گئی توفرمایا کہ اِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِیْ الْقُرْبٰی سے مرادرسول اللہۖکے قرابتی ہیںخصوصاََ حضرت امام حسین فرمان رسول ۖحُسَیْنُ مِنِّی وَاَنامِن حُسَیْن کے مطابق آپ کے لخت جگربھی ہیں اورآپ کے کمالات ومحاسن کے مظہربھی ہیں۔ارشادباری تعالیٰ ہے ۔اِنَّمَا یُریدُا للَّہُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُُ الرِّجْسَ اَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْھِیْرًََا۔(سورةالاحزاب پارہ ٢٢آیت٣٣) اللہ تویہی چاہتاہے اے (نبی کریمۖ کے)گھروالوتم سے ہرناپاکی کودوررکھے اورتمہیں خوب پاک کرکے صاف ستھرارکھے۔۔

ان کی پاکی خدائے پاک کرتاہے بیاں
آیہ ء تطہیرسے ظاہرہے شان اہل بیت
یہ آیت کریمہ منبع فضائل اہل بیت نبوت ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اہل بیت نبوت کوہرقسم کی اعتقادی عملی اخلاقی ناپاکیوں اوربرائیوں سے پاک اورمنزّہ فرماکرقلبی صفائی اخلاقی ستھرائی اورتزکیہ ظاہروباطن کاوہ اعلیٰ درجہ اورمقام عطافرمایاجس کی وجہ سے وہ دوسروںسے ممتازاورفائق ہیں اس طہارت کامل کے حصول کے بعدوہ انبیاء کرام علہیم السّلام کی طرح معصوم تونہیں ہاں محفوظ ضرورہوگئے۔ ارشادباری تعالیٰ ہے۔ ترجمہ(میرے حبیب ان نجران کے پادریوں سے ) کہہ دیجیے کہ ہم اورتم بلائیں اپنے اپنے بیٹوں کواور اپنی اپنی عورتوں کو اور اپنی اپنی جانوں کوپھر مباہلہ کریں توجھوٹوں پراللہ کی لعنت ڈالیں۔(آل عمران ٦١) یہ آیت کریمہ مباہلہ کے نام سے مشہورہے۔حضوۖاپنی نورِنظرلخت جگرسیّدة النساء فاطمة الزہرا سلام اللہ علھیاحضرت علی المرتضیٰ حضرت سیدنا امام حسن اورحضرت امام حسین کوساتھ لے کر نصارٰی نجران کے مقابلہ میں مباہلہ کے لئے تشریف لائے اس وقت بھی آپ نے فرمایااَلّلٰھم ھٰوئُ لاَئِ اَھْلُ بَیْتی (کذٰفی مسلم)اے اللہ!یہ میرے اہل بیت ہیں۔

Allah
Allah

چنانچہ نصارٰی کے لاٹ پادری نے جب ان نورانی چہروں کودیکھاتوپکاراٹھااے ساتھیو!بے شک میں ایسے چہرے دیکھ رہاہوں کہ اگریہ لوگ اللہ پاک سے سوال کریں کہ وہ پہاڑوں کواپنی جگہ سے ہٹادے تواللہ پاک انکی دعاسے پہاڑوں کوانکی جگہ سے ہٹادے گاپس ان سے مباہلہ نہ کروورنہ ہلاک ہوجائو گے اور روئے زمین پرقیامت تک کوئی نصرانی باقی نہ رہے گا۔(بحوالہ تفسیرخازن٢٤٢)اس آیت کریمہ سے ثابت ہواکہ سیدناحضرت امام حسین بمصداق اَبْنَائَ نَاحضورۖکے بیٹے ہیں ۔حضرت سعدبن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ جب آیت ِ مباہلہ نازل ہوئی ”آپ فرمادیں کہ آجائوہم (مل کر)اپنے بیٹوںکواورتمہارے بیٹوں کواوراپنی عورتوں کواورتمہاری عورتوں کواوراپنے آپ کوبھی اورتمہیں بھی (ایک جگہ پر)بلالیتے ہیں ”۔توحضورنبی اکرمۖنے حضرت علی،حضرت فاطمہ،حضرت حسن اورحضرت حسین علہیم السلام کوبلایااورپھرفرمایا:یااللہ !یہ میرے اہل بیت ہیں ”۔(مسلم شریف،ترمذی شریف)حضرت عائشة الصدیقہ بیان کرتی ہیں کہ حضورنبی اکرم ۖ صبح کے وقت ایک اونی منقش چادراوڑھے ہوئے باہرتشریف لائے توآپۖ کے پاس حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہاآئے توآپۖ نے انہیں اُس چادرمیں داخل کرلیا،پھرحضرت حسین آئے اوروہ بھی ان کے ہمراہ چادرمیں داخل ہوگئے۔

،پھرسیدہ فاطمة الزہرا آئیں اورآپۖ نے انہیں بھی اس چادرمیں داخل کرلیاپھرحضرت علی المرتضیٰ آئے توآپۖ نے انہیں بھی چادرمیں لے لیا۔پھرآپ ۖ نے یہ آیت کریمہ پڑھی:” اللہ تویہی چاہتاہے اے (نبی کریمۖ کے)گھروالوتم سے ہرناپاکی کودوررکھے اورتمہیں خوب پاک کرکے صاف ستھرارکھے۔'(مسلم )
حضرت اسامہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمۖکودیکھا کہ سیدناحضرت امام حسنا ورسیدناحضرت امام حسین دونوں کولیکرفرمارہے تھے “یہ دونوں میرے اور میری بیٹی کے بیٹے ہیں اے اللہ !میں ان کومحبوب رکھتاہوں توبھی ا ن کو محبوب رکھ اوراُسکو بھی محبوب رکھ جوان کومحبوب رکھے ۔(ترمذی شریف) حضرت عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ حضورنبی اکرم ۖنے ارشادفرمایا”میرے اہل بیت کی مثال حضرت نوح کی کشتی کی طرح ہے جواس میں سوارہوگیاوہ نجات پا گیا اور جواس سے پیچھے رہ گیاوہ غرق ہوگیا”۔ایک اورروایت میں حضرت عبداللہ بن زبیر سے مروی ہے کہ فرمایاجواس میں سوارہواوہ سلامتی پاگیااورجس نے اسے چھوڑدیاوہ غرق ہوگیا”۔(طبرانی فی المعجم الکبیر)حضرت امام شافعی فرماتے ہیں”اورجب میں نے لوگوں کودیکھاکہ بیشک وہ ان لوگوں کے روش پرچل رہے ہیں جوہلاکت اورجہالت کے سمندروں میں غرق ہیں ۔تومیں نے اللہ کانام لے کرنجات کے سفینوں میں سوارہوگیااوروہ نجات کے سفینے نبی کریمۖکے اہل بیت ہیں اورمیں نے اللہ کی رسی کوتھام لیااوروہ انکی محبت ہے۔

جیساکہ ہمیں اس رسی کومضبوطی سے تھامنے کا(قرآن میں)حکم دیاگیاہے۔حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمۖنے فرمایا “جس نے سیدناامام حسن وسیدناامام حسین کومحبوب رکھا اس نے درحقیت مجھے محبوب رکھاجس نے ان دونوں سے بغض رکھااس نے درحقیت مجھ سے بغض رکھا۔(المستدرک حاکم،البدایہ والنہایہ)حضرت علی فرماتے ہیں کہ حضورۖنے سیدناامام حسن وسیدناامام حسین کاہاتھ پکڑکرفرمایا”جس نے مجھ کومحبوب رکھااوران دونوں (سیدناامام حسن وسیدناامام حسین)اوران کے باپ(علی المرتضیٰ)اوران کی ماں(حضرت فاطمة الزہرا)کومحبوب رکھاتووہ قیامت کے دن میرے ساتھ میرے درجہ میں ہوگا”(ترمذی شریف)یہ وہ بشارت ہے جودنیاومافیہاسے اعظم وانفع ہے۔حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیںکہ حضورۖہمارے پاس اس حالت میں تشریف لائے کہ ایک کاندھے پرحضرت سیدنا امام حسن اورایک کاندھے پرحضرت امام حسین تھے آپۖکبھی حضرت امام حسن کوچومتے تھے اورکبھی حضرت امام حسین کوایک شخص نے آپۖسے عرض کیایارسول اللہۖ”آپ ان دونوںکوبہت محبوب رکھتے ہیں؟آپۖنے فرمایاجس نے ان دونوں کومحبوب رکھابیشک اس نے مجھے محبوب رکھااور جس نے ان دونوں سے بغض رکھااس نے درحقیقت مجھ سے بغض رکھا۔(البدایہ والنہایہ)حضرت سعدبن مالک فرماتے ہیں کہ میں آقاۖکی خدمت اقدس میں حاضرہوااس وقت امام حسن وامام حسین آپکی پشت مبارک پرکھیل رہے تھے “۔

Hazarat Fatema
Hazarat Fatema

میں نے عرض کیا یارسول اللہۖ کیا آپ ان دونوں سے بہت محبت رکھتے ہیں فرمایا کیوں نہ محبت رکھوں جبکہ یہ دونوں دنیا میں میرے پھول ہیں (کنزالعمال) حضرت زیدبن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ حضورۖ سیدہ فاطمة الزہرا کے گھر کے دروازے کے پاس سے گزرے اورحضرت امام حسین کے رونے کی آواز سنی توآپۖنے فرمایا!بیٹی اسکورونے نہ دیاکروکیاتمہیں معلوم نہیں کہ اسکے رونے سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ (نورالابصار)حضرت اسامہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں ایک رات کسی کام کے سلسلے میں آقاۖکی خدمت اقدس میں حاضرہواآپۖاس حالت میں باہرآئے کہ آپۖکے پاس کوئی چیزکپڑے میں لپیٹی ہوئی تھی میں نے عرض کیااے اللہ کے نبی ۖیہ کیاہے ؟پس آپۖنے کپڑااٹھایاوہ سیدنا حضرت امام حسن وامام حسین تھے فرمایایہ دونوں میرے اورمیری بیٹی کے بیٹے ہیں اے اللہ میں ان کومحبوب رکھتاہوں توبھی ان کومحبوب رکھ اورجو ان کو محبوب رکھے تواسکوبھی محبوب رکھ۔(کنزالعمال)حضرت جابربن عبداللہ فرماتے ہیںکہ میں نے حجة الوداع میں عرفہ کے دن آقاۖکوقصواء اونٹنی پر خطبہ ارشادفرماتے ہوئے دیکھاتومیں نے سناآپۖفرمارہے تھے۔

اے لوگو!بے شک میں نے تم میں وہ چیزچھوڑی ہے کہ اگراسکومضبوطی سے پکڑے رہوگے توگمراہ نہیں ہوںگے وہ کتاب اللہ(قرآن مجید)اورمیری عترت ،میرے اہل بیت ہیں۔(ترمذی باب المناقب)حضرت ابن عباس فرماتے ہیںکہ آقاۖنے فرمایالوگواللہ تعالیٰ سے محبت رکھوکیونکہ وہ (تمہارارب ہے اور)تمہیں نعمتیں عطافرماتاہے اورمجھے محبوب رکھواللہ تعالیٰ کی محبت کی وجہ سے اورمیرے اہل بیت کومحبوب رکھومیری محبت کی وجہ سے۔(ترمذی ،مشکوٰة) حضرت سلمان فارسی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمۖسے سناکہ آپۖفرماتے تھے کہ سیدناحضرت امام حسن وسیدناحضرت امام حسین یہ دونوں میرے بیٹے ہیں جس نے ان دونوںکومحبوب رکھااس نے مجھ کومحبوب رکھااورجس نے مجھ کومحبوب رکھااس نے اللہ پاک کومحبوب رکھا اورجس نے اللہ پاک کومحبوب رکھااللہ پاک نے اس کوجنت میں داخل کیااورجس نے ان دونوں سے بغض رکھااس نے مجھ سے بغض رکھااور جس نے مجھ سے بغض رکھا اس نے اللہ پاک سے بغض رکھااورجس نے اللہ پاک سے بغض رکھااللہ پاک نے اسکودوزخ میں داخل کیا۔

حضرت ابوسعیدخدری فرماتے ہیں کہ آقاۖنے فرمایاقسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جس کسی نے بھی ہمارے اہل بیت سے بغض رکھااللہ پاک نے اس کوجہنم میں داخل کیا۔(زرقانی علی المواہب)حضرت زیدبن ارقم فرماتے ہیں کہ آقاۖنے فرمایابے شک میں تم میںدو ایسی چیزیں چھوڑے جارہاہوں کہ اگرتم نے انہیں مضبوطی سے تھامے رکھاتومیرے بعدہرگزگمراہ نہ ہوگے ان میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے۔اللہ تعالیٰ کی کتاب(قرآن مجید)آسمان سے زمین تک لٹکی ہوئی رسی ہے اورمیری عترت یعنی اہل بیت اوریہ دونوںہرگز جدانہیں ہوں گے یہاں تک کہ یہ دونوں حوض کوثر پرمیرے پاس آئیں گے پس دیکھوکہ میرے بعدان سے کیاسلوک کرتے ہو؟(ترمذی،مشکوٰة)حضرت براء فرماتے ہیں “کہ حضورۖنے سیدنا امام حسن اورسیدناامام حسین کودیکھاتوکہااے اللہ!میں ان دونوں کومحبوب رکھتا ہوں سوتوبھی ان کومحبوب رکھ۔(ترمذی شریف باب المناقب)حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضورۖنمازپڑھ رہے تھے توسیدناحضرت امام حسن وسیدناحضرت امام حسین آئے اورجب آپۖ سجدہ میں گئے تووہ دونوں آپکی پشت پرسوارہوگئے لوگوں نے چاہاکہ ان کومنع کریں جب آپۖنے سلام پھیراتولوگوں سے فرمایاکہ یہ دونوں میرے بیٹے ہیں جس نے ان دونوں کومحبوب رکھااس نے مجھے محبوب رکھا۔(البدایہ والنہایہ)۔
بہرآں شہزادہ خیرالملل
دوش ختم المرسلین نعم الجمل

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں آقاۖکی خدمت اقدس میں حاضرہواآپ نے حضرت امام حسن وحضرت امام حسین کواپنی پشت پربٹھایاہوا تھااورآپ دونوں ہاتھوں دونوں گھٹنوں پرچل رہے تھے تومیں نے کہا(اے شہزادو)تمہاری سواری کتنی اچھی ہے ؟توآپۖنے فرمایاسوار بھی بہت اچھے ہیں۔(کنزالعمال،البدایہ والنہایہ)۔
پھول کی طرح سے ان کوسونگھتے تھے مصطفےٰ
جب کبھی ہوتے تھے ناناسے بہم حضرت حسین

حضرت انس فرماتے ہیں کہ حضورۖسے پوچھاگیا”آپ کے اہل بیت میں سے کون آپ کوزیادہ محبوب ہے؟آپۖنے فرمایاسیدناامام حسن وسیدنا امام حسین اورآپ ۖحضرت فاطمة الزہراسے فرماتے میرے دونوں بیٹوںکوبلائوتوآپۖدونوںکوسونگھتے اوراپنے سینہ مبارکہ سے چمٹالیتے۔ حضرت حذیفہ فرماتے ہیںکہ میں نے اپنی والدہ سے کہاکہ میں مغرب کی نمازآقاۖکے ساتھ پڑھوں گا۔اپنے اورتمہارے لئے بخشش کاسوال کرونگا۔ فرماتے ہیں کہ پس میں نبی کریمۖکی بارگاہ اقدس میں حاضرہوااورآپۖکے ساتھ مغرب کی نمازپڑھی یہاں تک کہ عشاء کی نمازبھی پڑھی پھر آپۖمسجدسے نکلے میں بھی آپۖکے پیچھے چل پڑاآپۖنے میرے چلنے کی آوازسنی توآپۖنے فرمایاکیاتوحذیفہ ہے؟میں نے عرض کیا جی ہاں یارسول اللہۖآپۖ نے فرمایاتجھے کیاحاجت ہے ؟اللہ پاک تجھ کواورتیری والدہ کوبخشے (پھر)فرمایایہ ایک فرشتہ ہے ۔

جواس رات سے پہلے کبھی زمین پرنازل نہیں ہوااس نے اپنے رب سے مجھے سلام کرنے اورمجھے یہ بشارت دینے کے لئے اجازت مانگی ہے کہ حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھاجنت کی عورتوں کی سردارہے اورسیدناامام حسن وسیدنا امام حسین جنت کے جوانوں کے سردارہیں۔(ترمذی شریف،مشکوٰة شریف)حضرت علی المرتضیٰ شیرخدا فرماتے ہیں کہ حضورۖنے حضرت فاطمة الزہراسلام اللہ علیھاسے فرمایاکیاتم اس پرراضی نہیں ہوکہ تم جنت کی عورتوں کی سردارہو اور تمہارے بیٹے جنت کے جوانوںکے سردارہیں۔(کنزالعمال)حضرت ابوسعید فرماتے ہیں کہ حضورۖنے فرمایاکہ حضرت امام حسن و حضرت امام حسین جنت کے نوجوانوں کے سردارہیں۔(البدایہ والنہایہ)حضرت جابربن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضورۖنے فرمایاجس کے لئے باعث مسرت ہو کہ وہ کسی جنتی مردکودیکھے اورایک روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ جنت کے نوجوانوں کے سردارکودیکھے تواسکوچاہیے کہ وہ حسین ابن علی کودیکھے ۔(ابن حبان، ابویعلیٰ،ابن عساکر)۔

Hazrat Abu Bakr
Hazrat Abu Bakr

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق فرماتے ہیں کہ “خداکی قسم !جس کے قبضہ میں میری جان ہے مجھ کواپنے اقرباء سے رسول اللہ کے اقرباء محبوب ترہیں انہی کاایک اورارشادمبارک ہے “محافظت کرومحمدۖکی انکے اہل بیت میں یعنی عزت وحرمت محمدی اس میں ہے کہ ان کے اہل بیت کی عزت وتعظیم کرو۔(بخاری شریف)حضرت یعلیٰ بن مرُّہ فرماتے ہیں کہ حضورۖنے فرمایا” (سیدناامام) حسین مجھ سے ہے اورمیں (سیدناامام)حسین سے ہوںجو( سیدناا مام)حسین کومحبوب رکھتاہے وہ اللہ کومحبوب رکھتاہے حسین فرزندوں میں سے ایک فرزندہے۔ (ترمذی،مشکوٰة) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضورنبی اکرمۖنے ارشادفرمایا”یقینا اللہ تعالیٰ نے ہرنبی کی اولاداسکی صلب میں رکھی اوربیشک اللہ تعالیٰ نے میری اولاد علی بن ابی طالب کی صلب میں رکھی ہے ”۔(طبرانی)حضرت عمر سے مروی ہے کہ میں نے حضورنبی اکرمۖسے یہ سناآپۖفرماتے ہیں:ہرعورت کی اولادکانسب اپنے باپ کی طرف ہوتاہے سوائے اولادفاطمہ کے کیونکہ میں ہی ان کانسب اورمیں ہی ان کاباپ ہوں”۔(الدیلمی فی مسندالفردوس ،بیہقی فی مجمع الزوائد)حضرت عمربن خطاب فرماتے ہیں کہ میں نے حضورنبی اکرمۖسے سناکہ آپۖفرماتے ہیں ”قیامت کے دن میرے حسب ونسب کے سواء ہرسلسلہ نسب منقطع ہوجائے گا”۔(الحاکم فی المستدرک ،طبرانی فی المعجم الکبیر)۔

