Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رضا ربانی صاحب ہاں یہی تو ہے اسلمبلیاں ختم کرنے کا ٹھیک طریقہ

August 4, 2017 0 1 min read
Raza Rabbani
Raza Rabbani
Raza Rabbani

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
آہ ..!!چلو چھوڑو یا ر کچھ تو عقل سے کا م لواِس میںبھلا کیا رکھا ہے؟؟ اَب جبکہ نیا وزیراعظم بھی آ گیا ہے اور اگر تم ابھی اپنے سیاسی گیم اور سیاسی پینترے بازیوں کی وجہ سے اِس کے لئے مشکلات اور پریشانیاں ہی پیداکرتے رہو گے ،تو کچھ نہیں کرسکو گے، ہم سب کی بہتری اِسی میں ہے کہ ہم نومنتخب وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے شا نہ بشا نہ کھڑے ہوںہم جب بیجا تنقیدوں اور سازشوں سے اجتنا ب برتیں گے تو مُلک اور قوم کی خدمت بھی کریں گے ورنہ یہ یاد رکھو کہ سوا ئے لڑا ئی جھگڑے اور دستِ گریبان ہونے اور ایک دوسرے پہ الزام تراشیوں کے کچھ بھی کسی کے ہا تھ نہیں آئے گا۔

یہ بڑی حیرت کی بات ہے کہ سُپریم کورٹ سے 20اپریل 2017ءکو پا نا ما پیپرلیکس کی تحقیقات کرنے کے لئے تشکیل دی جا نے والے جے آئی ٹی پرمیٹھایاں کھا نے اور بانٹنے والے آج 28جولا ئی 2017ءکے سُپریم کورٹ کے فیصلے کو معمولی سمجھنے والے صریحاََ ایک مرتبہ پھرخودساختہ خوش فہمی میں مبتلاہیں ،جن کا خا م اور قوی خیال یہ ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سب کچھ عیاں ہونے کے باوجود بھی سا بق وزیراعظم نوازشریف کوبس ایک ذراسے نقطے پر نااہل قرار دیئے جا نے والا سُپریم کورٹ کا فیصلہ نہ صرف حیرت انگیز ہے بلکہ کسی بڑی غلط فہمی کا بھی نتیجہ ہوسکتاہے ،سمجھ نہیں آرہاہے کہ یہ ایسا کیو ں کررہے ہیں جبکہ سب کو شیشے کی طرح سب کچھ نظر آرہاہے مگر پھر بھی سا بق وزیرا عظم نوازشریف اور ن لیگ والے اپنی معصوم صورتیں بنا کر عوام کو پٹا نے کے لئے یہ ساری ڈرا مے با زی کررہے ہیں حا لانکہ اِس کی کیا ضرورت تھی؟؟؟۔

تاہم اَب متاثرینِ پانا مالیکس اوراِن کے چا ہنے والوں کافیصلے کے بعد عدلیہ سے جو اور جیسے بھی گلے شکوے پیدا ہوگئے ہیں یہ کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیںمگر اِنہیں گمان بھی نہیں ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں ن لیگ والے اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے فیصلے کے خلاف جس قسم کا پروپیگنڈا کررہے ہیں اور یہ کھلم کھلا سُپریم کورٹ کے جس فیصلے کو معمولی سمجھ رہے ہیں اور خو د کو بے گناہ ثا بت کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں، اِنہیں معلوم ہونا چا ہئے کہ سُپریم کورٹ کا یہ فیصلہ اِن کے گلے کی ہڈی بن جا سکتا ہے تب یہ نہ نگلنے میں ہوگا نہ اُگلنے میں ،بس صبرکا دا من کو ئی نہ چھوڑے ،اِنہیں لگ پتہ جا ئے گا جب آنے والے دِنوں میں یہ معلوم ہو جا ئے گا کہ اِن کے سر پر کتنے سیاہ سفید بال ہیں اوریہ کرپشن کی گُھٹی پی پی کر کس طرح لمبے ہو کر لچھے داربن گئے ہیں اور آپس میں کتنی بُری طرح سے الجھے ہوئے تھے، اگر اِن کا فی الفور اِس طرح بندوبست نہ کیا جا تا جیسا کہ سُپریم کورٹ نے کر دکھا یا ہے تو یقین جا نیئے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور اِن کے خاندان والے اور قریبی رشتے دارجو کرپشن کے جید ماہراور دلدادہ بھی ہیں اگر سُپریم کورٹ ایک نوازشریف کو نا اہل قرار نہ دیتی تو یہ سب سیر ہو کر پورا مُلک ہی ہڑپ کرنے میں ذرا بھی دیر نہ لگا تے۔

