
لندن (جیوڈیسک ) بالی وڈ کی فلم را۔ ون میں کرینا کپور نے فلم کے ایک گیت میں جو ساڑھی پہنی تھی اسے نیلامی کے لیے پیش کیاجائے گا۔
لال رنگ کی یہ ساڑھی پہن کر کرینا کپور نے فلم را۔ون کا مقبول گیت چھمک چھلو فلمایا تھا۔ اس ساڑھی کی نیلامی سے حاصل ہونے و الی رقم ایک اسپتال کودی جائے گی۔
لندن میں منعقد ہونے والی تقریب میں اس ساڑھی کے علاوہ بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کے بلے اور ارجنٹائن کے فٹ بالر میسی کی فٹ بال بھی نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی۔
