
زعمِ باطل میں پڑا خلیفہ کیونکر
بھولا اس نام کا وظیفہ کیونکر
جب ختم المرسلیں محمد ہیں
اترے کوئی نیا صحیفہ کیونکر
ه*———*ه
قانونِ فطرت جو ہے ازل سے کامل
ہو گا حکمِ قضا سبھی پر نازل
کعبے میں مرگ ہو یا بت خانے میں
مسلم کیوں مبتلاۓ زعمِ باطل
ساجد پرویز آنس
