Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جلوسوں، دھرنوں کے فوائد اور نقصانات

June 18, 2016 0 1 min read
PTI Protest
PTI Protest
PTI Protest

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری
لیڈران تو ہمہ قسم جدید سہولتوں سے مزین بلٹ پروف کنٹینرز سے ہی اپنے چاہنے والوں سے خطاب فرمائیں گے کہ ان کی جان ہی تودنیا میں سب سے پیاری اور ضروری چیز ہے باقی کارکنان تو کیڑے مکوڑوں کی طرح ہیں۔ان کا کام اپنے راہنمائوں کے حق میں تعریفی کلمات اور مخالفین کے لیے مغلظات استعمال کرنا ہوتا ہے۔اوئے نواز شریفا،زرداری ٹین پرسنٹ،مشرف کتیاں والی سرکار ،مولوی ڈیزل،گونواز گو،رو عمران رو، الطاف بوری بند،شجاعت مٹی پائو،ٹریکٹر ٹرالی ،فراری بس، بھٹو کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ،سرُخیاں نوںتُن کے رکھو،جماعتیے ٹھاہ،مولوی بوتل،راجہ رینٹل،گیلانی کرامات،ایوب کتا ،یحیٰی شرابی، ضیاء کلاشنکوف جیسے توہین آمیز کلمات بکواسات آخر انہی جلوسوں ،دھرنوں،ہنگاموںمیںاستعمال ہوئے اور اب بچے بچے کی زبان پر ہیں ۔اور انٹر نیٹ کا خاص موضوع بھی۔

جہاں نت نئی اصطلاحیں ،اختراہیں گھڑی اور چلائی جارہی ہیںآخر یہ غلیظ نعرے بکواس بن کر کارکنان کے درمیان سر پھٹول کا باعث بنتے ہیں اور کئی”شہادتیں”تو ہو چکی ہیں اور باقی کی بھی تیاریاں ہی سمجھیں پہلے وقتوں میں علاقائی اور لسانی تحریکیں ابھریں اور ایسے ہی مخالفانہ نعروں سے”ترقی پذیر”ہوئیں ۔پھر فرقہ پرست تنظیموں کے کار پرداز سخت اشتعال انگیز نعرے لگایا کرتے تھے۔سبھی فرقوں نے دوسرے کو کافر کہنے میں فخر محسوس کیا۔مگر یہ سبھی تحریکیں قتل و غارت گری پر منتج ہوتی رہی ہیں۔

دراصل جلوس دھرنے ہنگاموں کی صورت اختیار کرجاتے ہیں اور لیڈروں کا ان پر کنٹرول ختم ہو جاتا ہے۔جوزیادہ سے زیادہ گری ہوئی غلیظ زبان سے مخالفین کے لَتے لے گا وہی زیادہ” پاپولر ” کہلاتا ہے اورٹی وی ٹاک شوز میں بھی اسی سے ریٹنگ بڑھتی ہے یہ ہنگامے جلوس ،توڑ پھوڑ ،گھیرائو جلائو،دھرنے آخر ہمیں کہاں لے جائیں گے؟کہاں اوائل پاکستان کے مسلمانوں کے راہنمائوں قائد اعظم ،علامہ اقبال ،خان عبدالغفار خان،چوہدری محمد علی،سید عطااللہ شاہ بخاری ،سید ابو الاعلیٰ مودودی،مولانا شاہ احمد نورانی،مولانا مفتی محمود ،مولانا ظفر احمد انصاری ،احتشام الحق تھانوی، علامہ احسان الہیٰ ظہیر، آغا شورش کاشمیری کی شیریں زبانی اور کہاں آجکل کے سیاسی زعماکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سیاسی میدان ایسے جنگلوں کا روپ دھار چکے ہیں جہاں پر کسی کا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔ اور ہر خونخوار درندہ آزاد پنچھی بنا ہواجسے چاہے کاٹ لے یا نگل جائے۔ہلاک کرڈالے کوئی پو چھنے والا نہیں ہوتا۔

