
راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنی سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے جام پور میں گزشتہ رات بارش کے بعد ایک گھر میں بجلی جانے کی وجہ سے گھر والوں نے جرنیٹر چلا رکھا تھا۔جرنیٹر سے گھر میں دھواں بھر گیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک دلہن بھی شامل ہے جبکہ دولہا تشویشناک حال میں ہے جس کو ڈیرہ غازی خان اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
