
یاد رسول میں جو مچلتے رہیں گے
مقدران کے بنتے سنورتے رہیں گے
منائی جائے گی محفل میلاد جہاں بھی
فرشتے رحمت کے وہاں اترتے رہیں گے
بھیجتے ہیں درود وسلام جومصطفیٰ پر
چہرے ایسے مسلمانوں کے چمکتے رہیں گے
حاصل ہیں جنہیں سہارے لجپال نبی کے
گرنے سے پہلے ہی سنبھلتے رہیں گے
ذکر رسول پاک میں یادرسول پاک میں
دن ہماری زندگی کے گزرتے رہیں گے
دور رہتے ہیں جودامن محبوب سے
دربدریوں ہی بھٹکتے رہیں گے
رہیں گے ہر دور میں مسلمان ایسے
دین پیارے مصطفیٰ کا سمجھتے رہیں گے
زباں پہ رہے گی نعت رسول کی
حب حبیب میںدل دھڑکتے رہیں گے
بچھاتے ہیں پر فرشتے ان کی راہ میں
برائے حصول علم جو نکلتے رہیں گے
جنتی ہے وہ آنکھوں سے جس کی
حب رسول میں آنسو ٹپکتے رہیں گے
سجاتے رہیں گے بزم میلاد مصطفی جو
نصیب ان کے صدیق بدلتے رہیں گے
کلام : محمد صدیق پرہار
