
راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ ایرپورٹ کی حدود میں واقع علاقے غریب آباد میں معمولی تلخ کلامی کے بعد ملک یاسراورخان گروپ کے افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جلال اور فیصل ہلاک اور 7 افراد زخمی ہو گئے جنھیں بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کی جگہ سے گولیوں کے خول جمع کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔
