Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

راوی چین ہی چین کیوں لکھتا ہے

July 23, 2017 0 1 min read
Corruption
Corruption
Corruption

تحریر : قادر خان یوسف زئی
کہا جاتا ہے کہ کسی ایک فرد کو کرپشن کرنے پر عبرت کا نشانہ بنانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نظام میں تبدیلی ممکن نہیں ۔ یہ ایک حلقے کی رائے ہے ، جبکہ دوسرا حلقہ مُصر ہے کہ بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے سے چھوٹی مچھلیاں خود ہی راہ راست پر آجائیں گی اور عوام کو راہ نجات مل جائے گی ۔ان آرا سے کسی کو بھی اختلاف ہوسکتا ہے۔ ایک زمانے کی بات ہے کہ ایک ملک میں بادشاہ رہا کرتا تھا۔ مملکت کا نظام خراب ہوچکا تھا ، رشوت اور اقربا پروری عروج پر تھی ، عوام انصاف نہ ملنے کی وجہ سے متعدد مسائل کا شکار تھے۔ تنگ آکربادشاہِ وقت نے دربار میں اعلان کیا کہ کیا کوئی ہے جو مملکت کا نظام درست کرسکے ، اعلان ِ شاہی کے بعد سے ایک وزیر با تدبیر اٹھا اور اس نے کہا کہ جان کی امان پائوں تو عرض کروں ، کہ جو حکم دونگا ، اس پر عمل بھی ہوگا ، تب ہی مملکت کا نظام درست ہوسکے گا اگر نہ ہوسکے تو جو سزا دی جائے گی مجھے قبول ہوگی۔ بادشاہ وقت نے اجازت مرحمت کی اور منصف اعلی کے عہدے سے سرفراز کیا کہ مجھے امید ہے کہ تم دھوکہ نہیں دو گے۔

نو منتخب منصف اعلی نے ملک کے سب سے بڑے اثر رسوخ کے حامل وزیر کو سزائے موت دینے کا اعلان کردیا، جس سے عوام نہایت تنگ تھی ،شاہی وزرا ء میں ہل چل مچ گئی کہ یہ کیا ہو رہا ہے ، انھوں نے منصف اعلی کو سفارش کے لئے ایک اعلی عہدے دار کو بھیجا کہ انھیں معاف کردیں ، چھوٹی موٹی سزا دے دیں ، انصاف کا بول بالا بھی ہوگا اور نوکر شاہی بھی بادشاہ ِ وقت اور آپ سے خوش رہے گی ، منصف اعلی نے اپنے اعلان میں اضافہ کیا کہ اس سفارش کرنے والے کے ہاتھ کاٹ دو ، وہ اعلی عہدے دار گھبرا گیا اور گڑ گڑاتے ہوئے کہنے لگا کہ جناب عالی ، میں تو سفارشی رقعہ لیکر نہیں آرہا تھا ، لیکن مجھے تو فلاں فلاںنے مجبور کیا ، منصف اعلی نے اپنے اعلان میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ جس جس نے سفارش کے لئے کہا ،سب کی زبان کاٹ دی جائے۔