حضرت حذیفہ روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی اکرمۖنے ارشادفرمایا”ایک فرشتہ جواس رات سے پہلے کبھی زمین پرنہ اتراتھااس نے اپنے پروردگارسے اجازت مانگی کہ مجھے سلام کرے اورمجھے یہ خوشخبری دے کہ حضرت فاطمة الزہرا اہل جنت کی تمام عورتوں کی سردارہیں اورحسن وحسین رضی اللہ تعالیٰ عنھماجنت کے تمام جوانوں کے سردارہیں ”۔(ترمذی،نسائی،احمدبن حنبل )حضرت زیدبن ارقم سے مروی ہے کہ حضورنبی اکرم ۖنے حضرت علی ،حضرت فاطمہ،حضرت حسن اورحضرت حسین سے فرمایا”تم جس سے لڑوگے میں اس کے ساتھ حالت جنگ میں ہوں اورجس سے تم صلح کرنے والے ہومیں بھی اس سے صلح کرنیوالاہوں ”۔(ترمذی،ابن ماجہ)حضرت ابومسعودانصاری سے روایت ہے کہ حضورنبی اکرمۖ نے فرمایا ”جس نے نمازپڑھی اور مجھ پراورمیرے اہل بیت پردرودنہ پڑھااس کی نمازقبول نہ ہوگی”۔حضرت ابو مسعود انصاری فرماتے ہیں اگرمیں نمازپڑھوں اوراس میں حضورنبی اکرمۖ پر درود پاک نہ پڑھوں تومیں نہیں سمجھتاکہ میری نمازکامل ہوگی”۔(بیہقی ،دارقطنی) اہل عراق نے حضرت عبداللہ بن عمر سے حالت احرام میں مکھی یا مچھر مارنے کامسئلہ پوچھاتوآپ نے فرمایا”ان اہل عراق کودیکھومجھ سے مکھی مارنے کامسئلہ پوچھتے ہیں حالانکہ انہوں نے فرزندرسولۖکوقتل کیاہے۔

اوررسول ۖنے فرمایاتھاکہ(حضرت امام حسن وامام حسین )دنیا میں میرے دوپھول ہیں۔(بخاری شریف)اللہ پاک اور اسکے محبوب علیہ الصلوٰة والسلام کے ان ارشادات سے یہ ثابت ہواکہ حضرت امام حسین کی ذات بابرکات پاک ہے آپۖکے فرزندآپۖکے پھول اورآپۖکے محبوب ہیں جنت کے جونوانوں کے سردارہیں آپ کی محبت ہرمسلما ن پرواجب سرمایہ ایمان اور ذریعہ نجات ہے درج بالااحادیث مبارکہ سے ثابت ہواکہ سیدناحضرت امام حسن وسیدناحضرت امام حسین کی محبت درحقیت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ۖکی محبت ہے اوراللہ کامحبوب بننے کاذریعہ ہے جوکہ جنت میں لے جانے کاباعث ہے۔

