راولپنڈی (این این اے۔رپورٹ سہیل الیاس) ہائی کورٹ روالپنڈی کے سینر ایڈووکیٹ منظور مغل نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی عوام جو ایکسپریس وے اسلام آباد، آئی جے پی روڈ، راولپنڈی، ائرپورٹ اسلام آبادپر دن بدن ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کا دباو شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ منظور مغل ، ایڈووکیٹ نے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر راولپنڈی بائی پاس روات سے براستہ چکری، گرجا ،یونیورسٹی ٹاون سے منسلک کر کے موٹروے اور جی ٹی روڈ سے منسلک کیا جائے اور غیر ضروری ٹریفک کو راولپنڈی/اسلام آباد سے بائی پاس کے ذریعے منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی بائی پاس کی تعمیر سے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو کو فوری کم کیا جا سکتا ہے جس سے راولپنڈی کی عوام کو ترقی و آسودگی حاصل ہو گئی ۔ منظور مغل نے رالپنڈ ی بائی پاس کی تعمیر کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے حکومت کی توجہ دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ، چوہدری نثار کے اس حلقے میں بھی یہ کام پایہ تکمیل تک نہ پہنچا اور فوری شروع نہ ہوا تو راولپنڈی کے عوام کا اعتماد مجروع ہو گا یقینا جس کے گہرے اثرات جمہوریت مایوسی کا سبب بنے گے۔ انہوں نے اس امر کا انکشاف کیا کہ اس منصوبے پر ہوم ورک مکمل ہے صرف اس اہم مسئلہ اور ضرورت پرتوجہ کافقدان ہے ۔منظور مغل نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس بائی پاس کے کیس کو حکومت تک باور کرانے میں عوام کی مدد کرے۔
