
راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج میں اعلی سطح کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں پاک فوج کے ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کوکور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل خالد اصغر کو سی اینڈ آئی ٹی جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل ملٹری سیکریٹری تعینات کر دیئے گئے، میجر جنرل احمد حیات کو ڈی جی اے آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔
ملٹری ذرائع کے مطابق لیفٹینٹ جنرل خالد اصغر اور مظہر جمیل کو چند روز قبل ہی پروموٹ کیا گیا ہے۔