منصف اعلی کے حکم پر عمل درآمد ہونے سے قبل بادشاہِ وقت کے پاس رحم کی اپیل آئی تو انھوں نے منصف اعلی سے پوچھا کہ ایک جرم میںاتنے سارے وزرا ء کو بڑی سزائیں ؟۔منصف اعلی نے کہا اصل مسئلہ یہی ہے کہ جب بھی کسی با اثر فرد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو کوئی نہ کوئی سفارش لیکر آجاتا ہے ۔ یہ وزیر قوم کا مجرم ہے ۔ فساد فی الارض کا مرتکب ہوا ، لہذا اس کے لئے موت کی سزا ، اس کے لئے سفارشی رقعہ لانے والے کے یاتھ اس لئے کاٹنے کا حکم دیا کہ اس نے قوم کو عذاب میں مبتلا کرنے والے کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کیا اور جس جس نے اسے بھیجا کہ وہ منصف اعلی تک سفارش پہنچائے ان کی زبان اس لئے کاٹنے کا حکم دیا کیونکہ ان ہی حرکتوں کی وجہ سے مملکت اس حال کو پہنچی۔ حکم پر عمل ہوا اور جب چھوٹے بڑے سب نے دیکھا کہ ملک کے اتنے بڑے اثر رسوخ کے حامل کو ، اس کے سفارشیوں کو نہیں چھوڑا گیا تو ہمارا کیا حشر ہوگا ۔ یہ سوچ کر مملکت میں امن ہوا اور کرپشن و اقربا پروری کا خاتمہ ہوا ۔ مثال اچھی ہے اگر واقعی اس پر عمل درآمد ہو ۔ کہانی ختم نہیں ہوئی بلکہ کہانی کا دوسرا حصہ کچھ اس طرح ہے کہ جب منصف اعلی کے سخت احکامات سے امن قائم ہوجاتا اور عوام میں راوی چین ہی چین لکھنے لگا تو کچھ وقت کے لئے راوی چین ہی چین لکھنے سے رک گیا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ منصف اعلی سوچتا ہے کہ دراصل ان برائیوں کی اصل جڑ تو بادشاہ ِ وقت ہے ، جس کی کمزور حکمرانی کی وجہ سے یہ سب ہوا ۔ منصف اعلی کچھ سوچ کر بادشاہِ وقت کے خلاف حکم جاری کرتا ہے کہ مملکت میں یہ خرابیاں پیدا نہیں ہوتیں ، اگر مملکت اپنی رٹ کو قائم رکھتی ، کمزور حکمرانی کی وجہ سے مملکت کا تمام انصرام و انتظام متاثر ہوا ، جس کا ذمے دار بادشاہِ وقت ہے ، لہذا بادشاہ ِ وقت کو زندان میں ڈال دیا جائے۔ کیونکہ اصل خرابی کا ذمے دار بادشاہ ِ وقت ہی ہے ۔ نوکر شاہی ، جو پہلے ہی بادشاہ ِ وقت کی جانب سے ایسے سخت گیر منصف کی تعیناتی پر چراغ پا تھے ، موقعے سے فائدہ اٹھایا اور بادشاہ وقت کو گرفتار کرکے زندان میں ڈال دیا گیا ۔ بادشاہ وقت اب پریشان تھا کہ کیا کیا جائے ، اس نے سفارش کیلئے بڑے بڑے ناموروں کو کہا لیکن سب نے کہا کہ منصف اعلی بڑا سخت گیر ہے ، وہ ہاتھ و زبان دونوں کاٹ دیتا ہے ۔ بادشاہ ِ وقت نے اپنا سر پکڑ لیا کہ اب کیا ہو گا۔

اب مملکت میں مسئلہ درپیش ہوا کہ نیا حکمران کس کو بنایا جائے۔ نئے حکمراں کیلئے امیدواروں کی لمبی فہرست تھی لیکن سب ڈرتے تھے کہ منصف اعلی بڑا سخت ہے ۔ لہذا سب نے فیصلہ کیا کہ منصف اعلی کو ہی حکمراں بنا دیا جائے۔ امرا ء و وزرا ء کے اصرار پر منصف اعلی کو بادشاہ ِ وقت بنادیا گیا ۔ اب منصف اعلی ، بادشاہ ِ وقت بن چکا تھا ۔ امرا ء اور وزرا ء نے عرض کی کہ کیونکہ اب آپ بادشاہ وقت بن چکے ہیں تو منصف اعلی کے عہدے پر کسی ایماندار کو فائز کردیا جائے ۔ نئے بادشاہ ِ وقت نے منصف اعلی کیلئے نام طلب کرلئے۔ فہرست مرتب ہوئی تو اس میں زندان میں قید بادشاہ کا نام بھی کسی نے شامل کردیا ۔ بادشاہ ِ وقت نے فہرست میں قیدی بادشاہ کا نام پا کر سخت حیرانگی اور ناراضگی کا اظہار کیا کہ قیدی بادشاہ کا نام کس نے شامل کیا ، لیکن کسی نے اقرار نہیں کیا۔ بادشاہ ِ وقت نے قیدی بادشاہ کو دربار میں بلا لیا اور سب کے سامنے پوچھا کہ تمھیں کیسے پتہ چلا کہ منصف اعلی کیلئے انتخاب ہورہا ہے اور تم نے اپنا نام کس طرح فہرست میں شامل کرایا ۔ قیدی بادشاہ نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ میں تو دنیا سے بے خبر کال کوٹھری میں ہوں ، مجھے اس کا علم نہیں ۔آپ کی سخت گیر ی کی وجہ سے وہ اپنا نام ظاہر کرنے سے کترا رہا ہے۔ بادشاہ ِ وقت نے کچھ لمحے سوچا اور پھر اعلان کیا کہ جس نے بھی اس فہرست میں قیدی بادشاہ کا نام شامل کیا ہے ، ایسے کچھ نہیں کہا جائے گا ، وہ ظاہر ہو جائے۔