Imran and Qadri
Imran and Qadri

لیڈر اپنی تحریکوں،پارٹیوں کے کارکنان کی تربیت اس نہج پر کر رہے ہیں کہ وہ مخالف گروپوں ،اختلاف رکھنے والے مسالک یا کسی دوسری زبان بولنے والوں کے قتل پر شادیانے بجاتے اور اندر ہی اندر بڑے فتح مند محسوس کرتے ہیں اور جب ان کے اپنے مسلک یا دوسری کسی مخالف زبان والوں کی طرف سے ا ن کا اپنا راہنما قتل کرڈالا جاتا ہے تو پھر جلسہ جلوس ،رونا پیٹنا بند ہی نہیں ہوتا اور مخالف قاتل کی جان لینے کی پلاننگیں زور شور سے شروع ہو جاتی ہیں اس طرح سے کریہہ اور غلیظ ترین گِھن چکر چلتا رہتا ہے۔غریبوں کے مسائل نے حل تو کیا ہونا ہے وہ مزید بڑھتے اور الجھے چلے جاتے ہیں اور غریب چکی کے دو پاٹوں میںمزید پستا رہتا ہے۔پانامہ لیکس کے انکشافات تو کیا ہوئے کہ بیچارے وزیر اعظم کاآپریشن بھی جعلی ٹھہرا۔اور ایک محیر العقول ڈرامے کی صورت اختیار کرتاچلا جارہا ہے۔

ان کے لیگی ساتھی راہنمائوں نے وقت نہ مل سکنے پر ایسا ٹوٹ بٹوٹ بجٹ بنا ڈالا کہ جس کا نہ سر ہے اور نہ دھڑ یا پیر۔جس سے غریبوں کی سانس رکتی اور نبض ڈو بتی ہے تاکہ غرباء جلد دنیا کوداغ مفارقت دیتے چلے جائیں اور بتدریج خاندانی منصوبہ بندی بھی ہوتی رہے ۔گدھوں کی کھالوں کی قیمتیں بڑھ جانے پر انسانوں کی کھالیں تو بہر حال مزیدمہنگی بکیں گی اور قبرستانوں کے محافظ و مجاور نئی نئی انسانی کھالوں اور کفنوں کا قبر کھدائیوںکے بعد اچھے دام پاسکیں گے ۔(کئی بیرونی ممالک میں انسانوں کی کھالوںکی بنی جوتیاںبہت قیمت پاتی ہیں۔یہ دھندا چوری چھپے جاری رہتا ہے)وزیر خزانہ خصوصی رشتہ داری کی بنا پر وزیراعظم کے گلے پڑی پانامی بلا کو ٹالنے کے لیے سرگرداں رہے۔ لا محالہ ہر سہ ماہی منی بجٹ آکر مظلوموں کا بچا کچا خون پی کر رہیں گے۔

دوسری طرف جو بیچارے مخلص کارکن یا کرایہ بھاڑا ،خرچہ لے کر ہنگامی جلوسوں ،دھرنوں میں پہنچتے ہیںاگر ان کی” شہادت “ہوگئی تو پارٹی کا نام زیادہ چمکے گا۔اور لیڈر اس بنیاد پر بھر پور سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے کو شاں رہیں گے بھلا مشتعل جلسہ جلوس کے شرکاء سے آپ کیسے یہ توقع رکھ سکتے ہیں کہ وہ گالم گلوچ والی احمقانہ زبان استعمال نہ کریں گے۔اگر جلسہ جلوس والے توڑ پھوڑ نہ کریں تو کیسے خبر بنے گی”جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا”کی مانند پروگرام ہو جائے گا اس لیے اسی توڑ پھوڑ والے” نیک کام”کو کرنا بھی اشد ضروری سمجھا جاتا ہے۔سڑکیں اور خصوصاً بڑی شاہرائیں بند نہ ہوں تو کیا مزہ؟انھیں کیا؟ کہ اس طرح مسافر اور بیمار منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے یا نہ! پھر ایسی پارٹی کے مظاہرے یا احتجاج کو کون مانے گا مخالفین تو پراپیگنڈوں کے تومار باندھ ڈالیں گے اگر یہ سب کچھ نہ کیا گیا ۔کہیں گے کہ یہ جلسہ کہاں جلسی تھی۔بندے ہی اکٹھا نہیں کرسکے۔

Labor
Labor

دوسری طرف غریب دیہاڑی دار ،ریڑھی بان ،گدھا ریڑھی والے کاروبار نہیں کرسکتے ان کا شام کو چولھاکیسے جلے گا کبھی غربت ،مہنگائی ،بے رو زگاری کے خاتمے کے لیے کوئی جلسہ جلوس دھرنا کسی لیڈر نے نہیںکیا ۔صرف یہ ہنگامہ پرور میٹنگیںمقتدر دفع دور ہو اور ہمیں تخت نصیب ہو کے لیے ہوتی ہیں۔جب محترمہ وزیر اعظم اور نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو مقابلے کے جلسوں کے لیے پورے ملک کی بسیں ویگنیں اکٹھی کرلی گئیں سرکاری خزانوں کے منہ کھل گئے۔ڈی سی او،ڈی پی او اور بیورو کریسی شکاری کتوں کی طرح بندو ںکو اکٹھا کرتے پھر رہے تھے۔ان دنوں کسی کو شادی بیاہ یا مرگ کے لیے بھی ویگن یا بس دستیاب نہ تھی شادی بیاہ پر جاتی بارات سے بھی بس خالی کرالی گئی۔جلسوں سے قبل اور بعد میں ٹریفک ایسی الجھی کہ کئی گھنٹوں دنوں تک بحالی نہ ہوسکی۔یہ ساری اقتداری کشمکش کی جنگ و جدل تھی۔کہ کس کا پلڑا بھاری ہے اور کون زیادہ پاپولر ہے جلسے جلوسوں ،ہڑتالوں ،دھرنوں،بچگانہ ضد کرنیوں سے ملکی معیشت کو اربوں روپوںکا نقصان پہنچا ہے۔

