
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ریلوے نے رمضان کیلئے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ کرایوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
رمضان پیکج کے تحت مخصوص ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔بولان ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، بہاءالدین زکریا ایکسپریس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔
