کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا ہے کہ تحقیقی عمل ذریعے شعبہ طب کو جدید دور سے ہم آہنگ کیا جاسکتا ہے دنیا میں پھیلتے ہوئے امراض پر قابو پانی کے لئے تحقیقی عمل کو جاری رکھ ہی انسانی زندگی کو امراض سے بچایا جاسکتا ہے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی میں مستقبل کے ڈاکٹروں کو شعبہ طب کے حوالے سے جدید تحقیق کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں یہ بات انہوں نے لیاقت نیشنل ہسپتال کے شعبہ امراض سینہ کے زیر اہتمام “دور حاضر کے امراض سینہ اور ان کے علاج “کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کی صدارت ڈاکٹر مصور انصاری نے کہ جبکہ ڈاکٹر علی عباس اور ڈاکٹر ظفر احمد نے امراض سینہ ،سینے کے ایکسرے اور ٹی بی کے مرض کے بارے میں ماہرانہ رائے پیش کیا سیمینار میں 150سے زائد ڈاکٹروں نے شرکت کی اس موقع پر سیمینار سے ڈاکٹر شہلا شہزاد ،ڈاکٹر فہیم ،ڈاکٹر فرخ رضا،ڈاکٹر علوینہ عمران ،ڈاکٹر مسعود ترین ،ڈاکٹر نبیرہ عباس اور ڈاکٹر علی ارسلان نے بھی دور حاضر میں امراض سینہ سے متعلق علاج اور اس بچائو سے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالی تقریب سے اپنے خطاب میں لیاقت نیشنل میڈیکل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے شعور کی آگاہی سے متعلق سمینار کے انعقاد پر منتظمین خصوصاً لیاقت نیشنل ہسپتال کے شعبہ امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر علی ارسلان کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ امراض سے متعلق عوامی شعور کی آگاہی سے متعلق تقریبات کے سلسلے کو جاری رکھ کر صحت مند زندگی کو فروغ دیا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب واقع کو فوری نوٹس لیں اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے 1997کے سابقہ دور اقتدار میں سرجا بھٹی کے بھائی محمد علی بھٹی نے میاں شہباز شریف فیملی کے ایک شخص سے گاڑی چھین لی تھی جسے کراچی سے لا کر پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ہمیں ابھی تک انصاف نہیں مل رہا، پٹرولنگ پولیس کی چیک پوسٹ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر لاشوں کی بے حرمتی ہوتی رہی، ورثہ نیت الزام لگایا کہ سرجا بھٹی گروپ عالمی منشیات فروش اور علاقے کا رسہ گیر گروپ ہے اس گروپ کے خلاف40من کی منشیات کا مقدمہ درج ہوا تھا جس کی جعلی روب کار بنا کر یہ جیل سے رہا ہوئے تھے۔
مسعود احمد بھٹی کو سیکورٹی کے حوالے سے شدید خطرات لا حق تھے جس کا علم پولیس تھانہ مصطفی آباد کو تھا اس کے باوجود انہیں سیکورٹی نہ دی گئی۔ مسعود احمد بھٹی تحریک انصاف کے رہنما تھے جس کی وجہ سے تا حال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہمیں ایسے لگتا ہے کہ ہمیں تحریک انصاف کا ساتھی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ہم وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ودیگراعلی حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