اگر مطالبات ہلہ گلہ سے ہی منوانے ہیں تو پھر جمہوریت کس اڑتی چڑیا کا نام ہے اسمبلیاں ختم کردینی چاہیں حرام کی کمائیاں خرچ کرکے جو زیادہ بندے اکٹھے کرلے تو اس کا مطالبہ مان لیا جائے۔اگر دوسرا کل کو زیادہ مال لگا کر مزید زیادہ افراد جمع کرلے تو پھر اس کی ماننی پڑے گی۔ضروری امر تو یہ ہے کہ ہمارا ملک خصوصی جغرافیائی حیثیت میں موجود ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ ہم ایٹمی طاقت بھی ہیں اس لیے دشمنان دین وملت قوتوں کی شدید خواہش ہے کہ سرکاری یا اپوزیشنی جلسوں میں گھس کر یا اپنے مخصوص ٹائوٹوں کے ذریعے اشتعال انگیز تقاریر کرکے یا تخریبی اختلافی نعرے لگوا کر جذبات کو شدید بھڑکایا جائے تاکہ ہر صورت ہنگامہ آرائی ہو پولیس لاٹھیوں سے سامعین کی درگت بنائے سر پھاڑے پھر کنٹرول نہ کرسکنے کی صورت میں فائرنگ کرکے جان سے مار دے تو پتہ چلے کہ جلسہ ہوا ہے۔

پھرلیڈروں کی مزید بھڑکانے والی تقاریر کہ”کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیںجائیں گے،خون کا بدلہ خون، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے”دونوں طرف جنگ کی کیفیت پیدا کرنا ہی لیڈروں کااصل مقصودہوتا ہے۔کسی زمانے میں سلجھی باوقار تقریر پر زبردست دادملتی تھی اب بالشتیے ،مفادپرست کر پشن کنگز لیڈروں نے مزاج بگاڑ ڈالے ہیں جب تک مخالفین کے پر خچے نہ اڑیں مزا ہی نہیں آتا خدارا ان سارے غلیظ ہتھکنڈوں کو یہیں روک ڈالووگرنہ ہم ملک دشمنوں کے وار سے نہیں بچ سکیں گے۔کہ وہ یہی چاہتے ہیں کہ مسلمان مسلمان کا گلہ کاٹتا رہے اور وہ پھر خونخوار درندوں کی طرح آگے بڑھ کر ایک ہی جھٹکے میںقابض ہوکرمشتعل قوم کا گلہ دبا ڈالیں ۔بذات خود میں نے1961سے سیاسی گھوم چکریوںمیں بھاگ دوڑ شروع کی تھی کسی نے55سال مسلسل اپوزیشن میں نہیں گزارے۔میری بیان کرد ہ معروضات سے ساتھی اپوزیشن والے چیں بچیںنہ کریں اور مجھے معاف فرمائیںکہ دگرگوں معروضی حالت میںحق بیان کرنے سے باز نہیں رہ سکتاخواہ خود کو کتنا ہی سیاسی نقصان کیوں نے پہنچ جائے یا جان چلی جائے تو بھی قوم وملک کی بھلائی کے لیے یہ سودا قطعاً مہنگا نہیں۔حکمرانی وزراء بھی ہوش کے ناخن لیںزبانوں کو لگام دے کر بات کریں اور سمجھیں کہ مزیدمقتدر رہنااپنے آپ کوتختہ دار تک پہنچاڈالنے کے مترادف ہو گا۔

Ihsan Bari
Ihsan Bari

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری

Share this:
Tags:
Containers disadvantages Facilities Picketing rallies use استعمال جلوسوں دھرنوں سہولتوں فوائد کنٹینرز نقصانات
Global c Voice
Previous Post زیبا گل کا طاہر نوید چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
Next Post عدم برداشت اور سیاسی اکھاڑے
Kashmir Protest

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close