Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رمضان تربیت نفس کا مہینہ

April 18, 2019 0 1 min read
Ramadan
Ramadan
Ramadan

تحریر : راحیلہ چوہدری

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ سب سے پہلے تو اللہ کا شکر ادا کیجیے کہ اس نے اےک مرتبہ پھر زندگی میں رمضان کی فیوض و برکات سمیٹنے کا موقع دیا۔ ذرا اےک نظر اپنے ارد گرد دوڑائیں تو کتنے لوگ جو پچھلے سال آپ کے ساتھ رمضان المبارک میں تھے اب منوں مٹی تلے سو چکے ہیں۔ اللہ نے شکر گزاری کے لیے ہمیں ایک اور رمضان عطا فرمایا۔ یہ اس کا بہت بڑا احسان ہے۔

اس خاص مہینے میں انسان اللہ کی جس قدر عبادت کرے گا اور نیکیوں میں سبقت لے جانے کی کوشش کرے گا، وہ نیکیاں اس کے لیے تربیتِ نفس کا ذریعہ بنیں گی۔ اس مہینے کو صبر کا مہینہ کہا گیا ہے کیوں کے اس میں جائز، حلال اور طیب چیزوں سے بھی انسان صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک اجتناب برتتا ہے۔ یہ روکنا دراصل صبر اور تقویٰ کی تربیت ہے۔سوال یہ ہے تیس دن کی مشقت اور مشق کے بعد بھی معاشرتی برائیوں میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوتی۔ اگرآپ محسوس کریں ہماری ذاتی برائیوں میں بھی کوئی تبدیلی کوئی کمی نہیں آتی۔ کیا پورا مہینہ بھوکے پیاسے رہنے کی مشق کروانے کا مقصد صرف اتنا ہی ہے کہ اپنی بھوک پیاس محسوس کر کے ان لوگوں کی طرف توجہ کی جائے جن کو دووقت کا کھانا بھی ٹھیک سے میسر نہیں۔

رمضان المبارک میں دو طرح کے رویے نظر آتے ہیں۔ اےک گروہ تو ان لوگوں کا ہے جواپنا ایک ایک لمحہ عبادت میں گزارتے ہیں اور وقت کو ضائع نہیں کرتے۔ اس گروہ میں زیادہ تعداد بزرگ افراد کی ہوتی ہے اور دوسرا گروہ جن میں زیا دہ تر نوجوان شامل ہیں ان میں عام رویہ یہ پایا جاتا ہے کہ روزہ رکھ کے وقت نہیں گزر رہا تو فلم دیکھ لی۔ فلم دیکھ کر وقت نہیں گزرا تو فون پہ دو تین گھنٹے دوستوں سے باتیں کر لیں۔ میسیج فارورڈ کر لیے۔ سحری اور افطاری کو ہوٹلوں میں جا کے لازمی انجوائے کرنا اور پھر سیلفیز لے کے سوشل میڈیا پہ اپلوڈ کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ افسوس کے ساتھ یہ ہمارے معاشرے کا عام رویہ بن گیا ہے خاص طور پہ عصر حاضر کے نوجوانوں کا کہ زندگی اےک بار ملی ہے دل بھر کے انجوائے کرنا چاہیے۔ ےقینا زندگی ایک بار ملی ہے۔ اگر اس میں رب ہی راضی نہ ہو تو اس سے بڑی بد نصیبی انسان کی کیا ہو گی؟ یقینا انسان کو زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہیے لیکن صرف لطف ہی کو زندگی کا مقصد نہیں بنا لینا چاہیے۔

معاشرے کے ان رویوں کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے روزے کے ظاہر کو تو سمجھ کے اوڑھ لیا۔ لیکن ہم روزے کی روح کو نہیں سمجھ سکے۔ زندگی کے اتنے رمضان گزارنے کے بعد بھی زندگی کے سارے معاملات میں میانہ روی کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ ہم نفس کی تسکین اور لذت کا ہی انتظام کرتے رہے۔ سوچنے اور فکر کرنے کی بات ہے کہ کیوں امت محمدیہ میں اچھے اور باعمل لوگ پیدا نہیں ہورہے ایسا کیوں محسوس ہوتا ہے جیسے اچھے لوگوں کا کال پڑ گیا ہو۔ گزرتے وقت کے ساتھ کیوں ہمیشہ برائی ہی اچھائی پر غالب رہی ہے ۔جس طرف بھی نظر دوڑائیں دیکھ کے نگاہیں شرم سے جھک جاتی ہیں ۔ہمارے اردگرد بازاروں اور سینماوں کی جگہیں وسیع ہوتی جا رہی ہیں اور مسجدوں کی جگہیں تنگ۔ یہ سب تبدیلیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ہماری ترجیحات کیا ہیں۔کیا یہی وہ پاکستان ہے جو اسلام کے نام پہ قائم ہوا۔؟

