
لاہور (جیوڈیسک) صوبائی مانیٹرنگ سیل میں ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے اب تک 74 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا ہے۔
جبکہ سیلابی ریلے کے ساتھ ساتھ ڈیزاسٹرر سپانس فورس متعلقہ ضلع کوبیک اپ سپورٹ کررہی ہے جہاں ریسکیو 1122 کی واٹرریسکیو ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں رات گئے تک ریسکیو آپریشن کررہی ہیں اور سیلاب متاثرین کے ساتھ ساتھ مویشیوں اور قیمتی سامان کوبھی محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا رہا ہے۔
