
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔
فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے ملکی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا، فرد جرم میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات لگائے گئے۔
کل تین الزامات لگائے گئے ہیں، راجہ پرویز اشرف نے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا۔
سابق وزیر اعظم باعزت بری ہوں گے۔ دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مجھ پر 22 ارب روپے کی کرپشن کا الزام غلط ہے۔
کیس عدالت میں ہے زیادہ بات نہیں کر سکتا، میرے خلاف بغیر ثبوت کے الزامات لگائے گئے، انھوں نے کہا کہ میرا میڈیا ٹرائل قابل افسوس ہے۔
