
لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے فیسکو کے میٹر ریڈر کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی اے فیصل آباد کو شکایت ملی کہ فیسکو کے میٹر ریڈر محمد اسحا ق نے کمرشل میٹر کو تبدیل کر کے اس کی رپورٹ دینے کیلئے رشوت کا مطالبہ کیا ہے۔
جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
