
روم (جیوڈیسک) اسپین کے رافیال نڈال اور امریکا کی سرینا ولیمز نے روم ماسٹرز ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی۔
روم میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ نڈال کا مقابلہ تھا بلغاریہ کے گریگور دمیتروو سے، اسپینش اسٹار نے باآسانی چھ دو اور چھ دو سے فتح سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنائی۔
دوسری جانب امریکا کی سرینا ولیمز کی ایونٹ بھی پیش قدمی جاری ہے، ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنل میں انہوں نے سربیا کی اینا ایوانووچ کو شکست دی، انکی جیت کا اسکور چھ ایک، تین چھ اور چھ ایک رہا۔
