
رحیم یارخان (جیوڈیسک) غریب شاہ میں باپ نے مبینہ طور 2 بیٹوں اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ خاتون ناراض ہو کر میکے آئی تھی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ثمرین شوہر سے ناراض ہو کر دونوں بیٹوں کے ہمراہ میکے آ گئی تھی۔
ملزم شاہد بیوی کے گھر آیا اور تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ افراد کو شیخ زید اسپتال متنقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
