
ممبئی (جیوڈیسک) رام لیلا کی مشہور جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون ایک بار پھر پردہ سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں، دونوں کو سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم باجی راؤ مستانی میں کاسٹ کر لیا۔
رام کی لیلا بن کر شائقین کے دلوں میں راج کرنے والی دپیکا پڈکون اب باجی راؤ کی مستانی بنیں گی۔
اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے پہلے اجے دیوگن کا نام لیا جا رہا تھا۔تاریخی فلم باجی راؤ مستانی آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔
