Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سچ تو یہی ہے

January 19, 2014 0 1 min read
Riffat Mazhar
Nervousness
Nervousness

گزشتہ کئی دنوں سے میری طبیعت بہت اوازار ہے۔ ہر وقت گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔ نقاہت کا یہ عالم ہے کہ تین، چار کلومیٹر دوڑنے سے ہی سانس پھول جاتا ہے اور گِٹے گوڈے جواب دے جاتے ہیں۔ خوراک اتنی کم ہو گئی ہے کہ صرف تین، چار نان ایک آدھ پلیٹ بریانی، کچھ چکن تِکّے اور چند سیخ کباب بھی کھالوں تو معدہ جواب دے جاتا ہے اور کھٹی ڈکاریں حشر کر دیتی ہیں۔ صرف دس، بارہ گھنٹے انٹر نیٹ پر متواتر بیٹھنے کے بعد ہی کمر درد شروع ہو جاتا ہے اور پاؤں سوج جاتے ہیں، چکر آنے لگتے ہیں اور بازوؤں میں درد کی ٹیسیں اُٹھنا شروع ہو جاتی ہیں۔ نظراتنی کمزور کہ درخت کی آخری شاخ پہ بیٹھی چڑیا کی چونچ میں دبا تنکا تک نہیں دیکھ پاتی۔ دل کی دھڑکن اتنی بے ترتیب کہ مارے خوف کے گھریلو ملازمہ تک کو نہیں ڈانٹ سکتی۔

مجھے سو فیصد یقین ہے کہ میں عارضۂ قلب میں مبتلاء ہوں لیکن جب میں نے اپنے فیملی ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اُس ”اللہ مارے ” نے میرا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد مُسکرا کر کہا کہ”عمر کا تقاضہ ہے”۔ اُس بدتمیز کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ خوا تین سے اُن کی عمر کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کی جاتیں۔ ڈاکٹرز پر سے اعتماد اُٹھ جانے کے بعد میں نے حاذق حکیموں سے رجوع کیا اور اُن کے مجرّب نسخے استعمال کرنا شروع کر دیئے لیکن کچھ افاقہ نہ ہوا۔ اب میں روز انہ ”نہار مُنہ” اپنے میاں کو کہتی ہوں کہ وہ مجھے علاج کے لیے جرمنی یا فرانس لے جائیں لیکن میرے میاں بھی ایسے ”مکھی چُوس” ہیں کہ ہر روز طَرح دے جاتے ہیں۔

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے”کمانڈو”جناب پرویز مشرف بیمار نہیں، وہ انتہائی ظالم، جابر اور چنگیزیت کے عَلم بردار ہیں۔ جب مجھے ”اتنی سی عمر” میں بارہ، چودہ بیماریاں ہو سکتی ہیں تو 70 سالہ بوڑھے کمانڈو کو کیوں نہیں۔ یہ جو احمد رضا قصوری نے غصّے سے ”نیلے پیلے ”ہو کر صحافی کو ڈانٹ پلائی، اُس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ مشرف صاحب واقعی بیمار ہیں جس کی بنا پر قصوری صاحب جیسا ”دبنگ” وکیل بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اگر قصوری صاحب نے اُس صحافی کو لفافے لینے والا انڈیا کا ایجنٹ کہا ہے تو ظاہر ہے کہ اُن کے پاس اِس کے ثبوت بھی ہونگے۔ قصوری صاحب کے اِس”انکشاف” پر جنابِ چیف جسٹس آف پاکستان کا ”اَز خود نوٹس”تو بنتا ہے دوستو ویسے بھی جب سے جنابِ ا فتخار محمد چوہدری ریٹائر ہوئے ہیں، اعلیٰ عدلیہ بھی روکھی پھیکی ہو گئی ہے، نہ کوئی از خود نوٹس اور نہ توہینِ عدالت افتخار محمد چوہدری صاحب تو رونق لگائے رکھتے تھے لیکن موجودہ چیف جسٹس صاحب تو کچھ ضرورت سے زیادہ ہی ”ٹھنڈے ٹھار” ہیں۔

Supreme Court
Supreme Court

چیف صاحب کی اِس گھمبیر خاموشی کا سب سے زیادہ نقصان ہم لکھاریوں کو ہوا ہے جنہیں اب لکھنے کے لیے سپریم کورٹ سے ”مرچ مصالحہ” ملتاہے نہ چٹخارے دار خبر وہ تو اللہ بھلا کرے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جس کے دَم قدم سے یہ رونقیں بحال ہیں اور دھڑا دھڑ ”چٹ پٹی” خبریں ملتی رہتی ہیں۔ اُدھر جو ”خصوصی عدالت” بنائی گئی ہے وہ بھی بَس ”ایویں ای” ہے۔ اُس نے ابھی تک تو کوئی کھڑاک نہیں کیا اور نہ ہی مستقبل میں کوئی اُمید۔ البتہ حکومتی پراسیکیوٹر اکرم شیخ صاحب اور کمانڈو کے وکیل رانا اعجاز سے پتہ چلتا رہتا ہے کہ خصوصی عدالت ابھی زندہ ہے۔ شنید ہے کہ اپنے احمد رضا قصوری بھی خصوصی عدالت میں پچھلے بنچوں پر بیٹھ کر مُنہ کے آگے ہاتھ رکھ کے شیخ اکرم پر آوازے کَستے رہتے ہیں جو عدالت میں موجود لوگوں کی تفریح کا باعث بنتے ہیں۔

ویسے خصوصی عدالت اتنی بھیایویں نہیں جتنا کچھ لوگوں نے سمجھ رکھا ہے۔ اُس نے ایک دفعہ پھر گیند اے ایف آئی سی کی طرف لڑھکا دی ہے۔ عدالت نے پرویز مشرف صاحب کی بیماری کے بارے میں تین سوالات پر مشتمل ایک سوال نامہ جاری کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور 24 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ تینوں سوالات ہی ایسے ہیں جن پر ہمارے کمانڈو کے وکلاء کو فوری طور پر نظرِ ثانی کی اپیل دائر کر دینی چاہیے کیونکہ عدالت کا ہر سوال ہمارے محبوب کمانڈو کو بے جرم و خطا پھانسنے کا جال ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کیا پرویز مشرف کی بیماری کی نوعیت اتنی سنگین ہے کہ وہ نقل و حرکت یا عدالت میں پیش ہونے کے قابل نہیں ظاہر ہے کہ بیما ری کی نوعیت تو سنگین ہی ہے لیکن مشرف صاحب کیا (خُدانخواستہ)کَومے میں ہیں جو نقل و حرکت بھی نہ کر سکیں۔ اُن کی عدم حاضری کا سبب یہ ہے کہ خصوصی عدالت کا نام سُنتے ہی ہمارے بہادر کمانڈو کے دِل کی دھڑکن تیز، رنگ زرد اور ٹھنڈے پسینے آنے لگتے ہیں اِس لیے اِس بیماریٔ دِل کے سبب اُن کا فی الحال خصوصی عدالت جانا ممکن نہیں۔ دوسرا سوال یہ ہے کیا دَورانِ علاج پرویز مشرف کی سرجری کی گئی یا آئندہ کرنے کا منصوبہ ہے ؟ یہ تو خصوصی عدالت سمیت سبھی جانتے ہیں کہ مشرف صاحب کی سرجری نہیں ہوئی اِس لیے سوال کے اِس حصّے کا جواب تو نفی میں ہی ہو گا۔ سوال کے دوسرے حصّے میں اگر میڈیکل بورڈ یہ کہہ دیتا ہے کہ سرجری کی ضرورت نہیں تو مشرف صاحب کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا جو ہمیں ہر گز قبول نہیں۔ اگر بورڈ یہ کہتا ہے کہ سرجری کرنی پڑے گی تو ہم اپنے بہادر کمانڈو کے پیٹ پر ایویں خوامخواہ چھبیس ٹانکے لگوانے کو ہر گز تیار نہیں۔ خصوصی عدالت کا تیسرا سوال یہ ہے پرویز مشرف ہسپتال میں کب تک زیرِ علاج رہیں گے؟ اِس کا جواب تو صرف خصوصی عدالت ہی دے سکتی ہے۔

Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

عدالت قوم کو بتلائے کہ وہ کسی عاشقِ صادق کی طرح اپنے محبوب مشرف کے انتظار کی اور کتنی گھڑیاں گِن گِن کر گزار سکتی ہے؟ ظاہر ہے کہ مشرف صاحب کو جِن 9 خطرناک بیماریوں نے گھیر رکھا ہے اُن سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پاکستان میں تو دو، چارسال کا عرصہ تو لگے گا ہی۔ اگر عدالت کو زیادہ جلدی ہے تو پرویز مشرف صاحب کو باہر بھیج دے تاکہ وہ دیگر پاکستانی اشرافیہ کی طرح بیرونِ ملک اپنا علاج کروا سکیں۔ اگر مشرف صاحب ملک ہی میں رہتے ہیں تو پھر بھی خصوصی عدالت کا فیصلہ جو بھی ہو، پنچھینے توبہرحال اُڑ ہی جانا ہے، جس کا قوم کو بہت دُکھ ہو گا کیونکہ قوموں کو ایسی ہستیاں کبھی کبھار ہی نصیب ہوتی ہیں جو ملک و قوم کی اتنی خدمت گزار ہوں جتنے مشرف صاحب۔

ڈاکٹر عطاء الرحمٰن صاحب نے مشرف صاحب پر ایسا چشم کشا کالم لکھا ہے جسے پڑھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مشرف صاحب نے قومی ترقی اور خوشحالی کے ایسے درخشاں باب رقم کیے ہیں جن کی ہماری تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔ اُن کے دَور میں مہنگائی اپنے عروج پر تھی نہ ڈالر 60 روپے سے بڑھا۔ اُنہی کے دَور میں میڈیا اتنا آزاد ہوا کہ کھمبیوں کی طرح سے نیوز چینلز اُگنے لگے اور آسمان سے اینکرز اور اینکرنیاں چھاتہ برداروں کی طرح اُترے اور نیوز چینلز پر ایسے قابض ہوئے کہ عقل دنگ رہ گئی۔ مشرف صاحب کے دَورمیں ہی گلی گلی CNG سٹیشن کھُلے اور راوی اشرافیہ کے لیے عیش ہی عیش لکھنے لگا۔ اُنہوں نے اپنے شَر پسند مخالفین کو چُن چُن کر قتل کروا کے اپنی بہادری اور طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا۔یہ ہمارے ہر دِلعزیز کمانڈو ہی تھے جنہوں نے 12 اکتوبر 99ء کو فضاؤں ہی سے دو تہائی اکثریت کی حامل منتخب حکومت کو چلتا کیا کیونکہ وہ خوب جانتے تھے کہ اِس بلغمی مزاج قوم کو جمہوریت راس نہیں آتی۔ حکم عدولی پرچیف جسٹس سعید الزماں صدیقی اور دیگر پانچ جسٹس صاحبان کو گھر بھیجنا بھی اُنہی کا کارنامہ ہے۔ حیرت ہے کہ چیف جسٹس ا فتخار محمد چوہدری نے اپنے سینئرز سے عبرت حاصل نہ کی اورعَلمِ بغاوت بلند کر دیا جس کا خمیازہ بھی اُنہیں بھگتنا پڑا۔ 1971ء کے بعد سے ہماری بہادر افواج نے میدانِ کارزار کا مُنہ تک نہیں دیکھا تھا جِس کی بنا پر اُس کی صلاحتیں زنگ آلود ہو رہی تھیں اِس لیے ہمارے کمانڈو نے چوری چھُپے کارگل کا معرکہ سَر انجام دیا۔

اگر ہمارے اُس وقت کے وزیرِ اعظم میاں نواز شریف صاحب امریکہ جا کر جنگ بندی نہ کرواتے تو یہ جنگ تو ہم جیت ہی چکے تھے۔ حاسدینِ مشرف کہتے ہیں کہ کمانڈو نے اکبر بگتی کو شہید کیا جامعہ حفصہ میں قُرآن پڑھتی بچیوں کو فاسفورس بمبوں کی غذا بنا دیا اور وہ کمانڈو دلیر اتنا تھا کہ صرف ایک کال پر امریکہ کے سامنے چاروں شانے چِت ہو گیا۔ کوئی اُن سے پوچھے کہ ایسی غیرت و حمیت کو بھاڑ میں جھونکنا ہے جو ہمیں پتھر کے زمانے میں دھکیل دے۔ وقت کا تقاضہ یہی تھا کہ بے غیرتی کی بُکل مار کرعمرِ عزیز کو بے حیائی اور بے حمیتی کے لقمے کھلاتے ہوئے نعرہ لگایا جاتا کہ سب سے پہلے پاکستان اگر یہی کچھ ہمارے کمانڈو نے کیاتو کیا غلط کیا؟

Riffat Mazhar
Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
commando Kasuri musharraf Nawaz Sharif really سچ قصوری کمانڈو مشرف نواز شریف
Nawaz Sharif
Previous Post وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر غور
Next Post سندھ پیرا میڈیکل اسٹا ف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناح سندھ یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہوگا

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close