Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آرمی چیف راحیل شریف

December 4, 2013December 4, 2013 0 1 min read
Raheel Sharif
 Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

پسند ناپسند کے پیمانے کے تحت آرمی چیف کا انتخاب کرکے ناکامی، پشیمانی اور اقتدار سے رخصتی کا ماضی رکھنے والے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کیلئے اس بار سربراہ عساکر کا انتخاب پہلے سے بھی زیادہ مشکل ترین اَمر تھا کیونکہ ایک جانب سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے عہدے کیلئے ہاٹ فیورٹ وہ جنرل اسلم ہارون تھے جنہوں نے مشرف کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیئے جانے کے وقت اس مشہور زمانہ ٹریپل ون بریگیڈ کی کمان کی تھی جس کی فعالیت کی خبروں سے ہی عوام کے ذہن میں آمریت کے خدشات سرا ٹھانے لگتے ہیں جبکہ مذکورہ عہدے کیلئے فیورٹ کے دوسرے پائیدان پر جنرل راشد محمود موجود تھے جن کی عسکری بصیرت ‘ قابلیت اور تجربات سے کسی طور انکار ممکن نہیں تھا جبکہ تیسرے نمبر پر دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دیکر ”تمغوں والے گھرانے ” سے تعلق رکھنے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے بھانجے اور میجر شبیر شہید کے بھائی راحیل شریف تھے۔ جنہوں نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی پاکستان کو جھکانے اور تسخیر کرنے کی نئی جنگ حکمت عملی کا توڑ نکالتے ہوئے ”عزم نو مشقوں”کا انعقاد کرکے بھارت کی” کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن ”کو ناکامی سے دوچار کرکے بھارتی عسکری قیادت کیلئے ”عفریت ” کی حیثیت اختیار کرلی اور بھارتی فوجی قیادرت راحیل شریف کو بھارت کی فوجی و جنگی حکمت عملی کیلئے سب سے برا خطرہ قرار دینے پر مجبور ہو گئی۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بھارت کی جانب سے جاری سرحدی اشتعال انگیزی ‘ بھارتی عزائم ‘ سرحدی صورتحال ‘ اگلے برس امریکہ کی افغانستان سے واپسی کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال ‘ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے سازگار ماحول ‘ مذاکرات کی کامیابی کے ذریعے دہشتگردی سے نجات و امن کی بحالی اور تعمیرو ترقی پاکستان کیلئے جمہوریت کے تسلسل کی ضمانت کے حصول کیلئے راحیل شریف کے عزم و حوصلے ‘ صلاحیت و قابلیت اورجوش و جذبے کو آزمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف جبکہ ر جنرل راشد محمود کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا گووزیراعظم کے اس فیصلے پر بہت سے حلقوں کی جانب سے اسے جنرل ہارون اسلم کے ساتھ میاں صاحب کی انتقامی کاروائی ثابت کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد جنرل اسلم ہارون نے سپرسیڈہونے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور کور کمانڈرز کے اجلاس سمیت آرمی چیف تقریب حلف برداری سے بھی معذرت کرلی مگر دوسری جانب پاکستان کے تمام حلقوں نے میاں صاحب کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف مقرر کئے جانے کے فیصلے پر تائید و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درست انتخاب قرار دیا ہے کیونکہ پاکستان کے موجودہ سیاسی و جغرافیائی حالات اور اندورنی ‘ بیرونی و سرحدی صورتحال کے پیش نظر پاکستان و مسلح افواج کوجس سیاسی نظریات کے حامل یا دوسرے لفظوں میں سیاست بیزار خالص دفاعی پروفیشنل ‘ جرأتمند اور تجربہ کار کے ساتھ پرعزم و حوصلہ مند سپہ سالار کی ضرورت تھی جو بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال بھارت کو نگاہیں جھکانے پر مجبور کرسکے راحیل شریف ان تمام خصوصیات پر پورا اترتے ہیں جبکہ ان کے آرمی چیف بنائے جانے سے مستقبل قریب میں جمہوریت کیلئے خطرات اور فوجی بغاوت کے امکانات بھی معدوم دکھائی دے رہے ہیں۔

جمعہ 29نومبر 2013ء کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی تبدیلی کمان کی تقریب میں جنرل اشفاق پرویز کیانی سے 15ویں سپہ سالار کی حیثیت سے پاک فوج کی کمان لینے والے نئے آرمی چیف راحیل شریف نے1988ء میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے وار کورس کرنے کے علاوہ برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی فارغ التحصیل ہیں جس نے انہیں اپنے دونوں ہمعصروں کے مقابل امتیاز عطا کیا۔ کمانڈ اینڈسٹاف کالج کوئٹہ فیکلٹی ممبر رہنے کے علاوہ راحیل شریف کو بطور بریگیڈئیر ایک بار بریگیڈ کی کمان کرنے اور بطور جنرل دو بار کمانڈر رہنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔راحیل شریف انفٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔بطور لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف نے دو سال تک 30کور کی کمانڈ کی اور پھر آئی جی ایلیویشن اینڈ ٹریننگ بنا ئے گئے۔