اَب جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد شاہدخاقا ن خان عباسی نے وزیراعظم کا حلف اُٹھالیا ہے اور نومنتخب وزیراعظم اپنی کا بینہ تشکیل دے چکے ہیں،اور یہ کہتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم شا ہدخا قا ن عباسی وارم اَپ ہو گئے ہیںکہ ” وزیراعظم بدل سکتا ہے پالیسیاں نہیں “ سارے کام اور تمام ترقیا تی منصو بے وہیں سے جاری رہے گا جہاں سے اِن کے روحا نی استاد اور سابق وزیراعظم نوازشریف چھوڑ گئے ہیں ، گوکہ نئے وزیراعظم شا ہدخاقا ن عباسی جو 2018ءکے انتخا بات تک وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے دیکھتے ہیں کہ یہ اپنے عزم اور ہمت پر کتنے قا ئم رہتے ہیں؟؟ اور مُلک اور قوم کی کس طرح اورکن زاویوں سے خدمت کرتے ہوئے مُلک اور قوم کو کِدھر سے کدھر لے جا تے ہیں جبکہ اُدھر ذاتی اور سیاسی الزامات کی سیاست میں متحرک دِکھا ئی دینے والی اپوزیشن نو منتخب وزیراعظم کے خلاف بھی محاذ آرا ئی کے لئے تیار ی کرچکی ہے ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا الزام درالزام میں جکڑی اپوزیشن کو یہ گوارہ دیتا ہے کہ وہ مُلک کو آئینی اور بحرانی کیفیات سے دوچار کرے؟؟یہاں تک کے اپوزیشن نئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف بھی سازشوں کے جال بنتی رہے کہ عام انتخا بات کے دن قریب آجا ئیں اور مُلک اور قوم کی ترقی کی رفتار رک کر رہ جائے۔

بہر کیف ، یہاں امر واقع یہ ہے کہ نا اہل قرار دیئے جا نے والے سابق وزیراعظم نوازشریف اور اِن کے عزیزو اقارب (جو اپنی اپنی ظاہر و باطن آف شور کمپنیوں اور شہنشا ہ ِکرپشن تو ہیں مگریہ) آمریت سے خوفزدہ اپنے مطلب کی جمہوریت کے پوجا ری جمہوریت کا اپنی مفاد کا نعرہ لگا تے جا تے اور قوم کے بنیا دی حقوق غضب کرتے جا تے ، اور قومی خزا نہ لوٹ لوٹ کر آف شور کمپنیاں قا ئم کرتے اور خود کو صادق و امین کی تسبیح گردانتے اور میری جمہوریت تیری جمہوریت کی مالا جپتے جاتے اور آمریت کے بھوت کے گردگھیرا تنگ کرنے کو جمہوریت کی خدمت جا نتے رہے کیو نکہ جب بھی ہمارے یہاں جمہوریت کی دیوی حکمرانو، سیاستدانوں اور چمچے نماچھوٹے بڑے ہر قسم کے بیوروکریٹس پر ضرورت سے زیادہ مہربان ہوتی ہے تو اِن کے نزدیک اِن کے مفاد کی جمہوریت ہی سب کچھ ہوتی ہے اور اِسی کی آبیاری کے خاطر یہ عیار مکار اور کرپٹ و کرپشن کے دلدادہ حکمران ، سیاستدان اور شیطان کے چیلے بیوروکریٹس جمہوریت کی آڑ لیتے ہیں کیو نکہ اِن تمام لوگوں کو جمہوریت کی تعویذ سے عوام کو بے وقوف بنا نا تو بہت آسا ن لگتا ہے اِس لئے کہ اِسی میں اِن کا فا ئدہ ہے۔

بیشک ، ہماری مُلکی تاریخ اِس حوالے سے بڑی ذرخیز ہے قوم کو جمہوریت کی شراب کی بوتل میں قید کرکے حکمران اور سیاستدان اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات میں بڑی حد تک کا میاب بھی ہوتے ہیں یہ پریکٹس تو بہت پرا نی ہے، ایک لمحے کو ہمیںیہ تسلیم کرنا ہوگا ہما رے یہاں جمہوریت کی عمر آمریت کی نسبت قدرے کم ہے اول میں تو میرے مُلکِ پاکستان میں ویسی جمہوریت کبھی نہیں آئی ہے جیسی کہ حقیقی جمہوریت کی تعریف ہے اور یہی جمہوریت دنیا کے دیگر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں موجود ہے مگر معاف کیجئے گا کہ مُلکِ پاکستان کے حکمران اور سیاستدان جِس آمریت سے خوفزدہ رہتے ہیں اور یہ لوگ جس آمریت کا رونا روتے رہتے ہیں اِن کا یہ رونا دھونا سب فضول ہے اِس لئے کہ پاکستان میں جہاں حکمرانوں اور سیاستدانوں نے جمہوریت کے ثمرات عوام النا س تک نہیں پہنچا ئے ہیں تو وہیں پاکستان میں آمریت بھی تو ایسی کبھی نہیںآئی ہے جیسی کے دنیا کے بہت سے مما لک میں آئی ، مگر ہمیشہ اپنے جمہوری دور میں عوام کی آنکھو ں میں دھول جھونک کر مزلے لوٹنے والوں کے لئے آمر کی آمریت سے بچ نکلنا اور اِس کے سا منے گھٹنے ٹیک کر نہ بیٹھنا بہت مشکل رہا ہے جب بھی آمر کا ڈنڈا نام نہا د جمہوری پچاریوں پر گھوما ہے قسم سے اِن جمہوری مداریوں کو اپنے سربچا نے مشکل ہوگئے ہیں جبکہ عوام کو سِول اور جمہوری حکمرانوسے زیادہ آمر کی آمریت میںزیادہ حقوق ملے ہیں۔

آج جمہوریت اور جمہوری اداروں کی آزادی پر ڈاکہ مار کر اپنا الو سیدھا کرنے والے ہمارے نام نہاد جمہوری حکمرا ن، سیاستدان اور بیوروکرٹیس بس تھوڑا سا انتظار کریں آہستہ آہستہ سب کے سا منے وہ سب کچھ کیا دھراآجا ئے گا جو اِنہوں نے اپنے نام نہاد جمہوری دور میں دیدہ دانستہ اپنی اور دوسروں کی نظروں سے چھپا کر رکھا تھا۔

تا ہم موجودہ سیا سی اور آئینی بحرانی صورت ِ حال میں راقم الحرف کا بس یہی کہنا ہے کہ سُپریم کوڑٹ کا فیصلہ سوفیصد درست ہے، آج جو اِسے” معمولی نوعیت اور کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا کہہ رہے ہیں“ دراصل یہی اور اِن جیسے بہت سے لوگ ہیں جو خود کو گلے پھاڑ پھاڑ کر زندہ رکھنے اور اپنا اپنازبردستی کا سیا سی قداُونچا کرنے کی کوششوں میں دن رات ایک کئے جا رہے ہیں دراصل وہ بھی یہ خوب جا نتے ہیں کہ فیصلہ یکدم ٹھیک اوردرست ہے مگر چونکہ اَب اِنہیں اپنی سُبکی بھی تو مٹا نی ہے ناں ، سو اِس کے خا طر اَب یہ ڈرامہ با زی رچا نی پڑرہی ہے۔

آج نہ صرف پوری پاکستانی قوم بلکہ ساری دنیا بھی یہ جا نتی ہے کہ نا اہل قراردیئے گئے سا بق وزیراعظم نواز شریف اور اِن کی فیملی کے ممبران سمیت ن لیگ والے چا ہئے کچھ بھی کہہ لیں ،اور اَب اپنی معصومیت اور بے گناہی کا چا ہیں جتنا بھی ڈھنڈوراکیو ں نہ پیٹ لیں، اِنہیں بھی سب کچھ پتہ ہے کہ سُپریم کورٹ کے فیصلے کے پسِ پردہ کیا کچھ پوشیدہ ہے ؟؟ جو بہت سوںکے سیاسی کیریئر کے با ب کو ختم کرنے اور کئی لوگوں کے کرپشن سے داغ دار دامن کاوراِن کی ذاتی حیثیت کو سپوتاژ کرنے کے لئے بہت ہے۔

جبکہ یہاں یہ ایک نقطہ یقینا سب کے لئے قا بل غور اور توجہ طلب ضرور ہونا چا ہئے کہ ما ضی میں جب اپنوں کی تمام التجا و ¿ں اور درخواستوں اور خوشامد کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے کسی ایک کی بھی نہ سُنتے ہوئے ایک آمر جنرل (ر) ضیا ءالحق مرحوم نے بیرونی سازش کو عملی جا مہ پہناتے ہوئے سیاسی دیدہ ور اور فہم و فراست کے منبع سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر لٹکایاتھاتواُس وقت بھی نہ صرف سرزمینِ پاکستان بلکہ پوری دنیا میں یہی تصور کیا جارہاتھا کہ آئندہ پاکستان کا جو بھی وزیراعظم لا ئے گا اور وہ ذرا بھی لا ئین سے اِدھر اُدھرا ہواتو اُس کا بھی حشر بھٹو جیسا ہوگا اَب یہ صحیح ہوگا یا غلط وہ تو مورخ بعد میں گا تارہے گا جیسا کہ آج بھٹو کی پھانسی کوغلط قرار دیاجارہاہے اَب سوا ئے کفِ افسوس کے کچھ فا ئدہ نہیں ہے مگراتنا ضرور ہواہے کہ زیڈ اے بھٹو کی پھا نسی کے بعد آنے والے وزا ئے اعظم ، بھٹو سے زیادہ طاقتور ہوتے رہے رفتہ رفتہ نئے آنے والے وزرا ئے اعظم کو بہت سے معاملات میںاستثناحاصل ہوےاگیا مگر بھٹو کی پھانسی کے بعد وہ تمام وسوسے اور خدشات جو پاکستان اور دنیا میں جنم لے چکے تھے کہ اَب پاکستان میں پھانسی کا سلسلہ نہیں رکے گاآہستہ آہستہ ایسے خدشات خود بخود اُس وقت دم توڑتے گئے جب سیاستدانوں نے عوام سے زیادہ پارلیمنٹ سے اپنے مفادات اور تحفظات کے خاطر قا نون سازی کی ۔یہی وجہ ہے اتنا عرصہ گزرجا نے کے بعد کسی بھی وزیراعظم بھٹوکو کی طرح پھا نسی پر نہیں چڑھا یا گیا ہاں البتہ ، آئین کی آرٹیکل 58B-2کے تحت کئی وزرائے اعظم کی حکومتیں تو جا تی رہی یہیں مگر بھٹو کی پھا نسی جیسا سا نحہ دوبارہ رونما نہیںہوا ہے اگر ایسا ہوتا تو اَب تک کوئی بھی ایسا وزیراعظم نہیںگزراہے جو بہت سے معا ملے میں بھٹو سے کم تر یا پیچھے رہاہو۔

آج اگرسا بق وزیراعظم نوازشریف اعلی ٰ عدلیہ کی نظر میں اپنے کسی رو پوش اورپوشیدہ کرپشن کی وجہ سے نا اہل قرار پا گئے ہیں تو اِس سے کسی کو پریشان ہونے یا یہ سمجھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ بار بار ایسا ہوتارہے گا اِس لئے کہ غالب گمان تو یہی ہے کہ آئندہ نوازشریف کی طرح کوئی بھی آئین کی آرٹیکل 63/62کے تحت کسی بھی وجہ سے نا اہل قرارنہیں پا ئے گا ،کیو نکہ آج کا سیاستدان بہت زیادہ شا رپ ہوگیاہے اِس کی اپنے مفاد میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت روشنی کی رفتار سے بھی کئی گنا زیادہ تیز اور دوراندیشن ہوگئی ہے جب گدھ کی طرح چمٹ کرسیاستدان پارلیمنٹ سے 58B-2کے ہمیشہ کے خاتمے کے یکدل یک جان ہوکر اِس قا نون کو ختم کراسکتے ہیں تو پھرآج بھی سیاستدان اپنی سیاہ کاریاں چھپا نے اور اِنہیں بے نقا ب ہونے سے بچا نے کے لئے اِسی طرح ا ٓئین کی آ رٹیکل 63/62کو بھی ختم کرانے کے لئے کمر بستہ دکھا ئی دیتے ہیں اِس کا انداز چیئرمین سینٹ میاں رضاربا نی کی اِ س بات سے بھی لگایاجا سکتاہے کہ ”جمہوری قوتوں نے 58ٹو بی کو ختم کیا تواسمبلیاں ختم کرنے کا نیا طریقہ آگیا“ بیشک پارلیمنٹ میں بیٹھے سیاستدان اپنے مطلب اور اپنے مفادات کی قا نون سازی کرنے میں توپارلیمنٹ کو مضبوط ترین ادارہ گردانتے ہیں مگر درحقیقت یہ تجربے اور مشا ہدے میں آیا ہے کہ عوامی مفادِ عامہ کے لئے جب کبھی فوری قا نون سازی کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی تو حکمرانوں اورسیاستدانوں کے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لئے تُرنت قا نون سازی کرنے والا ادارہ بیشک پارلیمنٹ سب سے کمزور ترین ہوجاتا ہے تب ہی تو ایگزیکٹیو پارلیمان و عدلیہ پر عدلیہ پارلیمان و ایگزیکٹیو پر حاوی ہونے کی کوشش کرتی ہے۔

ہاں میاں رضا ربا نی صا حب تب ہی تو اسمبلیاں ختم کرنے کا یہ ٹھیک طریقہ ہے جب حکمران ، سیاستدان اور اِن کے اردگرد اِدھر اُدھر منڈلاتے بیوروکریٹس قومی خزا نہ لوٹ کھا ئیں اور قوم اپنے بنیادی حقوق سے محروم رہیں اور یہ کرپٹ حکمران ، سیاستدان او ر خوشا مدی بیوروکرٹیس قومی اداروں کا مل کر بیڑا غرق کریں اور جیب ورکس سے ہزاروں ، لاکھوں ، کڑوروں ، اربوں اور کھربوں کی کرپشن کرکے اپنا اپنا پیٹ بھر یں اور بیچارہ غریب پاکستانی دووقت کی روٹی کو ترستارہے آخر ایسا مُلک میں کب تک ہوتا رہے گا کہ حکمران اور سیاستدان اپنے گلے کی جا نب احتساب کے خاطر بڑھتے ہوئے قا نون کو جب چا ہیں اپنی مرضی سے تبدیل کردیں اور اپنی لوٹ مار اور کرپشن کو بے لگام کرنے کے لئے نیب کو نکیل ڈال دیں اور مدرپدرآزاد کرپشن کے حمام میں غسلِ کرپشن کریں۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmal.com

Share this:
Tags:
charge method Prime Minister raza rabbani termination الزام ختم رضا ربانی طریقہ وزیراعظم
Federal Cabinet Oath
Previous Post ایک اور جمہوری عمل کی تکمیل، وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
Next Post پاکستانی سیاست کے رقیب
Asif Ali Zardari, Imran Khan and Nawaz Sharif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close