Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے

July 11, 2021 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

تحریکِ انصاف کے رَہنماؤں کی جہاں اپوزیشن کے ساتھ ”مُنہ ماری” چلتی رہتی ہے وہیں وزیرِاعظم بھی اپنے بیانات میں اکثر ”شُرلیاں” چھوڑتے رہتے ہیں۔ کہتے ہیں ”خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے” ، شاید اِسی لیے گھر میں با پردہ خاتونِ اوّل کو دیکھ کر اُنہوں نے بھی پردے کی افادیت پر ایسا لیکچر دیا کہ اب سارے مرد اپنے آپ کو ”دودھ کے دُھلے” اور معصوم عن الخطا سمجھنے لگے ہیں۔ اُدھر ہمارے میاں ہیں جنہیں ہمارے خلاف محاذ آرائی کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ چاہیے، وہ بھی جہاں کہیں خواتین کی بات ہوتی ہے فوراََ ”مولوی عمران” کے فرمودات دہرانے لگتے ہیں۔ اُن کے لمبے چوڑے لیکچر سُن کر ہم نے کئی بار ”خودکُشی” کی افادیت پر غور کیا۔ ہم اکثر اُنہیں یاد دلاتے رہتے ہیں کہ یوں تو وہ تحریکِ انصاف کے خلاف ہر قسم کا سامانِ حرب اکٹھا کرکے مصروفِ پیکار رہتے ہیںلیکن جب خواتین کی بات ہوتی ہے تو وہ سب کچھ بھول بھُلا کر ”مولوی عمران” کی تعریف میں رطب اللساں ہو جاتے ہیں، آخر اِس کی وجہ کیا ہے؟۔ ایسے میں اُنہیں فوراََ حضرت علی کا قول یاد آ جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی نے فرمایا ”یہ نہ دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے، یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے”۔ اگر وزیرِاعظم نے ایک اچھی بات کہہ ہی دی تو اُس کی تعریف کیوں نہ کی جائے۔ ہم نے کہا کہ اگر وزیرِاعظم نے ”حسبِ عادت” اِس معاملے پر بھی یوٹرن لے لیا تو پھر؟۔ لاجواب ہونے پر اُن کی ضد اور انانیت آڑے آگئی کیونکہ اِس معاملے میں وہ وزیرِاعظم سے بھی دوہاتھ آگے ہی ہیں۔

میاں نے موضوع بدلتے ہوئے کہا کہ عید قریب آرہی ہے۔ اِس لیے میرا خیال ہے کہ اِس عید پر ”وچھے” کی قربانی دیں۔ ہم نے کہا کہ بکرا ٹھیک رہے گا۔ اُنہوں نے تُرت جواب دیا ”ہرگز نہیں”۔ ہم نے اُنہیں سمجھانے کی سعیٔ بیکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بیٹی کے پاس امریکہ بھی جانا ہے اِس لیے عید پر بکرا ہی بہتر ہے۔ چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ سجاتے ہوئے وہ بولے ”واہ بھئی واہ! امریکہ کی سیر پر لاکھوں لٹانے میں کوئی حرج نہیں لیکن اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہوئے چیں بچیں”۔ ہم نے صبر کے سارے حربے استعمال کرتے ہوئے کہا ”ذرا سوچیں تو ۔۔۔۔”۔ اُنہوں نے میری بات کاٹتے ہوئے پھر کہا ”ہرگز نہیں، وَچھا ہی قربان ہوگا”۔ ایک تو طویل ترین لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں ہمارا پارا پہلے ہی رفعتوں کو چھو رہا تھا، دوسرے میاں کی ”Absolutely Not” کی رَٹ نے صبر کے سارے بندھن تار تار کر دیئے اور ہم نے بھی ”تنگ آمد بجنگ آمد” کے مصداق کہہ دیا ”میاں بن وزیرِاعظم نہ بن”۔ پھر اُس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ تب ہم سوچنے لگے کہ ”ایویں خوامخواہ” خاندانی تشدد کے امتناع اور تحفظ کے بِل کے خلاف کالم لکھ مارا حالانکہ ہمارے میاں کو تو دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں میں کڑے پہنائے جانے چاہییں۔

دراصل وزیرِاعظم اپنے تقریباََ ہر ”فی البدیہہ” خطاب میں کوئی نہ کوئی ایسی بات کہہ جاتے ہیں جس پر پرنٹ، اورالیکٹرانک میڈیا میں بھونچال آجاتا ہے اور متحارب گروہ سوشل میڈیا کو میدانِ جنگ میں بدل دیتے ہیں۔ ایک گروہ وزیرِاعظم کے کہے کو صحیفۂ آسمانی ثابت کرنے پر تُل جاتا ہے اور دوسرے گروہ کو اِس بیان میں کُلبلاتے کیڑے نظر آنے لگتے ہیں، قوم جائے بھاڑ میں۔ 20 جون کو امریکی صحافی جوناتھن سوان نے وزیرِاعظم سے دورانِ انٹرویو سوال کیا کہ امریکہ پاکستان میں فوجی اڈے قائم کرنا چاہتا ہے تاکہ افغانستان پر نظر رکھ سکے۔ کیا پاکستان اِس کی اجازت دے گا؟۔ وزیرِاعظم نے دوٹوک کہا ”Absolutely Not” ۔ تحقیق کہ وزیرِاعظم کا یہ جواب قومی غیرتوں کا آئینہ دار اور قوم کے دِل کی آواز ہے لیکن یہ دوٹوک لہجہ سفارتی زبان ہرگز نہیں۔ خاںصاحب کو بخوبی علم ہے کہ ایک طرف ہمارا اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والا ازلی و ابدی دشمن بھارت ہمہ وقت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتا ہے تو دوسری طرف افغانستان جہاں سے امریکہ بُری ہزیمت اُٹھا کر 31 اگست تک افغانستان خالی کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

اُدھر طالبان افغانستان کے 85 فیصد علاقے پر قبضے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ امریکہ کے نکلنے کے بعد افغانستان میں خوںریزی اظہر مِن الشمس۔ اِس خوںریزی کے اثرات سے پاکستان محفوظ نہیں رہ سکتا۔ ہمارے تیسرے پڑوسی ایران کے بھی پاکستان کے ساتھ مراسم لائقِ تحسین نہیں۔ اندرونی طور پر پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر نہیں۔ وجہ یہ کہ وزیرِاعظم صاحب اپوزیشن سے بات کرنا تو درکنار، ہاتھ تک ملانا بھی پسند نہیں کرتے جس کی وجہ سے پاکستان کے طول وارض میں ہمہ وقت جنگ کا سا سماں رہتا ہے۔ ایسے میں کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ وزیرِاعظم بہ اندازِ حکیمانہ جوناتھن سوان کو جواب دیتے ہوئے کہتے کہ اگر امریکہ نے مطالبہ کیا تو وہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اُٹھائیں گے پھر جو فیصلہ پارلیمنٹ کرے، وہی جواب ہوگا۔ لیکن وزیرِاعظم تو ہمیشہ اپنی انانیت کے زیرِاثر وہی کہتے ہیں جو اُن کی اپنی سوچ ہوتی ہے۔ مکرر عرض ہے کہ وزیرِاعظم کی سوچ ہی دراصل پوری قوم کی آواز ہے لیکن جس ڈھنگ سے اُنہوں نے بات کی وہ طریقہ درست نہیں۔ قصور وزیرِاعظم کا بھی نہیں، وہ اپوزیشن کو اتنے تواتر سے رگیدتے رہتے ہیں کہ اب یہ اُن کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے۔ اِسی لیے اب وہ ہر کسی کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تحقیق کہ ہمارے ”جہنم سے نکلے ہوئے” اتحادی امریکہ نے ضرورت پڑنے پر کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا۔ ہم نے 20 سالہ افغان جنگ میں ہزاروں فوجی جوانوں کے علاوہ 70 ہزار سے زائدبے قصوربچوں، بوڑھوں، جوانوںاور خواتین کی قربانیاں دیں۔ پاکستان میں دہشت گردوں نے اپنی حیوانیت کا کھُلا ثبوت دیتے ہوئے اِن معصوموں کو خودکُش حملوں کی نذر کیا۔ ہم نے اپنی معیشت برباد کی اور اِس اندھی بے چہرہ جنگ میں 300 ارب سے زائد ڈالرز کا نقصان بھی اُٹھایا۔ سبھی جانتے ہیںکہ افغانستان کی موجودہ 20 سالہ جنگ میں پاکستان نے امریکہ کا بھرپور ساتھ دیا۔ اب جبکہ وہ افغانستان کو بے یارومددگار چھوڑ کر جا رہاہے تو 90 کی دہائی کی طرح ایک دفعہ پھر اُس کی ابن الوقتی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ افغان جنگ کے خاتمے پر اُس نے ایسے آنکھیں پھیر لی ہیں جیسے جانتا ہی نہ ہو۔ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کے پاس عمران خاں کے ساتھ 2 منٹ کی ٹیلی فونک گفتگو کے لیے بھی وقت نہیں۔ افغان حکومت کے ساتھ بھی جوبائیڈن کا رویہ سردمہری لیے ہوئے ہے۔

گزشتہ ہفتے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے واشنگٹن گئے تو جوبائیڈن نے اُن سے محض چند منٹ کی ملاقات کی۔ اِس ملاقات اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر جوبائیڈن ایسے نظر آئے جیسے اُنہیں جبراََ بٹھایا گیا ہو۔ اب تو امریکی حکام ڈھکے چھپے لفظوں میںافغان حکومت کو پیغام دے رہے ہیں کہ امریکہ اسامہ بِن لادن کے خاتمے کے لیے افغانستان گیا تھا، افغانستان کی تعمیروترقی کے لیے نہیں حالانکہ نائن الیون کی جنگ میں امریکی صدور افغان حکومت کو بار بار یقین دہانیاں کرواتے رہے کہ اِس بار وہ افغان حکومت کو بے یارومددگار چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ یہی امریکی پالیسیاں ہیں جو باربار پاکستان کو بھی ڈَس چکی ہیں۔ جب سے پاکستان کا اقتصادی راہداری پر چین سے معاہدہ ہواہے بھارت اور امریکہ کے پیٹ میں مروڑ اُٹھنے لگے ہیں۔ امریکہ کو کسی بھی صورت میں پاکستان کی چین سے قُربت اور دوستی منظور نہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ پاکستان چین سے دوستی چھوڑ کر ایک دفعہ پھراُس کی ابن الوقتی کا شکار ہو جائے لیکن یہ پاکستانی حکومت کو قبول ہے نہ قوم کو۔ یہ یقین کہ امریکہ کی پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکامی کا مُنہ دیکھنا پڑے گا۔ ایسے میں وزیرِاعظم کا ”Absolutely Not” کہنا ہی بنتا تھا لیکن لٹھ مار انداز میں نہیں، حکمت کے ساتھ۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
imran parliament Prime Minister Prof Riffat Mazhar pti Rehnam Gaon Statements بیانات پارلیمنٹ تحریک انصاف رہنماؤں عمران وزیراعظم
Pir Pagara
Previous Post پیر پگارا کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
Next Post ارجنٹائن نے 28 سال بعد کوپا امریکا کپ اپنے نام کرلیا
Argentina

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close