
ریاض (جیوڈیسک) سعودی پولیس نے رمضان المبارک میں خصوصی آپریشن کے دوران 2200 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا جن میں ایشیائی اور افریقی باشندوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
مدینہ کی پولیس نے مختلف کاروباری اور رہائشی عمارتوں پر چھاپہ مار کر 884 افراد کو گرفتار کیا۔ باہا شہر میں بھی پولیس نے 1000 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا۔