روزے کا اصل مقصد باطن کی اصلا ح کرناےعنی نفس کی تربیت ہے اور نفس کی تربیت اللہ کی مدد کے بغیر ہر گز ممکن نہیں۔ رمضان المبارک میں انسان اجتماعی نیکیاں تو کر لیتا ہے۔ لیکن اپنے باطن کی اصلاح نہیں کرتا۔ ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو اپنی ذات کی برائیوں اور خامیوں کو درست کرنے کے لیے اللہ سے مخاطب ہوتے ہیں اس کی مدد تڑپ کے ساتھ طلب کرتے ہیں کہ وہ نفس کی اصلاح میں میری مدد کرے۔

ہر انسان کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ اس کی خامیاں کیا ہیں۔ اس رمضان المبارک میں اللہ سے بار بار دعا مانگیں کہ وہ دل کی گندگی کو صاف کرنے میں آ پ کی مدد کرے۔ دل کو بغض، کینہ، حسد، نفرت اور شیطانی وسوسوں سے پاک کرے۔ یاد رکھیے انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا نفس ہے۔ حسد، کینہ، بغض، غصہ یہ چھوٹے چھوٹے نام حقیقت میں بہت بڑے بڑے سانپ اور بچھو ہیں۔ جن کا زہر بہت تیزی سے انسان کے اندر پھیلتا ہے۔ اےک لمحے کے لیے ذرا تصور کیجیے کہ آپ کے دل ودماغ میں بڑے بڑے سانپ اور بچھو بیٹھے ہیں تو آپ کو کیسا محسوس ہو گا؟

عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ اس تصور سے ہی سبق حاصل کیا جائے اور دوزخ کے سانپوں اور بچھووںسے بچنے کی اللہ سے توفیق مانگی جائے۔ رمضان کے آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کی کوشیش کیجیے۔ نبیﷺ رمضان کے آخری عشرے میں خوب عبادت کرتے اور اپنے اہل و عیال کو بھی تلقین کرتے۔ نبیﷺ کا طریقہ اپنائیں اپنے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں اور دوستوں کو بھی عبادت کرنے کی تلقین کرتے رہیں۔ ےاد رہے اصلاح کے معاملے میں سب کو ساتھ رکھیں۔ اپنے آپ کو درست سمت میں رکھنا ایک بہت مشکل کام ہے اور اس کام کو آسان اسی طرح بنایا جا سکتا ہے۔

جب ہم سے جُڑے لوگ بھی صحیح سمت کی طرف رہنمائی کرتے رہیں۔ جنت ایک ریوارڈ ہے اور ریوارڈ کبھی بھی محنت کے بغیر نہیں ملتا۔ محنت کبھی بھی شوق اور لگن کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ شوق اور لگن اسی چیز کی طرف آپ کو کھینچتا ہے جس کو حاصل کرنے کی انسان تمنا کرتا ہے۔ آج ہم سب کو یہ سوچنے کی اشد ضرورت ہے کہ ہماری تمنائیں کس دنیا کے ساتھ جُڑی ہوئی ہیں۔ اس دنیا کے ساتھ جو فانی ہے یا اس دنیا کے ساتھ جو دائمی ہے۔ رمضان المبارک کے ان قیمتی لمحات کو ضائع مت ہونے دیں۔ ان سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ نیکیوں کی کثرت کریں اور ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کی اصلاح بھی کریں۔

Ramadan Mubarak
Ramadan Mubarak

نبیﷺ نے رمضان کو انسانوں کی مغفرت کا مہینہ قرار دیا اس انسان کو بد نصیب کہا جو رمضان تو پائے اور اپنی مغفرت نہ کروائے۔ اللہ کے جو بندے رمضان کی قدر کرتے ہوئے اسے نیک اعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیںوہ رحمت الہیٰ سے اپنے دامن کو بھر لیتے ہیں اور ان کی زندگیاں انقلاب کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔اس رمضان المبارک میںاپنا اولین اصول یہ بنائیے کہ نفس کی تربیت کے لیے اللہ سے بار بار مدد مانگیے اور رمضان کے آخر میں جائزہ لیجیے کہ میں اپنے باطن کو صاف کرنے میں کتنا کامیاب ہوا۔ اس رمضان المبارک میں اللہ سے یہ دعا بھی ضرور مانگیے کہ وہ آپ کی زندگی کے لطف و مقصد کو اپنی رضا کے ساتھ جوڑ دے اور ایک بامقصد زندگی گزارنے کے راستے پہ ڈال دے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ مجھے آپ کو رمضان المبارک کی برکات سے بھر پور فائدہ اُٹھانے کی۔

تحریر : راحیلہ چوہدری

Share this:
Tags:
life month ramadan ramadan mubarak Training worship تربیت رمضان زندگی عبادت مہینہ
Urdu literature
Previous Post اردو ادب کے افق
Next Post شب برأت کی باتیں
Shab-e-Barat

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close