
ممبئی (جیوڈیسک) کرینہ اور کرشمہ اپنے کزن اور اداکار رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے کافی فکرمند نظر آتی ہیں اور اب دونوں بہنوں نے رنبیر کی دلہنیا کا نام بھی بتا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پروگرام “کافی ود کرن” کے شومیں اداکارہ سونم اور کرینہ کپور ایک ساتھ مہمان تھیں جہاں ان سے شو کے میزبان کرن جوہر نے متعدد سوالات کیے جن کا انہوں نے دلچسپ انداز میں جواب دیا۔
کرن جوہرکی جانب سے کرینہ سے جب ان کے کزن رنبیر کی شادی اور دلہن کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ اوران کی بہن کرشمہ دونوں ہی اگر رنبیر کی کسی اداکارہ سے شادی کی خواہشمند ہیں تو وہ اداکارہ سونم کپور ہیں۔
کرینہ کی یہ بات سن کر سونم کپور کا کہنا تھا کہ رنبیر اور وہ بہترین دوست تو ہو سکتے ہیں لیکن مجھے اس بات کا یقین نہیں کہ میں رنبیر کو بطور بیوی خوش رکھ سکوں گی۔
واضح رہے کہ اداکار رنبیر اور سونم کپور نے 10 سال قبل ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم “سانوریا” سے ایک ساتھ کرئیر کا آغاز کیا تھا جب کہ دونوں اداکاراب ایک بارپھرسنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔
