
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے پریمی جوڑے رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے بالاآخر ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حال ہی میں رنبیر کپور کے گلے کا آپریشن ہوا ہے۔
اور کترینہ کیف آج کل ان کی تیما داری کر رہی ہیں جب کہ ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب دونوں ایک ہی فلیٹ میں ایک چھت کے نیچے ایک ساتھ رہیں گے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور دونوں سپر اسٹارز کو بارہا ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں اپنے انٹرویوز میں بھی ایک دوسرے کو اپنے لئے بہت اسپیشل قرار دے چکے ہیں لیکن ابھی تک دونوں نے باقاعدہ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور نہ ہی شادی کا فیصلہ۔
