Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رمضان المبارک کا آخری جمعہ اور یوم القدس

July 1, 2016 0 1 min read
Lailatul Qadr
Lailatul Qadr
Lailatul Qadr

تحریر : محمد آصف اقبال
عام طور پر ناکارہ اور کام چور لوگوں کی پہچان ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں تو ادا نہیں کرتے لیکن چند دیگر خوشنودی کے کام انجام دے کر متعلقہ ذمہ دار کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کے لیے کبھی وہ جائز اور کبھی ناجائزطریقہ اختیار کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔وہیں حقیقت یہ بھی ہے کہ عام طور پر ذمہ دار یا افسر اپنے متعلقہ افراد سے باخبر ہوتا ہے اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ فلاں شخص جو اپنی ذمہ داری ادا نہ کرتے ہوئے دیگر حربے استعمال کر رہا ہے وہ دراصل اْس کی نظر میں قابل اعتماد بننے اور عرف عام میں اپنی ساکھ برقرار رکھنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔اس کے باوجود لوگ سمجھتے ہیں کہ افسر لاعلم ہے، ہماری کوششیں رنگ لائیں گی اور دوسروں پر ہم کو فوقیت حاصل ہو جائے گی۔کچھ یہی معاملہ مذاہب میں عبادات میں غلو کے تعلق سے بھی ہے۔چند لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ عبادات میں غلو کے دخول سے اپنے ان معبودانِ غیر حقیقی کے مخصوص بندوں میں شمار ہو جائیں گے جن میں عام لوگ نہیں ہیں۔

یہ معاملہ تو معبودانِ غیر حقیقی کا ہے لیکن وہ لوگ جو معبودِ حقیقی اور رب العا لمین کی عبادات کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ،ان کو عبادات کا طریقہ، ان کی تعداد اور مقدار بھی متعین کرکے بتا دی گئی ہے۔اس کے باوجود وحدانیت کے قائل افراد کی بعض اوقات شدید خواہش ہوتی ہے کہ عبادت کے طریقہ اور تعداد میں کچھ اضافہ کر لیا جائے یا اگر اضافہ نہیں کر سکتے تو کچھ نئے رسم و رواج اورعقائد وافکار میں تبدیلی ہی لے آئیں تاکہ خواہشِ نفس کی تکمیل ہو جائے ساتھ ہی ہماری ساکھ بھی بحیثیت مسلمان برقرار رہے۔ممکن ہے کچھ ناسمجھ یا بھولے بھالے لوگ اس کے قائل ہوں لیکن معاملہ یہ ہے کہ یہ بھولے بھالے اور ناسمجھ لوگوں کا عمل نہیں بلکہ ان شاطر اور چالاک لوگوں کے حربے ہیں جو دین میں کجی پیدا کرنے کے درپے ہیں۔مقصد یہ ہے کہ امت کا شیرازہ بکھرجائے اوردینِ حنیف جن اوصاف و صفات سے مزین انسانوں کی تکمیل چاہتا ہے وہ نہ ہونے پائے۔

ایسے تمام مواقع پر یاد رکھنا چاہیے کہ دین میں کجی یا بے راہ روی کے نتیجہ میں نہ صرف امت منتشر المزاجی کا شکار ہوگی بلکہ رب غفور و رحیم کی نظر کرم سے بھی محروم ہو جائے گی۔معلوم ہوا کہ دین کے وہ کام جن کو عبادات کا درجہ دیا جاتا ہے ان میں کوئی نئی چیز پیدا کرنا، ان میں کمی یا زیادتی کرنا یا اس کی فکر اور عقیدے میں تبدیلی لانا،کارِ خیر نہیں بلکہ کارِ حرام ہے۔اسی لیے اللہ کے رسول فرماتے ہیں:”جس نے ہمارے دین میں کسی ایسی چیز کی ایجاد کی جو دین میں نہیں ہے تو وہ مردود ہے” اور کہا کہ:”جب کوئی قوم (دین میں ) نئی بات نکالتی ہے (یعنی ایسی بدعت جو سنت کے مزاجم ہو) تو اس کے مثل ایک سنت اٹھالی جاتی ہے۔ لہٰذا سنت کو مضبوط پکڑنا نئی بات نکالنے (بدعت) سے بہتر ہے” (مسند احمد بن حنبل)۔اسی طرح ایک اور موقع پر اللہ کے رسول فرماتے ہیں:” بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین سیرت محمد کی سیرت ہے اور سارے کاموں میں بدترین کام نئے نئے طریق ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے “(صحیح مسلم)۔

Prayer
Prayer

اور یہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ: آج امت مسلمہ دین وعبادت کے نام پر جن من گھڑت باتوںاور کاموں میں ملوث ہے ان میں ایک اہم مسئلہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو “جمعة الوداع”کہنا،سمجھنا اور برتنا بھی ہے۔ رمضان کے آخری جمعہ کو آج عرف عام میں جمعة الوداع کا نام دیا جاتا ہے، اس کے باوجود کہ یہ نام کتاب و سنت میں کہیں نہیں ملتا۔گرچہ یہ خیال کیا جا سکتا ہے کہ جس طرح ہجرت کے دسویں سال آپ کے آخری حج کو حجة الوداع کہا جاتا ہے اسی طرح نبی کریم کے آخری رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو “جمعة الوداع”قرار دیا جا سکتا ہے۔لیکن سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اللہ کے رسول نے حج صرف ایک مرتبہ ادا کیا اور وہی حج ،حجة الوداع بھی کہلایا لیکن رمضان کے روزے اور اس کے جمعہ ایک نہیں بلکہ بہت مرتبہ آپ کی عبادات کا حصہ رہے۔اس پس منظر میں یہ بات غلط ثابت ہوتی ہے کہ رمضان کے آخری جمعہ کو جمعة الوداع کہا جائے۔دیکھا جائے تو خصوصاًہندوستان میں اور اس کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی رمضان کے آخری جمعہ میں خطبہ کے دوران خطباء ایسے اشعار پڑھتے اور تقاریر کرتے ہیں جن میں رمضان کے گزر جانے پر افسوس کیا جاتا ہے۔پھرہر ایک جملہ یا دو جملوں کے بعد کہتے ہیں “الوداع الوداع”یا کہتے ہیں”الفراق الفراق”یا کہتے ہیں”الوداع الوداع اے شہر رمضان”اور ان ہی جیسے دیگر الفاظ ومفاہیم بھی سامنے آتے ہیں۔

جبکہ اس طرح اظہار افسوس اور ان الفاظ اور احساسات کا اظہار نہ مقتدمین اور نہ ہی متاخرین محدثین نہ فقہا کی کتابوں اور نہ ہی خلفائے راشدین کے دورِ خلافت یا اس کے بعد کے دور میں ملتا ہے۔لہذا اس طرح کے خطبے روکنے چاہیں کیونکہ:i) یہ الوداعی کلمات پر مشتمل خطبات نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم ، آپ کے صحابہ رضی اللہ اجمعین ، تابعین اور تبع تابعین سے منقول نہیں ہے اور جو فعل ان تینوں زمانوں میں نہ پایا جائے وہ من گھڑت بدعت ہوتی ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ii) رمضان کے گزرنے پر افسوس کا اظہار غیر مشروع ہے کیونکہ روزے کا افطار تو فرحت کے اسباب میں سے ایک سبب ہے اور اس کی دلیل حضرت ابوہریرہ? کی روایت کردہ وہ حدیث ہے جس میں اللہ کے نبی نے فرمایا:”روزہ دار کو دو خوشیاں ملتی ہیں، ایک خوشی اس کو افطار کے وقت ہوتی ہے اور دوسری خوشی جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملے گا، اس وقت اس کو ملے گی”(بخاری و مسلم)۔

عید الفطر کے دن نمازِ عید تو مشروع ہی رمضان کے روزے ختم ہونے اور ملک العلام کے حکم کو بجا لانے کی خوشی کی وجہ سے ہے تو پھر پریشان ہونے اور رمضان کا مہینہ گرزنے پر افسوس کا اظہار کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔iii) اسلام کے پانچوں ارکان برابردرجہ کے ہیں اور رمضان کے گزرنے کی وجہ سے خصوصی طور پر غم کرنے کی کوئی دلیل نہیں ہے اور نہ ہی اس کے بارے میں شریعت وارد ہوئی ہے۔ اور اگر یہ قیاس سے لیا ہے تو لازم آتا ہے کہ اس جیسی پریشانی اور تکلیف نماز، روزہ، حج اور زکوٰة ، ہر رکن کے بعد ہونی چاہیے اور اس کا کوئی بھی قائل نہیں ہے۔جس طرح رمضان کے گزرنے اور دیگر عبادات نماز، حج اور زکوٰة کے اوقات گزرجانے کے درمیان فرق کسی عالم پر مخفی نہیں ہے۔اسی طرح دیگر عبادات کے اوقات کے گزرجانے پرہمیں اظہارِ افسوس نہیں کرنا چاہیے۔iv) اور آخری

Hazrat Muhammad PBUH
Hazrat Muhammad PBUH

بات گرچہ وہ پہلے بھی کہی جا چکی ہے وہ یہ کہ نبی کریم اور صحابہ? کے طریق کی اتباع کرنے میں ہی مکمل خیر ہے اور ان تمام طریقوں، رسموں اور عرف ِ عام میں جاری و ساری باتوں سے پرہیز کیا جائے جو غیر شرعی کو شرعی اور غیر سنت کو سنت سمجھ لینے کے نتیجہ میں انجام دی جاتی ہیں۔ کیونکہ ہر مباح جس کو التزام سے ادا کیا جائے وہ غیر مشروع ہو جاتا ہے۔اور جاہلوں کا عقیدہ خراب ہونے کی صورت اس مباح کا ترک کامل لوگوں پر واجب ہے تو علمائ کرام کو چاہیے کہ اس جیسا خطبہ پڑھنے کا التزام نہ کریں تاکہ یہ اس کے سنت ہونے کے اعتقاد تک نہ پہنچادے۔ جہاں تک کسی دن کی چھٹی کا تعلق ہے تو عام طور پر سرکاری اور نجی اداروں میں تہواروں اور مخصوص سرکاری دنوں کے مواقع پر ہی چھٹیاںدی یا لی جاتی ہیں۔لیکن آج ہمارے وہ ادارے جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں وہ رمضان المبارک کے آخری جمع کی چھٹی کا بھی مخصوص اہتمام کرتے ہیں۔

سوچنا چاہیے اورزیر بحث لانا چاہیے کہ یہ مخصوص چھٹی ہم کیوں مناتے ہیں؟ جبکہ ہمارے ادارے سال کے بقیہ مہینوں میں بھی اور رمضان کے دیگر جمعوں میں بھی چھٹی نہیں کرتے۔توکیا وجہ ہے کہ رمضان کے آخری جمعہ میں اس چھٹی کا مخصوص اہتمام کیا جاتا ہے؟کیا ہم اس جمعہ کو تہوار کی شکل دینا چاہتے ہیں؟ یا اپنے قول و عمل سے اس کی مخصوص فضیلت بیان کرنا ہمارا مقصد ہے؟یہی وہ اعمال و افکار کے تضادات ہیں جن کی بنا پر عام مسلمان جمعة الوداع کے خطبہ کی خاص فضیلت سمجھتے ہوئے حاضر ہونے کا بہت اہتمام کرتے ہیں یہاں تک کہ اگر کوئی اس کو چھوڑ دے تو اس کو برے عقیدے والاگردانتے ہیں۔

یوم القدس:
شرق وسطٰی کی آنکھ” فلسطین “انبیاء کرام کی سرزمین جہاں 1917ئ تک مسلمان بڑی آبرومندانہ زندگی بسر کر رہے تھے، مگر دوسری جانب سویت یونین، یورپ و دنیا کے دیگر حصوں میں یہودیوں کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا تھا۔ اس اثر کو زائل کرنے کے لیے یہاں کے حکمرانوں نے یہودیوں کو اپنے ممالک سے نکال کر باہر پھینکنا شروع کیا۔ یہودیوں نے اپنے سرمائے کے بل بوتے پر برطانیہ اور امریکہ سے اپنے لیے ایک الگ ریاست کا مطالبہ کیا۔ یہودیوں کے اس مطالبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے برطانیہ نے اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر عسکری لحاظ سے کمزور اسلامی مملکت فلسطین پر حملہ کیا اور اس کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا۔برطانوی افواج نے فلسطین کے اس حصہ میں یہودیوں کی آباد کاری کا عمل شروع کیا اور دوسری طرف مسلمانوں کو بیدردی سے تہ تیغ کیا۔

Palestine Violence
Palestine Violence

یہاں آباد ہونے والے یہودیوں کو امریکہ اور برطانیہ نے نہ صرف مہلک ہتھیاروں سے لیس کیا، بلکہ ان کی بھرپور فوجی تربیت اور مدد کی۔ فلسطین میں مسلمانوں کی قتل و غارت کا سلسلہ 1947ء تک برطانیہ کی نگرانی میں جاری رہا۔ 1947ء میں فلسطین کی اس اسلامی سرزمین پر غیرقانونی طور پر وجود میں لائی جانے والی ریاست اسرائیل کے قیام کا اعلان کیا گیا۔اسرائیل کے قیام کے بعد برطانیہ نے اپنی افواج فلسطین سے نکال لیں، مگر اس ناجائز یہودی ریاست کے تحفظ کی ذمہ داری امریکہ نے قبول کی۔ اس وقت سے تاحال اسرائیل امریکی سرپرستی میں نہ صرف مظلوم فلسطینی عوام پر جبر و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بلکہ دنیا بھر کے اسلامی ملکوں کے خلاف ایک گھناونے اور مذموم ایجنڈے پر کاربند ہے۔ امریکہ اپنے ناجائز لے پالک طفل شر کے ذریعے مشرق وسطٰی سمیت تمام اسلامی دنیا کو غیر مستحکم اور پسماندہ رکھنا چاہتا ہے۔

فلسطین کا مرکز قدیم تاریخی شہر “قدس” کا محل وقوع ہے جسے “بیت المقدس” یا “قدس شریف” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ مقدس شہر ان شہروں میں سے ایک ہے جو تمام انسانوں کے نزدیک مقدس ہیں کیونکہ اکثر انبیائ اسی شہر میں مبعوث ہوئے۔ یہ شہر مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کیلئے یکساں متبرک ہے۔ مسلمانوں کا قبلہ اول، مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی کے بعد تیسرا حرم ہے۔اللہ کے رسول ہجرت کے بعد بھی سترہ مہینوں تک اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے رہے۔ معراج کے سفر میں بھی یہی شہرآپ کی پہلی منزل تھا۔

اِسی جگہ حضرت داود علیہ السلام کا مدفن اور حضرت عیسیٰ کی جائے ولادت ہے۔یہ وہ مقام ہے جہاں مسجد صخرہ، مسجد الاقصیٰ ، دیوار براق اور کوہ طورہے۔ ایران میں دینی انقلاب کے بعد امام خمینی نے اپنے خطاب میں رمضان کے آخری جمعہ کو “یوم القدس” قرار دیا اور کہا کہ مسلمان اس جمعہ کو اجتماعی وحدت کی علامت قرار دیں ساتھ ہی اس دن کو القدس کی آزادی کے طور پر منائیں۔ امام خمینی کی اس اپیل کو دنیا بھر کے مفکرین اسلام نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

Islam
Islam

یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ اس دن مخصوص پروگراموں کے ذریعہ اس موضوع کو دنیا کے سامنے سامنے لاتی ہے۔اس کے باوجود یاد رکھنا چاہیے کہ یہ دن بطور دن منا کر امت جو خواب ِ غفلت میں محو ہے، اس کو بیدار نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرف علامہ اقبال نے امت مسلمہ کومتوجہ کرتے ہوئے خود شناسی کی تعلیم دی اور ملت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:
اقبال کو شک اس کی شرافت میں نہیں ہے
ہر ملتِ مظلوم کا یورپ ہے خریدار
یہ پیر کلیسا کی کرامت ہے کہ اس نے
بجلی کے چراغوں سے منور کیے افکار
جلتا ہے مگر شام و فلسطین پہ مرا دل
تدبیر سے کھلتا نہیں یہ عقدہ دشوار
ترکان جفا پیشہ کے پنجے سے نکل کر
بیچارے ہیں تہذیب کے پھندے میں گرفتار

رمضان المبارک کے اس آخری جمعہ میں مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دین حنیف پر عمل کرنے کامضبوط عزم کریں۔اللہ کے گھر میں اس کے حضور پیش ہو کر اس بات کا عہد کریں کہ وہ جئیں گے تو مسلمان بن کراورمریں گے تو مسلمان!ان کو یہ بات بھی یاد رکھنی ہے کہ وہ ایک امت ہیں۔ نہ صرف یاد رکھنی ہے بلکہ اپنے قول و عمل سے اس بات کی شہادت بھی دینی ہوگی کہ وہ ایک اللہ اور ایک رسول کے ماننے والے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان میں آپس میں ہمدردی و غم خواری اور اخوت و محبت کے جذبات اعلیٰ درجے پائے جاتے ہیں۔اور اسی ایک امت ہونے کا نتیجہ ہے کہ وہ اللہ کے رسول کی اْس حدیث کا سچا مظہر بن جاتے ہیںجس میں فرمایا کہ:”تم مومنوں کوآپس میں ایک دوسرے سے رحم کامعاملہ کرنے۔

ایک دوسرے سے محبت وتعلق رکھنے اورایک دوسرے کے ساتھ مہربانی ومعاونت کاسلوک کرنے میں ایساپائیں گے جیساکہ بدن کا حال ہے کہ جب بدن کاکوئی عضو دکھتاہے توبدن کے باقی اعضاء اس ایک عضو کی وجہ سے ایک دوسرے کوپکارتے ہیں اوربیداری وبخار کے تعب ودرد میں ساراجسم شریک رہتاہے”(بخاری و مسلم)۔ یاد رکھیے !حدیث پر عمل اور وحدت امت ہونے کا شعور یہ امت اسی وقت حاصل کر سکے گی جبکہ اپنی عبادات اور معاملات میں ان تمام خرافات سے نجات پالے جو درحقیقت دینِ حنیف کا حصہ نہیں لیکن پھر بھی وہ قرب الٰہی اور اجر و ثواب کے نام پر انجام دیے جاتے ہیں۔

Asif Iqbal
Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
friday identity last ramadan Religion worship آخری پہچان جمعہ دین رمضان المبارک عبادت یوم القدس
Budget
Previous Post بجٹ کا آج سے اطلاق،3 ایڈ ہاک ریلیف ملا کر تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
Next Post امداد باہمی کا عالمی دن
International Day of Cooperatives

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close