
تجدید وفا کا دن تیئس مارچ
منفرد دعا کا دن تیئس مارچ
حاسدوں کی چھاتی پر کانٹے رولے تھے
مرے جناح مرے قائد جب بولے تھے
تہذیب الگ تمدن الگ مذہب الگ
دین الگ دھرم الگ رب الگ
ساتھ رہنااب محال نظر آتا ہے
گوروں کے ہاتھ کے طوطے اڑائیں گے
یہ ناؤ پاکستان کی ناؤ
ہم پار لگائیں گے
ہم پار لگائیں گے
شاعر: مہران علی اکبر قریشی