شاہی فرمان پر محل کا محافظ آگے بڑھا اور کہا کہ یہ میں شامل کرایاتھا ۔ بادشاہ ِ وقت نے وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ امور سلطنت سے نئے بادشاہ واقف نہیں اور تمام تر خامیوں کے باوجود ، نظام کی درستگی کیلئے آپ جیسے دانا کا انتخاب قیدی بادشاہ نے ہی کیا تھا ، اس لئے امور مملکت میں معاونت کیلئے قیدی بادشاہ سے دانا شخص کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا ۔ بادشاہ ِ وقت نے تجویز کو پسند کیا اور قیدی بادشاہ کو معاف کرکے منصف اعلی کے عہدے پر فائز کردیا اور محل کے محافظ کو انعامات سے نوازا۔ اب قیدی بادشاہ منصف اعلی کے عہدے پر براجمان تھا ۔ عہدے پر فائز ہوتے ہی اس نے حکم جاری کیا کہ بادشاہ وقت کو گرفتار کرلیا جائے۔سپہ سالار کے سپائیوں نے بادشاہ وقت کو گرفتار کرلیا ۔ بادشاہ نے وجہ پوچھی تو منصف اعلی نے کہا کہ آپ نے کوتائیاں کیں۔ مجھے زندان میں ڈال دیا لیکن میرے جرم کی سزا نہیں دی ، ماضی کے برعکس سفارش کرنے والے کیلئے معافی کا اعلان کیا ۔ حالاں کہ آپ قید خانے کے کسی بھی سپاہی سے حقیقت معلوم کرسکتے تھے کہ مجھ سے کون کون ملنے آتا رہا ۔ لیکن آپ اپنے اصل مقصد کو بھول گئے اور اقتدار کے نشے میں اسی طرح غرق ہوگئے ، جیسے میں ہوگیا تھا ۔ پھر مجھے سزا دینے کے بجائے انصاف کے اسی ہی بڑے عہدے پر فائز کرتے وقت یہ نہیں سوچا کہ اگر مجھ میں یہ اہلیت ہوتی تو میں آپ کو کیوں منصف اعلی بناتا ۔ میں نے محافظ کو ساتھ ملا کر لالچ دی کہ اگر میں بادشاہ ِ وقت بن گیا تو تمھیں وزیر اعظم بنا دونگا۔

لہذا آپ کے ماضی کے حکم کو دیکھتے ہوئے فیصلہ دیتا ہوں کہ آپ کے زبان کاٹ دی جائے اور محافظ کے ہاتھ اور پائوں ۔ اس کے بعد بادشاہ نے منصف اعلی کا عہدہ ہی ختم کردیا اور عوام میں منادی کرادی کہ جو مملکت کا حکمراں ہوتا ہے تو یہ اس کے فرائض میں ہے کہ انصاف بھی خود کرے ، بادشاہ نے تمام سفارشی شاہی وزرا ء کو فارغ کیا۔ عوام سے اہل افراد کا انتخاب کراکے اہل وزیروں کو ان کی صلاحیت کے مطابق محکمے دیئے کہ عوام تک ان کی قابلیت کے ثمرات پہنچ سکیں ، اہل و قابل وزرا ء کی شوری سے اہل حکمراں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، بادشاہ ِ وقت نے عوام سے منتخب اہل وزرا ء کا فیصلہ قبول کرکے تخت حکمرانی کو چھوڑ دی ۔بادشاہ کے اس فیصلے سے عوام خوش ہوجاتی ہے اور پھرروای اس کے بعد چین ہی چین لکھتا ہے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
corruption punishment Ravi system چین راوی سزا کرپشن نظام
Panama Papers Case
Previous Post پانامہ سیاست اور نااہلی کیس
Next Post کاہنہ پبلک ہیلتھ کے لئے سونے کی کان بن گیا، تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال
kahna

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close