
راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق چکری کے علاقے مہراچھاپڑ میں ایک گھرمیں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