Ahly Bait Love
Ahly Bait Love

آپ کے ساتھ بغض رکھناحقیقت میں اللہ پاک اوراس کے رسولۖکے ساتھ بغض رکھنا ہے جوکہ جہنم میں لے جانے کاباعث ہے ۔حضورۖنے قرآن اوران کے تمسک کو ہدایت پر قائم رہنے کاسبب فرمایااوران کے چھوڑنے کوگمراہی کاباعث قرارد یا۔ج ماعت اہلسنت حنفی بریلوی کاعقیدہ بھی یہی ہے کہ اہل بیت کی محبت سرمایہ ایمان ذریعہ قرب خداتعالیٰ اوررسول مقبول ۖاوروسیلہ نجات ہے اکابرین اہلسنت والجماعت حنفی بریلوی نے بلحاظ ان کے اسمائے مبارکہ خطبہ جمعہ میں داخل فرمائے تاکہ ہرجمعہ کوبرسرمنبراس عقیدہ کااظہاربیان ہوتارہے تاکہ مومنین و مسلمین کے دلوں میں ان کی محبت قائم رہے ۔جوبھی اہل بیت کرام کی ذات اقدس پر نکتہ چینی کرتاہے ان کے ساتھ بغض وحسد حب جاہ اورہوس اقتدارکی نسبت کرے حقیت میں وہ شخص باغی ،فسادی اورفتنہ پرورہے ۔چراغ گولڑہ پیرسیدغلام نصیرالدین نصیرگولڑوی فرماتے ہیں۔
گرجمعِ روافض است نزدِتومرَید
ہم خارجیاں رَاشَمرُازبطنِ پلید
ایمانِ من است حُبِّ آل واصحاب رضی اللہ عنہم
لعنت بہ سَرِیزیدواَتباعِ یزید

ترجمہ:اگرتیرے نزدیک سارے رافضی مردودہیں اورخارجیوںکوبھی توشمارکرے یزیدپلیدکے بطن سے ۔میراایمان آل واصحاب کی محبت ہے یزیدکے سراوریزیدکے پیروکاروں پرلعنت ہو۔جماعت اہلسنت کاعقیدہ قرآن اوراحادیث مبارکہ کے مطابق ہے ہمیشہ عقیدہ بنتابھی قرآن اورحدیث سے ہے نہ کہ تاریخ سے کیونکہ تاریخ میں توگڑبڑہوسکتی ہے اللہ پاک اوراس کے نبی کریمۖکے ارشادات غلط نہیں ہو سکتے مسلمانوں کوچاہیے کہ اپناعقیدہ تاریخ کے تابع نہیں بلکہ تاریخ کو عقیدہ کے تابع رکھیں ۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاہے کہ اللہ پاک میری اس کاوش کواپنی بارگاہ لم یزل میں قبول فرمائے اور اہل بیت کرام کی بارگاہ میں عاجزانہ اپیل ہے کہ میری اس خدمت کوشرف قبولیت بخشیں اورحضورنبی کریمۖکی بارگاہ اقدس (یہ و ہ بارگاہ اقدس ہے جس بارگاہ میں سترہزارفرشتے صبح کو اورسترہزارفرشتے شام کوحاضرہوکردرودسلام پیش کرتے ہیںجو فرشتہ ایک مرتبہ آجائے دوبارہ اسے قیامت تک موقع نہیں ملتا)میں میری سفارش فرمائیں تاکہ قیامت کے دن آقائے دوجہاں سرورکون و مکان سرورکائنات فخرموجودات محمدۖ میرے شفیع ہوں۔آمین بجاہ النبی الامین۔

Hafiz Kareem Ullah Chishti
Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل، میانوالی
0333.6828540

Share this:
Tags:
beautiful bliss family Hadith light Qur'an virtues اہل بیت حدیث حسین روشنی فضائل قرآن نعمت
Accused Arrested
Previous Post کراچی کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت 32 ملزمان گرفتار
Next Post دہشت گردی اس قدر بڑھ چکی ہے اسے روکنا انتہائی مشکل ہے، وزیر بلدیات سندھ
Nasir Shah

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close