فوجی اعزازات و تمغہ جات کی کثرت سے مالامال روایتی فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے اور اپنی جرأت و بہادری کے باعث کئی اعزازات حاصل کرنے والے میجر شریف کے گھر 16جون 1956میں کوئٹہ میں پیدا ہونے والے جنرل راحیل شریف کا تعلق روایتی فوجی خاندان سے ہے ان کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید کو پاک بھارت جنگ میں شاندار خدمات پر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر دیا گیا جبکہ انکے ماموں میجر عزیز بھٹی بھی لاہور میں بھارت کا حملہ پسپا کرنے پر نشان حیدر کے حقدار قرار پائے تھے جبکہ جنرل راحیل شریف کے دوسرے بھائی ممتاز شریف بھی پاک فوج میں کیپٹن رہ چکے ہیں اور انہیں انکی خدمات پر ستارہ بسالت عطا کیا جا چکا ہے۔

راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی اور 1976میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور فرنٹیئر فورس کی 6بٹالین کا حصہ بنے۔اسی بٹالین میں ان کے بھائی شبیر شریف نے شہادت پائی تھی۔راحیل شریف نے نوجوان افسر کے طور پر گلگت میں انفٹری بریگیڈ میں خدمات سرانجام دیں بعد ازاں وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ایڈجوٹنٹ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے کینیڈا کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے گریجویشن اور جرمنی سے کمپنی کمانڈر کورس کیا اور انفنٹری اسکول میں انسٹرکٹر مقرر ہو گئے۔

Raheel Sharif
Raheel Sharif

لوگوں میں گھل مل جانے اور ماتحت عملے کی دلجوئی کے باعث ہر دلعزیزمگر انتہائی بارعب اور اپنے مؤقف پر سختی سے ڈٹ جانے والے جنرل راحیل شریف کمانڈ کا انتہائی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ انفٹری بریگیڈ میں بریگیڈ میجر بھی رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے دو انفٹری یونٹس کی کمان کی ان میں سے ایک انفنٹری یونٹ کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور دوسرا یونٹ انفنٹری یونٹ سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر تعینات تھا۔دوبیٹوں کی دولت سے مالا مال اور ایک بیٹی کی نعمت سے سرفراز جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے انتہائی سوچ بچار اور مسلسل مشاورت کے بعد کیا جبکہ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میںحتمی مشاورت و رہنمائی کا سہرا بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے رہنما لیفٹیننٹ(ر)جنرل عبدالقادر بلوچ کے سرجاتا ہے جو راحیل شریف سے انتہائی قریبی تعلق کے باعث ان کے مزاج آشنا تصور کئے جاتے ہیںاورعبدالقادر بلوچ سے حتمی مشاورت کے بعد ہی میاں نواز شریف نے راحیل شریف کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ جس دور میں چوہدری نثار اور شہباز شریف لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود سے ملاقاتوں میں مصروف تھے عبدالقادر بلوچ آرمی چیف کیلئے راحیل شریف کے تقرر کے حوالے سے میاں نواز شریف کی رہنمائی کر رہے تھے۔

جنرل راحیل شریف اْس وقت سالارِ ارضِ پاک بنائے گئے ہیں جب ارضِ پاک کو بیرونی دشمنوں کی نسبت اندرونی دشمنوں سے زیادہ خطرہ ہے۔ دہشتگردوں کے ہاتھوں پاک فوج کے 8ہزار افسران اور جوان اور 42 ہزار معصوم اور بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیںلیکن دہشت گردوں کے حمایتی اورحتیٰ کہ مذہبی گروہوں کے قائدین تک پاک فوج کے شہدأ کی شہادت سے انکار کرکے دہشتگردوں کی موت کیلئے شہادت کا فتویٰ صادر فرما رہے ہیں۔

ملک میں ایک قوم کا وجود مکمل خطرے میں پڑچکا ہے اور دو قومی نظریئے کی بنیاد پر تشکیل و تعمیر ہونے والی ریاست اپنے اساسی نظریات سے ہی انکار کی جانب محو سفر ہے۔امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے باہمی گٹھ جوڑ نے ہماری قومی یک جہتی کو پارہ پارہ کر دیا ہے ،امن کے گماشتے، بھارتی را اور امریکی سی آئی اے کی داشتائیںمذموم ایجنڈے کو آگے بڑھا نے میں مصروف تو کیا ان حالات میں برصغیر کو ویزہ فری بنانے کا وزیراعظم کا وہ خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا جس کی تکمیل کیلئے بھارتی ‘ امریکی و اسرائیلی سرمائے سے محو پرواز امن کی آشا کے نظریئے کو ہمارے قلمکار ، شاعر، نقاد اور دانشوراس نظریئے کو بڑھاوا دے رہے ہیں کہ ادب کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ہمارے عوام اس حقیقت کے اس قدر قائل ہوچکے ہیں کہ بھارتی چینلز کی پسندیدگی کے ساتھ ان کی تہذیب و ثقافت کو بھی اپنی ثقافت پر فوقیت دیکر اردو و پنجابی ‘ سندھی و بلوچی اور پشتو وسرائیکی کی بجائے ہندی میں گفتگو کے عادی ہوتے جارہے ہیں الیکٹرونک میڈیا پر بھارتی ڈرامے اور سینما گھروں میں بھارت کی عریاں فلمیں جگہ بنارہی ہیں اور پرنٹ میڈیا پر ٹپوری ‘ سپاری ‘ خلّاس اور کِریا کَرم جیسے الفاظ سرخیوں میں آرہے ہیں۔ امریکہ کی افغانستان سے واپسی کے اعلان و ارادے پر چھاتی ٹھونک کر فتح کا جشن منانے والے روشنی کے پس منظر میں چھپی ظلمت کے اس پار یہ نہیں دیکھ پارہے ہیںکہ جانے والا اپنا نقش پا اس طرح چھوڑے جارہا ہے کہ ایک خدا ‘ ایک کتاب’ ایک رسول پر ایمان رکھنے والے نئے خدائوں’ نئی کتابوں اور نئے فرقوںکے حوالے سے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور اسی بنیاد پر ایک دوسرے کے گلے کاٹ رہے ہیں۔ جس کے ذہن میں دین کی جو تشریح آرہی ہے ‘ وہ اس کو نافذ کرنے کے لئے بندق اٹھا کر جہاد کا پرچم لہرارہا ہے اورجہادی شہید قرار دیئے جارہے ہیں جبکہ سرفروشان وطن ومحافظوں کی قربانی کو امریکی حمایت کہہ کر حرام موت قرار دیا جا رہا ہے۔

نئے سپہ سالا کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ وہ روایتی قسم کی فوج کے سربراہ نہیں بنائے گئے بلکہ مختلف مذہبی نظریات کے حامل ‘ اپنے اپنے حلقوں کے جانبدار ایسے افراد کے ایسے گروہ کی سرداری کے بندھن میں باندھے گئے ہیں جنہیں نظم و ضبط کے کڑے اصولوں نے باہم مربوط رکھا ہوا ہے وگرنہ وہ بھی اسی قوم سے تعلق رکھتے ہیں جو انتشار و نفاق سے دوچار اور باہم دست و گریباں ہے اور اس فوج کے سپہ سالار کو جنگ سومنات ‘ پلاسی یا وزیرستان کے میدان میں نہیں لڑنی بلکہ انہیںنظریاتی جنگ کے اس کھاڑے میں اترنا ہے جہاں فتح کیلئے عزم ‘ حوصلے ‘ طاقت ‘ شجاعت اور تجربہ کے ساتھ ہوشمندی ‘ دانائی اور بالخصوص ڈپلومیسی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈرون حملوں کی بندش ‘نیٹو سپلائی کے معاملات ‘ افغانستان سے امریکی و نیٹو افواج کا انخلاء او ر کراچی میں سیاسی قبضے اور جرائم پیشہ گروہوں کی جنگ ‘ گیس و پٹرول کی قیمتیں ‘ پانی وبجلی کا بحران اور ایسے ہی دیگر معاملات عام آدمی کے نزدیک اس وقت وہ مسائل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو میڈیا کے ذریعے حکومتی و بیرونی ایماء پر عوام الناس کے اذہان میں منتقل کئے جارہے ہیںمگر تحفظ وطن کے ذمہ داروں کے سردار کو ظاہری مسائل کی تہہ میں موجود ان مسائل پر توجہ دینی ہوگی جو سرطان کی طرح ہمارے جسد قومی میں سرایت کر رہے ہیں ، جو اندر ہی اند رہمیں کھوکھلا کر رہے ہیں۔اور اگر دشمن ہمیں دھوکا دینے میں کامیاب ہو گیا تو وہ وقت دور نہیں جب ہم خدا نخواستہ اس کے قدموں میں سرنڈر پر مجبور ہو جائیں گے اور وہ ہمارے سروںکے ڈھیر پر اپنا تخت سجائے گاکیونکہ پاکستان کی حفاظت کا ضامن پاکستان کا سب سے بڑا ہتھیار ہی اپنوں کی غداری ‘ منافقت و مفاد پرستی کے باعث پاکستان کا سب سے برا دشمن بن چکا ہے اور پاکستان کی جوہری صلاحیت سے خائف دوست کے پردے میں پوشیدہ اور دشمن کے روپ میں مقابل بین الاقوامی قوتیں جوہری طاقت کو ہمارے لئے راکھ کا ڈھیر میں تبدیل کرنے کیلئے منافقوں اور مفاد پرستوں کے ذریعے ہمیں اس انتشارو نفاق سے دوچار کررہی ہے جس کے بعد کوئی جوہری قوت ‘کوئی ایٹمی طاقت اور کوئی اسلحہ و گولہ بارود ہمارے قومی تشخص اور یکجا وجود کو منتشر ومحفوظ رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا جبکہ چند جرنیلوں کی حماقت یا ضرورت وقت کو غداری قرار دیکر آمریت و جمہوریت کے رنگوں سے فوج کی پیشانی پر ناپسندیدہ تحریر کردینے والوں نے فوج اور عوام کے مابین زمین و آسمان جیسے فاصلے پیدا کرنے میں کوئی کسر اٹھارکھی ہے اور نہ کسی فروگزاشت سے کام لیا ہے یہی وجہ ہے آج وحشت و قدامت زدہ علاقوں کے ساتھ ساتھ تہذیب و تمدن کیلئے مشہور شہروں ‘ دیہاتوں اور قصبوں میں بھی مسلح افواج اور رینجرز اہلکاروں کے اغوأ و قتل کی وارداتوں کا آغاز ہوچکا ہے جو طوالت و وسعت اختیار کررہا ہے اور فاصلے بڑھانے والے عوام کے قاتلوں سے مذاکرات کی حمایت کے بعد اب فوجی افسروں و اہلکاروں کے قتل کی معافی کی خواہش کا بھی اظہار
کررہے ہیں اور اگر یہ ہوگیا تو پھر ہر قاتل ‘ لٹیرا ‘ غدار اور ملک دشمن کمزور ہوجانے اور گھرجانے کے بعد مذاکرات کا ڈرامہ رچاکر معافی ورعایات اور مراعات کا طلبگار و حقدار ہو گا۔

Pakistan Army
Pakistan Army

اسلئے فوج کے نئے سربراہ کیلئے جہاں ان کڑے حالات فوج کے تحفظات کا خاتمہ کر کے اسے منظم و یکجا رکھنا انتہائی مشکل ہوگا وہیں آرمی چیف کا اعزاز بخشنے والے کی امید و توقعات پر پورا اترنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ثابت ہو سکتا ہے جبکہ مذہبی زعمأ اور سیاسی قیادت وجماعت کے ہاتھوں بکھری اور بھٹکی ہوئی قوم کوایک قوم کی قالب میں تادیر محفوظ رکھنا روز بروز مشکل سے مشکل ترین اَمر بھی ہوتا جا رہا ہے۔ ان حالات میں مسلح افواج اور اس کے سربراہ کیلئے کیا کیا نت نئے چیلنجز سامنے آنے والے ہیں اور کون سے کون میدان ہیں جن میں سرخروہونے ہونے کیلئے کیا کیا قربانیاں دینا پڑیں گی پیشگی اس کا اندازہ و تیاری کرلینا ہی سپہ سالار اور ملک و قوم کے مستقبل کیلئے ضروری ہے راحیل شریف چونکہ اجلی و سر بلند فوجی روایات کے حامل خاندان کا سپوت ہونے کے ساتھ بذات خود ایک غیر متنازعہ اور بلندکردار کی حامل شخصیت اور عسکری و دفاعی مہارت کے حامل فوجی و کمانڈر ہیں اسلئے ان سے یہی توقع کہ وہ فوج کی آبرو پر لگنے والے داغ مٹانے اور نئی درخشاں روایات کی صورت گری کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ قومی ضروریات اور قومی تشخص کیلئے لاحق خطرات پر بھی توجہ دیں گے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ قوم کے اذہان کو بھی دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مؤثر پلاننگ ترتیب دیکر کامیاب اقدامات اٹھائیں گے اورشاندار فوجی کیریئر و ماضی کے ساتھ مستقبل کاان کا عرصہ ”سپاہ گری” بھی پاکستان، جمہوریت اور فوج کے لئے باعث عزت و وقارکا لازوال و بیمثال اور تاریخی عرصہ ثابت ہوگا کیونکہ آخری میزان میں ہر انسان ، اپنے منصب کے حوالے سے نہیں، اپنی کارکردگی اور کردار و عمل کی بنیاد پر تولا جاتا ہے۔

تحریر: عمران چنگیزی

Share this:
Tags:
Nawaz Sharif pakistan pakistan army Raheel Sharif جمہوری حکومت راحیل شریف مشرف نواز شریف
Military Equipment
Previous Post پاکستان میں دھرنے، افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی روک دی، امریکا
Next Post نیٹو سپلائی کی بندش، منسلک افراد روز گار سے محروم
NATO

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close