Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تعلقات کا تقدس برقرار رکھیں

May 19, 2014May 19, 2014 0 1 min read
M A Tabassum
Relationships
Relationships

انسان طبعی اور فطری طور پر اختلاط پسند واقع ہوا ہے، یہ میل جول اور کنبہ وبرادری اور عائلی و معاشرتی زندگی کا عادی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے ”معاشرتی حیوان ”بھی کہا جاتا ہے، یہ معاشرے اور کنبے وخاندان سے کٹ کر زندگی بسر نہیں کرسکتا، انسان کو اس کی پیدائش سے لے کر اس کی زندگی کے آخری لمحات تک مختلف طریقے سے تعلقات اور رشتہ داریوں سے واسطہ پڑتا ہے، جب وہ بچپن میں اپنی شعور کی آنکھیں کھولتا ہے تو اپنے آپ کو جان نثار ماں، شفیق باپ اور مہربان بہنوں کے جھرمٹ میں پاتا ہے، پھر انہیں ماں باپ اور بھائی بہنوں کے رشتے سے اسے بے شمار رشتہ داریوں، تعلقات وبرادریوں سے نسبت ہوجاتی ہے، پھر جب وہ سن بلوغ کو پہنچ کر خود صاحبِ اہل وعیال ہوجاتا ہے تو یہاں سے رشتہ داریوں کی ایک مزید شاہر اہ کھل جاتی ہے۔

پھر جب وہ اپنی اولاد کو نکاح کے بندھن میں باندھ دیتا ہے تو یہاں سے تعلقات اور رشتہ داری کا ایک اور در وا ہوجاتا ہے ، پھر اس کی اسلام کی نسبت پر بمصداق اس حدیث کے ” ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے” اخوتِ اسلامی کی یہ کڑی اسے تمام مسلمانانِ عالم کے ساتھ جوڑ دیتی ہے۔ پھر اس کے کاروباری وتجارتی تعلقات اور پاس پڑوس اور دوستیوں کا ایک وسیع وعریض سلسلہ ہے ، الغرض انسان کو اس کی زندگی میں مختلف طریقے سے تعلقات اور قرابتوں سے واسطہ پڑتا ہے ، وہ ان تعلقات اور رشتہ داریوں کو کیسے نبھائے ، ان متعلقین کے حقوق کی ادائیگی کیسے کرے ، ان قرابت داروں اور رشتہ داریوں میں آنے والے بگاڑ اور خراب کا خاتمہ کیسے کرے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انسان اس دنیا میں فرشتہ بنا کر نہیں بھیجا گیا۔

، اللہ عزوجل نے اس میں خیر وشر ہر دو طرح کے مادے اس میں ودیعت کر رکھے ہیں ، نفس وشیطان ، خود اس کے خواہشات ولذات کا لا متناہی سلسلہ بھی اس کے ساتھ جڑا ہوا ہے ، وہ کبھی اپنی نفسانی خواہشات ، دنیاوی اغراض ، مال ومتاع کی اندھی ہوس اور اپنی زندگی کو آرام دہ اور پرسکون بنانے کے لئے دوسروں پر ظلم وزیادتی پر اتر آتا ہے ، دوسروں کے اموال پر ناجائز قبضہ کے ذریعے اس کو زیر کرنے کی کوشش کرتا ہے ، یہ ظلم وزیادتی اس کے تعلقات کے بگاڑ کا سبب بن جاتی ہے ، یا دوسرے کی ترقی ، اس کی کامیاب زندگی اسے بغض وحسد کی آگ میں جلا کر آپسی تعلقات اور رشتہ داریوں کو اس کے راکھ تلے بھسم کردیتی ہے ، یہی سے لڑائی جھگڑے ، توڑ ، پھوڑ ، خون خرابی ، دنگے فساد کے دروازے کھل جاتے ہیں۔آج بھی یہی کچھ صورتحال ہمارے معاشرے میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔

برق رفتار مادی ترقی ، تعیش وآرام کے وسیع وسائل وامکانات اور اس کے حصول کی اندھادھند تگ ودو نے انسان کو ایک دوسرے سے دست وگریباں کردیا ہے ، جس کی وجہ سے ہر سطح پر گھریلو تعلقات ، ملکی تعلقات اور بین الاقوامی تعلقات دھماکو صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیں ، رشتہ کا تقدس پامال ہوا جارہا ہے ، اولاد ماں باپ کو ”اولڈ ایج ہوم” کے حوالے کر رہی ہے ، میاں بیوی کے رشتہ میں خلوص اور پیار نہیں رہا ، یہ سچ ہے کہ انسان کی یہ آپس کی یہ آویزش وٹکراؤ اور تعلقات کا بگاڑ ابتدا ہی سے چلا آرہا ہے ، حضرت آدم علیہ السلام کا مختصر خاندان جو کہ ان کی اہلیہ حوا اور ان کے بیٹوں اور بیٹیوں پر مشتمل تھا ،وہاں پر بھی ایک بھائی قابیل نے ہابیل پر زیادتی کی اور اسے قتل کردیا۔

ارشاد باری عزوجل ہے ”آخر کار اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کر دیا تو اس نے اسے مار ڈالا اور نقصان اٹھانے والوں میں(شامل )ہو گیا۔”(المائدہ:30)یہ انسانی زندگی کا سب سے پہلا ناحق قتل اور تعلقات کا بگاڑ تھا، انسان کی اسی سرشت وفطرت کی وجہ سے جب اللہ عزوجل نے انسان کی تخلیق کا ارادہ فرمایا تو” فرشتے کہنے لگے : کیا آپ پیدا کریں گے، زمین میں ایسے لوگوں کو جو فساد کریں گے، اس میں اور خون ریزیاں کریں گے اور ہم برابر تسبیح کرتے رہتے ہیں ، بحمد اللہ ، تقدیس کرتے رہتے ہیں ، حق تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : میں جانتا ہوں اس بات کو جس کو تم نہیں جانتے ”(البقرہ : 30)،یہاں پر تحقیق طلب امر یہ ہے کہ کیا انسان کو فطری طور پر جھگڑا لو کہہ کر اس کی لڑائی کو مزید ہوادی جائے گی اور اس کے خراب وبگاڑ کی خلیج کو مزید وسعت دی جائے گی ؟ چونکہ تعلقات کابگاڑ ، آپس کی نفرت ودشمنی یہ شعلہ زن آگ کے مانند ہوتی ہے۔

Emotions
Emotions

کیا آگ کو اس کی شدت اور حدت کی حالت میں بغیر بجھائے یوں ہی چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ ہر چیز کو خاکستر اور ملیامیٹ کردے ؟ نہیں، بلکہ ایسے وقت سارا معاشرہ ایک باہم یک دست وبازو ہو کر اس آگ کو بجھانے کے لئے لگ جاتا ہے ، ایسا بھی نہیں ہوتا کہ چند مخصوص لوگ ہی اس کو بجھانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں ، خواہ کسی بھی ایک گھر یا چند گھروں کو آگ لگ جائے تو سارا معاشرہ اور ساری بستی مل کر اس کو بجھانے لگ جاتی ہے، اس طرح اس آگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ یہ لڑائی جھگڑے، تعلقات کا بگاڑ، رشتہ داریوں کی پامالی، دنگا وفساد یہ بھی ایک طرح کی آگ ہے جو عمارتوں، پتھروں کو خاکستر نہیں کرتی، ساز وسامان ، لکڑیاں ، تختے وغیرہ اس کے لقمے نہیں بنتے ؛ بلکہ یہ آگ دلوں اور ضمیر انسانی کو کھاجاتی ہے، یہ انسانی قلب میں موجود محبت ،خیرخواہی وہمدردی کے جذبات کو ملیامیٹ کر دیتی ہے، معاشرے کی یہ ذمہ داری ہے۔

وہ اس آگ کو بجھانے کے لئے ایک ہوجائیں۔ اس لئے سارے معاشرے کی ذمہ داری ہے اگر معاشرے میں کہیں بھی کسی بھی قسم کا بگاڑ پیدا ہوجائے تو وہ یک بازو ہو کر اس فساد وبگاڑ کو دور کریں ، اگر اس قسم کا بگاڑ شوہر اور بیوی کے درمیان ہوتا ہے،تو زوجین کے رشتہ داروں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ معاملے کو طلاق تک پہنچنے سے پہلے ہی خوشگوار ماحول میں اس مسئلہ سے نمٹا جائے۔ارشادباری تعالیٰ ہے،کہ اگر تمہیں میاں بیوی میں کھٹ پٹ کا اندیشہ ہو تو ایک شخص مرد کے کنبے میں سے مقرر کرو اور ایک شخص عورت کے کنبے میں سے۔ اگر دونوں اشخاص کی نیت اصلاح حال کی ہوگی تو اللہ میاں بیوی میں باہم رضا مندی کرا دے گا۔

بیشک اللہ تعالیٰ سب سے بڑے علم والے اور بڑے خبر دینے والے ہیں۔”یہاں پر حکم ہے کہ میاں بیوی کے درمیان تعلقات کے بگاڑ اور خراب کی صورت میں خاندا ن اورمعاشرے کے ذمہ دار لوگوں کو حکم اور ثالثی کا رول ادا کرتے ہوئے ، اس فساد اور بگاڑ کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اور جب دو گروہوں کے درمیان لڑائی ہوجائے تو اس سلسلے میں حکم ربانی ہے۔” اور اگر مسلمانوں میں دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو انکے درمیان اصلاح کرادو پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے پر زیادتی کرے تو اس گروہ سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع ہوجائے، پھر اگر رجوع ہوجائے تو ان دونوں کے درمیان عدل کے ساتھ اصلاح کرادو اور انصاف کا خیال رکھو بیشک اللہ انصاف والوں کو پسند کرتا ہے ، مسلمان تو سب بھائی ہیں سو اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرادیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو تاکہ تم پر رحمت کی جائے ”(الحجرات 01-9)،قرآن کریم نے یہاں دو مسلمانوں کے درمیان آپسی جھگڑے کی ایک صورت پیش کی ہے۔

بتلایا ہے کہ اگر اتفاق سے مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑپڑیں تو پوری کوشش کروکہ اختلاف رفع ہوجائے ،اس میں اگر کامیابی نہ ہو اور کوئی فریق دوسرے فریق پرچڑھ جائے اور ظلم وزیادتی پر کمر کس لے تو یکسو ہو کر نہ بیٹھے رہو ؛ بلکہ جس کسی کی زیادتی ہو سب مسلمان اور پورا معاشرہ مل کر اس سے لڑائی کرے ، یہاں تک کہ وہ فریق مجبور ہو کر اپنی زیادتیوں سے باز آجائے ، اور خدا کے حکم کی طرف رجوع کر کے صلح صفائی کے لئے آمادہ ہوجائے ، اس وقت چاہئے کہ مسلمان دونوں فریقوں کے درمیان عدل وانصاف کے ساتھ صلح ومیل ملاپ کرادیں ، کسی ایک کی طرف داری میں جادہ حق سے نہ پھر جائیں ، اس مصالحانہ کوشش کے درمیان یہ بات ملحوظ رہے کہ زوجین کی صلح صفائی کے دوران بات خاندان سے باہر نہ جانے پائے ، اسی طرح مسلمانوں کے درمیان آپسی صلح وصفائی کے دوران غیر مسلموں سے مدد نہ لی جائے۔غرضیکہ اسلام آپسی تعلقات کے بگڑنے کی صورت میں اصلاح ذات البین کا حکم کرتا ہے۔

آپس میں صلح صفائی سے کام لیا جائے ، اس طرح آپسی خلش اور خلیج کوختم کرنے کی کوشش کی جائے ، قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں تعلقات کے بگاڑ کو دور کرنے کا حکم دیا ہے۔اللہ عزوجل کا ارشاد گرامی ہے ” پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور اپنے آپس کے تعلقات درست کرو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم مومن ہو”(الانفال : 1)اس آیت کریمہ میں تعلقات کی اصلاح کا حکم دیتے ہوئے فرمایا گیا کہ : آپس میں مسلمانوں کا کام یہ ہے کہ ہر معاملہ میں خدا سے ڈریں، آپس میں صلح وصفائی برقرار رکھیں ، ذرا ذرا سی بات پر جھگڑا نہ ڈالیں، اپنی آراء وجذبات کی رومیں نہ بہہ جائیں ، اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانیں ، جب خدا اور رسول کا نام آجائے تو ہیبت وخوف کایہ عالم ہو کہ ایمان ویقین اس قدر مضبوط ہوجائے کہ ہر معاملہ میں ان کا اصلی بھروسہ اور اعتماداللہ کے سوا کسی پر نہ رہے۔جس طرح معاشرہ میں آگ بھڑک اٹھنے پر اس کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ عملہ، فائر انجن گاڑیاں ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

اس سے بڑھ کر اس بات کی ضرورت ہے کہ تعلقات کے بگاڑ اورخراب کی اس آگ کے شرارے قبل اس کے کہ خاندان، کنبہ برادریوں ، ایمانی واسلامی اخوتوں کو جلا کر خاکستر کردیں، اس کے لئے ایسے ہی رضا کار ، افراد اور تنظیمیں تیار ہوں جو تعلقات کے بناؤ کا کام کریں اور اس آگ پر پوری تیاری کے ساتھ قابو پالیں۔آج مادی ہوس نے انسان کو اس قدر اندھا ، بہرا کردیا ہے کہ رشتہ داریوں اور تعلقات کی اہمیت وتقدس کا بالکل خیال نہیں رہا، ہر شخص دولتِ دنیا کے جمع کرنے اور سامانِ راحت کی تلاش وجستجو میں ماں باپ ، بھائی، بہن، آل واولاد ہر چیز کو نظر انداز کررہا ہے اور محض اپنی نفسانی وحیوانی جذبات کی تکمیل وتسکین کی دوڑ میں لگا ہوا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلقات اور رشتہ داریوں کی اہمیت کو سمجھیں، اللہ کا ڈر خوف اپنے اندر پیدا کریں ، اگر تعلقات اور رشتہ داریوں کی بے احترامی اور بے ادبی کی یہی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں کہ جب ہمارا یہ مشرقی معاشرہ بھی مغرب کی طرح وصفِ انسانیت سے عاری ہو کر مشینوں کے مانند ہوجائے کہ ضرورت کی حد تک استعمال کیا جائے پھر اسے بند کرکے رکھ دیا جائے ، مغرب میں انسان ایک مشین بن کر رہ گیا ہے، نہ کنبہ ہے نہ برادری ذرا سوچیں۔

M A Tabassum
M A Tabassum

تحریر:ایم اے تبسم (لاہور)
email: matabassum81@gmail.com, 0300-4709102

Share this:
Tags:
man relationships respect انسان برقرار تعلقات تقدس
Pervaiz Rasheed
Previous Post کسی کو خود ہی مدعی، وکیل اور منصف بننے کا اختیار نہیں، پرویز رشید
Next Post کراچی، سکھر، حیدرآباد اور لاڑکانہ کی جیلیں ہائی سیکیورٹی قرار
Prisons

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close