
ماہ صیام آیا رب کا پیام لایا
روزہ رکھا سبھوں نے بچوں نے بزرگوں نے
ہے ماہ برکتوں کا ایماں کی رفعتوں کا
رحمت کا مغفرت کا معافی کی معصیت کا
قرآن جس میں اترا انعام رب کا لایا
جس کو ہوئی عنایت کرتے ہیں وہ تلاوت
قرآن کی تلاوت میں سب کی اب ہے رفعت
سمجھا ہے جس نے حرمت ضائع کیا نہ ساعت
ہر دل کو ایک چاہت رب کی بڑھی اطاعت
رمضاں کی دیکھوں عظمت اچھائیوں میں برکت
ہر لمحہ ذکر یذداں خلد بریں کا ساماں
رب کی رضا میں عادل کی بڑھ گئی ہے رغبت
ڈاکٹر نصیر احمد عادل
