
راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر شادی کی تقریب کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔
