Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

توبہ کیجئے، سچے دل سے

October 22, 2013 0 1 min read
M A Tabassum
Offices Bribes
Offices Bribes

اپنے پچھلے گناہوں اور فریب کاریوں سے بھری زندگی کا احساس پرویز صاحب کو جب ہوا تو انہوں نے حج کا ارادہ کیا اور انہیں کسی قسم کی رکاوٹ اور پریشانی کا سامنا بھی نہیں ہوا۔ دولت ان کے پاس بہت تھی۔ سرکاری اور پرائیویٹ دفتروں سے آج کل اپنے کام کس طرح کرائے جاتے ہیں، اس طریقے سے وہ اچھی طرح واقف تھے۔ کہتے تھے کہ دفتروں میں رشوتیں نہیں دو گے تو کام کبھی نہیں ہوں گے۔ جب کام نہیں ہوں گے تو روپیہ کس طرح کمایا جائے گا اور پھر بال بچوں کا پیٹ کس طرح بھرا جائے گا؟ ان کی پرورش اور تعلیم کس طرح ہوگی؟ بوڑھے ماں باپ اور بیوی کی بیماریوں کا علاج کس طرح ہوگا؟ ملک کی بڑی اقلیت یعنی میرے بھائی اسی لیے تو مفلس، بے روزگار اور پچھڑے ہوئے ہیں کہ وہ رشوتیں نہیں دیتے اور لیتے ہیں، چار سو بیسی اور دھوکا دھڑی نہیں کرتے ہیں، دوسروں کا حق نہیں مارتے ہیں۔ ان سے کہا جاتا ہے کہ بڑی اقلیت کے لوگوں کے پاس رشوتیں دینے کے لیے روپیہ ہی نہیں ہے تو وہ جواب دیتے ہیں کہ غلط طریقے اور غلط پیشے اپنا کر روپیہ جمع کرو۔

اْن سے پھر کہا جاتا ہے کہ کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں تو پولیس ان پر خاص نظر رکھنے کی وجہ سے فوراً دبوچ لیتی ہے اور ذرا سے جرم کو بڑھا کر اتنا بڑا کر دیتی ہے کہ ان کا انکا ئونٹر کر دیتی ہے یا پھانسی پر لٹکوا دیتی ہے یا عمر قید کروا دیتی ہے، تو وہ کہتے ہیں، تو پھر کیا بھیک مانگوں، مجھے بھیک مانگنا گوارہ نہیں ہے، اس لیے چار سو بیسی، دھوکا دہی اور نقلی دھندہ کرتا ہوں۔ اپنے انھیں نظریات کے سبب انہیں ویزا بآسانی مل گیا تھا۔ ان کا حج پر جانے کا نمبر بھی جلدی آ گیا تھا۔ نمبر اور ویزا آتے ہی پرویز صاحب نے اپنی داڑھی بڑھانا شروع کر دی تھی۔ ملک میں آج کل بڑھتی قیمتوں کی طرح ان کی داڑھی بھی تیز ی سے بڑھنے لگی۔ چند ہفتوں میں ان کی داڑھی ایک مشت ہوگئی۔ تین ماہ بعد ان کی فلائٹ تھی۔ اس درمیان ان کی داڑھی ایک بالشت بھر ہو گئی تھی۔ کئی بار وہ داڑھی کی تراش خراش کروا چکے تھے۔ اب وہ داڑھی پر فخر یہ انداز میں ہاتھ پھیرتے رہتے تھے۔ روانگی کا وقت قریب سے قریب آتا جارہا تھا۔ جس روز روانگی تھی، اس دن ان کا بنگلہ برقی قمقموں سے جگمگا رہا تھا۔

مہمانوں سے ہر کمرہ کھچا کھچ بھرا تھا۔ تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ وہ سبھی مہمانوں سے انتہائی تپاک اور خوش مزاجی سے مل رہے تھے۔ شام کو ایک شاندار اور پر تکلف دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ہار پھولوں سے لدے پرویز صاحب سبھی کی مبارکباد قبول کر رہے تھے۔ انہیں بار بار خیال آ رہا تھا کہ اب واپسی پر ان کے نام سے پہلے حاجی کا اضافہ ہو جائے گا۔ وہ اس اضافے پر دل ہی دل میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ ایسی شاندار دعوت دی گئی تھی کہ لوگ حیران اور ان سے مرعوب سے ہو رہے تھے۔ دوسرے روز ہار پھولوں سے لدے پھندے پرویز صاحب ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے، جس جگہ حاجیوں کا ایک بڑا قافلہ روانگی کے لیے تیار تھا اور لوگ سبھی سے الوداع ہونے کے لیے مصافحہ کر رہے تھے۔ ہر طرف انسانوں کا جم غفیر دور دور تک نظر آرہا تھا۔ چند گھنٹوں کے بعد جہاز کی پرواز کا آغاز ہوا اور پرویز صاحب اسی روز اپنے دیگر ہم سفروں کے ساتھ کچھ گھنٹوں کی ہوائی جہازی مسافت کے بعد سر زمین عرب پر اتر گئے۔ اب وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔ انہوں نے اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کیا اور رہائش گاہ کی طرف ڈیلکس بس میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

حج کے ارکان وہ ترتیب سے روز بروز ادا کر رہے تھے۔ فرض، سنت اور نفل نمازیں پابندی سے ادا کر رہے تھے۔ نفل نمازوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ہر روز بلاناغہ بعد نماز عشاء کچھ دیر کے لیے اپنے وطن میں بذریعہ موبائل گھر والوں اور نمبر دو کے کاروبار کے حالات ضرور معلوم کرتے تھے۔ اپنی خیریت اور حج کے مناظر خوش ہو کر وہ سب کو بتاتے تھے اوران سب کی خیریت دریافت کرتے تھے۔ واپسی کے وقت خریداری کے لیے بچوں اور دیگر متعلقین کی فرمائش کی فہرست ان کی جیب میں بحفاظت رکھی ہوئی تھی۔ انہوں نے ہاتھ سے ٹٹول کر فہرست کے موجود ہونے کی تصدیق کی اور جیب کے اوپر سے ہاتھ ہٹا کر وہ مطمئن ہوگئے۔ نماز پنجگانہ کے وطن میں وہ پابند کبھی نہیں رہے۔ کبھی نماز پڑھی کبھی نہیں پڑھی، لیکن جب سجدہ کرتے تو ماتھے پر خوب زور دیتے اور اسے آہستہ آہستہ صف پر رگڑ تے تاکہ سجدے کا نشان ماتھے پر بن جائے اور واقعی ان کے ماتھے پر سجدے کا نشان بن گیا تھا۔

Hajj
Hajj

حج کے آخری ایام میں اپنے گروپ کے ساتھ پرویز صاحب منیٰ پہنچے، کنکریاں مارنے کے لیے سبھی دوڑ رہے تھے اوربے تحاشہ دوڑ رہے تھے۔ پرویز صاحب کے ہاتھوں میں سات کنکریاں تھیں۔ وہ سبھی کے ساتھ دوڑنے لگے۔ ایک کنکری پوری قوت سے انہوں نے پتھر کے بنے اس نشانے پر ماری، جہاں پہلی بار شیطان نے حضرت ابراہیم کو خدا کی نافرمانی کے لیے ورغلایا اور بہکایا تھا۔ کنکری پتھر کے نشان کی طرف گئی اور ہوا ہی میں پلٹ کر ان کی طرف تیزی سے آئی اور زور سے ان کے لگی۔ وہ حیران و پریشان ہو کر ادھر اْدھر دیکھنے لگے کہ کس شخص نے ان کے کنکری ماری ہے؟ اسی وقت ان کے اوپر فضا میں ایک زور دار قہقہہ گونجا۔ انہوں نے جلدی سے اوپر دیکھا، لیکن کوئی نظر نہیں آیا۔ اسے اپنا وہم سمجھ کر پرویز صاحب نے دوسری کنکری ماری۔ کنکری ہوا میں گئی اور تیزی سے پلٹ کر پھر ان کے آکر زور سے لگی۔ اس کے فوراً بعد زور کا قہقہہ اوپر فضا میں گونجا۔ انہوں نے بے اختیار اوپر دیکھا اور پھر اپنے دائیں بائیں لوگوں کو دیکھنے لگے، یہ معلوم کرنے کے لیے کہ کیا کنکریاں ان لوگوں کے بھی آکر لگ رہی ہیں؟ اور کیا وہ لوگ بھی قہقہے کی آواز سن رہے ہیں، لیکن ایسا کچھ نہیں تھا۔

وہ سمجھ گئے کہ میری پھینکی ہوئی کنکریاں ہی واپس آ کر میرے لگ رہی ہیں۔ صرف میں ہی اوپر فضا میں گونجنے والے قہقہے کو سن رہا ہوں۔ وہ بہت زیادہ فکر مند ہوگئے۔ ” کیا شیطان میری پھینکی ہوئی کنکریوں کو واپس کر کے مجھے ہی مار رہا ہے؟” ان کے ذہن میں سوال ابھرا۔ پرویز صاحب کے ہاتھ میں اب آخری کنکری تھی۔ تذبذب، کشمکش، الجھنیں، سستے ہوئے غمگین چہرے اور کانپتے دائیں ہاتھ سے زور لگا کر اس کنکری کو آخری نشان کی طرف پھینکا، لیکن وہی کنکری تیزی سے واپس آئی اور زور سے ان کے لگی۔ فوراً ہی ایک کم وقفے کے لیے فضا میں قہقہہ گونجا اور آواز آئی” کیوں پرویز ! توبھی مجھے کنکریاں مار رہا ہے۔ تو تو مجھ سے بھی بڑا شیطان ہے، تو اشرف المخلوقات ہے، ریاکاری، مکاری، کینہ پروری، اللہ کی نافرمانی، دغا، دھوکہ، حق تلفی، اپنے مفاد کے لیے قتل کرا دینا تو مجھ سے بھی زیادہ تجھ میں ہے۔ تیرے دل میں اب بھی ہے کہ وطن جا کر یہی سب کچھ پھر کروں گا۔ تو اپنے نام کے آگے صرف حاجی لکھنا اور کہلوانا چاہتا ہے۔”

یہ سن کر پرویز صاحب نے جلدی سے اپنے دائیں بائیں لوگوں کو دیکھا کہ کوئی اور تویہ جملے سن نہیں رہا ہے، لیکن ایسا نہیں تھا۔ سب رمی جمارات میں مصروف تھے۔ انہوں نے سرگوشی کے لہجے میں کہا ”میں اپنے حالات سے مجبور تھا۔ تو نے مجھے ورغلایا میں تیری باتوں میں آگیا۔ تیرے سبز باغ دکھانے میں آگیا۔” اس کے بعد پھر آواز آئی ”جھوٹ! مجھ سے زیادہ خود تیرا نفس ذمہ دار ہے۔ تو اپنے بگڑے ماحول اور حالات سے ہجرت بھی کر سکتا تھا۔ ضروری نہیں تھا کہ ہجرت تو ملک سے باہر ہی کرتا، ملک کے اندر ہی ہجرت کی جا سکتی تھی، سارے ملک کے حالات تو بگڑے ہوئے نہیں ہیں۔”شیطان اور اپنے جاگتے ہوئے ضمیر کی آواز ایک ساتھ سن کر پرویز صاحب کو چکر آگیا اور وہ دھڑام سے اڑدھام کے درمیان گر پڑے۔

ان کے اردگرد لوگ بے اختیار جھکے اور ایک شخص نے انہیں اٹھا کر اپنے کاندھے سے لگا لیا اور چلنے لگا۔ تھوڑی ہی دیر بعد پرویز صاحب کو ہوش آ گیا۔ انہیں ایک طرف بٹھا کر پانی پلایا گیا۔ پانی پیتے ہی وہ بے اختیار وہیں سجدے میں گر گئے اور صدق دل سے اللہ سے توبہ کی۔ وہ تو بہ ان کی توبہ النصوح یعنی سچی توبہ تھی، پھر سجدے سے اٹھ گئے اور لوگوں کے ساتھ آگے بڑھ گئے۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کی توبہ قبول ہوئی ہے یا نہیں، لیکن انہیں اللہ کی ذات سے قوی ا مید تھی کہ ان کی صدق دل سے کی گئی یہ توبہ اللہ رب العزت ضرور قبول فرما لے گا۔

M A Tabassum
M A Tabassum

تحریر : ایم اے تبسم
email: matabassum81@gmail.com,
0300-4709102

Share this:
Tags:
deceit disobedience God Migration people Satan trouble اللہ ایم اے تبسم پریشانی دھوکہ سجدے شیطان کنکریاں لوگوں نافرمانی ہجرت
Ghotki
Previous Post گھوٹکی: زیادتی کا شکار بہنوں کو دھمکیاں، جنگل میں پناہ لے لی
Next Post بگٹی قتل کیس، شوکت عزیز سمیت 3 ملزموں کے وارنٹ
Shaukat Aziz

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close