
اوتھل (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب کوچ اور ٹریلر میں تصادم میں 7 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ آرسی ڈی ہائی وے پر اوتھل کے قریب پیش آیا۔
کوئٹہ سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 7 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔
