Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رابعہ بصری کا بچپن

December 10, 2018December 10, 2018 0 1 min read
Hazrat Rabia Basri
Hazrat Rabia Basri
Hazrat Rabia Basri

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

97 ھ میں اسماعیل کے گھر پیدا ہونے والی چوتھی بیٹی کا نام رابعہ رکھا گیا کیونکہ عربی میں رابعہ چوتھی کو کہا جاتا ہے ‘ آپ کی پیدائش پر محبوب خدا ۖ والد اسماعیل کے خواب میں آکر باپ کو عظیم المرتب بیٹی کی بشارت دے گئے تھے کہ یہ اپنے وقت کی بہت بڑی ولیہ ہو گی جس کی وجہ سے ایک ہزار انسان بخشے جائیں گے ‘ رابعہ اپنی تین بڑی بہنوں کے ساتھ زندگی کے زینے پر چڑھنا شروع ہو گئی ‘ غیرت مند نیک باپ غربت اور پریشانی میں بھی غیرت اور وقار کے ساتھ اپنی بچیوں کی پرورش کر رہا تھا ایک دن اسماعیل کو ایک واقعے نے چونکا دیا ‘ اُس رات سارا خاندان کھانے کے لیے دستر خوان پر بیٹھا تھا سارے گھروالے تیزی سے کھانے پر ہاتھ صاف کر رہے تھے لیکن رابعہ کھانے کی رغبت اورجلد بازی سے بے خبر خامو شی سے کھانے والوں کی شکلیں دیکھ رہی تھی ‘ کھانے کی رغبت میں کسی کو کسی کی کو ئی خبر نہ تھی لیکن باپ آقا کریم ۖ کے خواب کے بعد کہ تمہاری یہ بیٹی بہت نیک ہوگی رابعہ پر خاص تو جہ دیا کر تا تھا ‘ اُس رات کھانے پر بھی باپ رابعہ کی محویت اور خاموشی غور سے دیکھ رہا تھا کہ رابعہ کو کھانے کی کو ئی رغبت نہ تھی ‘ بیٹی کی یہ حالت دیکھ کر باپ سے رہا نہ گیا اور پو چھا بیٹی تم کھانا کیوں نہیں کھا رہی تو پیدائشی قلندرہ ولیہ نے معرفت میں ڈوبا فقرہ بولا ‘ باوا جان خدا جانے یہ کھانا حلال ہے یا مشتبہ ‘ تو باپ بولا باوا کی راحت تو اچھی طرح جانتی ہے کہ میں نے ہمیشہ حرام حلال کی تمیز کو اولیت دی ہے اگر کبھی حلال رزق نہ پا سکا تو فاقے کو ترجیح دی ہے تو پیدائشی ولیہ نے کیا خوب کہا ‘ باوا جان کیا ہمیں اِس دنیا میں بھوک پر صبر نہیں کر لینا چاہیے تا کہ ہمیں روز محشر جہنم کی کھولتی ہو ئی آگ پر صبر نہ کر نا پڑے ‘ بچپن سے ہی رابعہ کی فطری عبادت صبر شکر اُس پر غالب تھا۔

بچپن سے ہی جب بچیوں کے گڈیو ں کھلونوں سے کھیلنے کے دن ہو تے ہیں اُسے یہ فکررہتی تھی کہ خدا کی رضا کیسے تلاش کر نی ہے اُس کی حدود کہاں تک ہیں اور ان کو کسی بھی حال میںکراس نہیں کر نا ‘ اپنے وقت کے عظیم نیک پارسا باپ کی زیر نگرانی چند سال ہی رابعہ نے گزارے تھے کہ باپ کا عظیم سایہ شفقت سر سے اُٹھ گیا اور پھر ماں کا سایہ بھی خدا نے اُٹھا لیا ‘ اب آسمان کے نیچے چاروں بہنیں بے یارومددگارتھیں اُس دنیا میں جس کی ہرنکڑ ہر موڑ پر بھیڑئیے شکاری کی طرح نشانہ لگا کر بیٹھے تھے ‘ کوئی شکار سامنے آیا نہیں اور اِن بھیڑئیے شکاریوں نے اُس کو دبو چا نہیں۔

اِیسے بے رحم سفاک معاشرے میں چار بہنیں بے یارو مددگار کٹی پتنگ کی طرح زندگی کے دن محنت مزدوری سے پورے کر رہی تھیں جن کا بظاہر کو ئی کفیل نگران نہ تھا اِس بے چارگی میں خدا کی ایک اور آزمائش اہل فقر پر وارد ہو گئی ‘ شہر بصرہ پر قحط آفت کی طرح نازل ہو گیاکاروبار زندگی ختم ہو گئے ‘ مزدوری ختم ‘ کام ختم ‘ نوخیز لڑکیوں کو اپنی زندگی کا وجود برقرار رکھنے کے لالے پڑ گئے ‘ قحط کی شدت سے لوگ خو نی رشتوں کو بھولنے لگے ‘ اپنے شکم کی آگ بجھانے کے لیے ایک دوسرے کو ارزاں نرخوں پر بیچنے لگے بچے ماں باپ پر بوجھ بن گئے اور بوڑھے ماں باپ اولاد پر گراں گزرنے لگے ‘ عجیب نفسا نفسی کا عا لم کہ ماں باپ اولادوں سے دور بھاگنے لگے ‘ بھائیوں سے بہنوںنے منہ پھیر لیے ‘ دوستوں نے ایک دوسرے کو پہچاننے سے انکار کر دیا ‘ بھوک کا درندہ انسانوں کو نگلنے لگا بھو ک کی شدت سے تمام احساسات انسانی رشتے جذبات عقائد و نظریات بھوک کی خوراک بننے لگے ‘ بھوک کی شدت سے لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے لیکن بھیک دیتا کون ‘ دینے والے کے پاس تو خود کچھ نہیں تھا اِن ہولناک حالات میں رابعہ اور اُس کی تین نو خیز بہنیں پتھرائی آنکھوں سے لوگوں کو دیکھتی رہتیں لیکن اُن پر نظرِ رحم ڈالنے والا کوئی بھی نہ تھا چاروں بہنیں اب آسمان کی طرف دیکھ رہی تھیں کہ وہی اُن پر کرم کر دے اِسی وقت بصرہ کا مشہور تاجر عتیق ادھر سے گزرا تو فاقے میں غرق بہنوں نے دست سوال دراز کر دیا ‘ خدا کے لیے ہمیں کھانے کے چند نوالے عطا کر دو ورنہ ہمارے جسم موت کے غار میں اتر جائیں گے سانسوں اور جسموں کا تعلق قائم رکھنے کے لیے ہمیں چند سوکھے ٹکڑے دے دو۔

تاجر نے سب سے چھوٹی بہن کو دیکھا جو دنیا سے بے خبر خاموشی سے بیٹھی تھی اور بولا کیا تجھے بھوک نہیں ہے تو نقاہت میں ڈوبی آواز میں بولی ‘ بہت بھو ک ہے تو تاجر بولا پھرتم نے روٹی کیوں نہیں مانگی تو رابعہ نے بہت پراسرار جواب دیا جس سے مانگنا چاہیے اُسی سے تو مانگ رہی ہوں ‘ تاجر حیران ہو کر بولا جس سے مانگ رہی ہو اُس پر اگر اتنا یقین ہے تو اُس نے ابھی تک تجھے روٹی دی کیوں نہیں ‘ تو پیدائشی اور وقت کی بہت بڑی قلندرہ نے پر عزم چٹانوں جیسے لہجے میں کہا جب وقت آئے گا تو وہ بھی مل جائے گی ‘ تینوں بڑی بہنیں جو بھوک فاقے کی شدت سے بے حال تھیں بولیں یہ ہمارا اور تمہاراوقت برباد کرر ہی ہے آپ اِس کو خرید کر لے جائیں اِس کے بدلے ہمیں چند سکے یا کھانے کی چیزیں دے جائیں ‘ تاجر چھوٹی لڑکی کی باتوں سے متاثر ہو چکا تھا بولا یہ تو بہت عقل والی باتیں کر رہی ہے میں اِس کو ضرور خریدوں گا ‘ پھر چند سکوں کے عوض تاریخ انسانی کی سب سے بڑی قلندرہ مجاہدہ سوز عشق الٰہی کو خرید کر لے گیا تاجر نے پیسے دے کر لڑکی سے کہا چلو اب تم میری کنیز ہو ‘ میں نے تمہیں خرید لیا ہے پیدائشی صابر رابعہ خاموشی سے اٹھ کر تاجر کے ساتھ چل دی لیکن جاتے وقت جب وہ اپنی بہنوں کو سکے گنتے دیکھ رہی تھی تو آنکھوں میں ایک ہی سوال مچل رہا تھا کہ تم نے چند روٹیوں کی خاطر اپنی سگی بہن کو فروخت کر دیا لیکن بہنیں اپنی چھوٹی بہن کی آنکھوں میں لرزتے سوالوں سے بے خبر تھیں کہ اُن کے پیٹ کی آگ اب بجھ جائیگی۔

اِس طرح رابعہ اپنے خونی رشتوں سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئی ‘ بعض روایتوں میں یہ بھی آتا ہے کہ بھوک سے تنگ آکر چاروں بہنیں گھر سے کسی اور شہر کی طرف نکلیں تو راستے میں ایک دیوہیکل بندے نے رابعہ کو پکڑ لیا اور جاکر عتیق نامی تاجر کے ہاتھوں فروخت کر دیا ‘ اِس کے بعد تاریخ تینوں بہنوں کے حوالے سے خاموش ہے ‘ نوخیز نو عمر ہونے کے باوجود رابعہ اپنے مالک کے سارے کام محنت مشقت سے کرتی تاکہ مالک کو کسی بھی قسم کی شکایت نہ ہو اِسی محنت مزدوری میں رابعہ نوجوانی کی حدود میں داخل ہونا شروع ہو گئی ‘ بڑھتی عمر کے ساتھ ہی رابعہ کا ذوقِ عبادت بڑھتا جا رہا تھا سارا دن گھر اور مالک کے کام کر تی ‘ ساری ساری رات خدا کی عبادت کر تی ‘ زمانہ طفولیت میں ہی رابعہ کو ایک زرخیز لونڈی کنیز کی حیثیت میں زندگی گزارنا پڑی ‘ دن میں کام رات کو عبادت رابعہ کی صحت بہت کمزور ہو گئی تو ایک دن آقا نے پوچھا کیا بات ہے تم بیمار ہو کیا مسئلہ ہے تمہارے ساتھ تو رابعہ نے کہا آقا آپ کو میرے کام یا مجھ سے شکایت ہے تو مالک بولا نہیں مجھے تم سے تمہارے کام سے شکایت نہیں لیکن تم اپنی صحت کا بھی خیال رکھا کرو’ رابعہ نے مالک کے سامنے سر جھکا دیا مگر اُس کے معمولات میں کسی بھی قسم کی کو ئی تبدیلی نہ آئی ‘ دن کے اجالے میں وہ اپنے دنیا وی مالک کی خدمت کرتی ‘ رات کے اندھیروں میں خالق حقیقی کے سامنے سجد ہ ریز ہو کر اُس کی حمد و ثناء کرتی۔

بعض اوقات مالک رابعہ سے اتنا کام لیتا کہ رابعہ کی بہت ساری نمازیں قضا ہو جاتیں ‘ رات کو سجدے میں سر رکھ کر خدا سے استغفار کر تی ‘ اب رابعہ ایام جوانی میں داخل ہو چکی ایک دن کنویں سے پانی لا رہی تھی ‘ راستے میں ایک بد معاش آدمی آپ کے پیچھے پڑ گیا آپ نے اُس سے عزت بچانے کے لیے اپنی رفتار تیز کر دی مگر وہ پھر سامنے آگیا ‘ رابعہ شرم و حیا کا پیکر اِس خوف سے کہ نا محرم کی نظر اُس پر اور اُس کی عزت پر ہے ‘ شدت خوف سے گر پڑیں اور بے ہوش ہو گئیں گر نے سے آپ کا ہا تھ ٹوٹ گیا آپ کو زخمی دیکھ کر بد معاش بھاگ گیا ‘ رابعہ درد کی شدت سے بے حال تھیں مگر اِس درد اوردکھ کو بھی خداکی رضا سمجھا اورزبان پر شکوے کا ایک لفظ بھی نہ لائیں ‘ اُس وقت غیب سے آواز آئی اے صبر و شکر کا پیکر رابعہ ایک دن تمہیں وہ مقام حاصل ہو گا کہ عقرب فرشتے تجھ پر رشک کریں گے ‘ اِس آواز پر آپ اپنے زخمی ہاتھ کی درد کو بھول گئیں اور بار بار اُس ٹوٹے ہاتھ کو چومنے لگیں کہ اُس درد کی وجہ سے خدا اُس سے ہم کلام ہوا ہے ‘ گھر جا کر اگلے دن شکرانے کے طور پر روزہ رکھا ‘ سجدے میں اپنے وقت کی شب بیدار کنیز عارفہ ایک ہی بات کر رہی تھی کہ میں ہر حال میں تیری ہی رضا چاہتی ہوں ‘ تو مجھے جس بھی حال میں رکھے گا میں تیرا گلہ نہیں کروں گی۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

Hazrat Rabia Basri
Hazrat Rabia Basri
Share this:
Tags:
birth dream family great honor پیدائش خاندان خواب عظیم غیرت
Jammu Kashmir National Awami Party Program
Previous Post جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی یوکے برانچ لیوٹن شاخ نے کامریڈ عمر حیات، کرنل تصدق اور ارشد بلو کی جدوجہد کی یاد میں پروگرام کا انعقاد کیا
Next Post دسمبر! میرے بچھڑوں سے مجھ کو ملادو
December

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close