Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رب کی لاٹھی بے آواز

April 5, 2020 0 1 min read
Coronavirus Patient
Coronavirus Patient
Coronavirus Patient

تحریر : پروفیسر مظہر

روزِ ازل رب ِعلیم و خبیر نے اپنی نیابت کے لیے حضرتِ انسان کا انتخاب کیا اور اُسے ذہنی و جسمانی قوتیں عطا کرکے حکم دیا ”ڈھونڈو زمینوں اور آسمانوں میں”۔ انسان کو ذہنی استعداد اور لامحدود وسائل دینے کا مقصد اِس عالمِ رنگ وبو میں بقائے انسانی تھا لیکن ہم نے ربّ ،ِ لم یزل کی ودیعت کردہ لامحدود صلاحیتوں کو بقائے انسانی نہیں، فنائے انسانی پر صرف کر دیا۔ ایک دوسرے پر سبقت کے جنوں نے نہ صرف کرۂ ارض بلکہ فضاؤں کو بھی مسموم کر دیا۔ ستاروں پر کمندیں ڈالنے والی سائنس کی کرشمہ سازیاں اِس انتہا تک پہنچیں کہ انسان اپنی موت پر قابو پانے کی تدبیریں کرنے لگا تاکہ یہ کہہ سکے ”کہاں ہے وہ خُدا جو موت دیتا تھا”۔ تب میرے رَبّ کی دراز رسی یکلخت کَس گئی اور ایک حقیر وائرس نے تاریخِ کُہن کو دہراتے ہوئے وہی کچھ کر دکھایا جو خانہ کعبہ پر چڑھ دوڑنے والے ابرہہ کے کی فوج کے ساتھ ابابیلوں نے کیا۔ اندھی طاقت کے نشے میں بدمست آج کے فرعونوں کی طرح ابرہہ بھی اپنے ہاتھیوں کی فوج ظفر موج کے ساتھ خانہ کعبہ کی حرمت کو پامال کرنے نکلا لیکن ننھی مُنی ابابیلوں نے مُنہ میں کنکریاں بھر کر اُس کی فوج کو ایسے کر دیا جیسے ”کھایا ہوا بھُس”۔

آج پھر وہی منظر کہ ایک نظر نہ آنے والے حقیر وائرس نے سارے عالم میں رَبّ ِ لم یزل کی حاکمیتِ اعلیٰ کی منادی کردی۔ بدمست امریکہ کے پاس اتنی ایٹمی قوت کہ وہ پوری دنیا کو ایک سے زائد مرتبہ تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اُس کی ساری ٹیکنالوجی اور ساری صلاحیتیں کورونا کے آگے سرنگوں۔ نیویارک کے سردخانے لاشوں سے اَٹ گئے اور اب اِس شہرِ بے مثال کی سڑکوں کو سردخانوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر نے کہا کہ اگر ایک لاکھ انسان مر گئے تو ہم سمجھیں گے کہ بچت ہو گئی۔ ٹرمپ کے مشیرِخصوصی (جس کے لیے وائٹ ہاؤس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھُلے رہتے ہیں) نے کہا کہ اللہ ہم سے ناراض ہے، یہ سب عذابِ الٰہی اور ہمارے اعمال کی سزا ہے۔ اگر ہم نے رَبّ سے معافی نہ مانگی تو کچھ باقی نہ بچے گا۔ شنید ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ تین بار قُرآن مجید کی تلاوت سُن چکا ۔

اٹلی قبرستانوں میں ڈھل چکا۔ اٹلی کے شہریوں نے یہ کہہ کر کرنسی سڑکوں پر پھینک دی کہ جو دولت اُنہیں موت سے نہیں بچا سکتی، اُسے سنبھال کر رکھنے کا کیا فائدہ؟۔ اٹلی کے وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ سارے حربے بروئے کار لا چکے، اب صرف غیبی مدد کا آسرا۔ اہلِ یورپ کے پاس خزانوں کے انبارلیکن اُن کی بے بسی دیدنی اور قابلِ رحم۔ ویٹیکن سٹی میں سارا دن سورہ رحمٰن کی تلاوت ہوتی رہی، سارے گرجہ گھروں میں اللہ ہو اکبر کی صدائیں بلند ہو چکیں۔ ٹیکنالوجی نے رَبّ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ کچھ لوگ طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ اگر آفات اللہ کی طرف سے تنبیہ ہے تو پھر اُن کا نشانہ مفلس ونادار اور مجبورومقہور ہی کیوں؟۔ لو آج اللہ نے یہ حجت بھی تمام کر دی۔ آج ”محمود وایاز” ایک ہو گئے، کورونا نے ساری تفریق ختم کر دی۔ اُس کے انتقام کا نشانہ شاہ بھی شہنشاہ بھی، اُمراء بھی وزراء بھی، شہزادے شہزادیاں اور سربراہ بھی کہ رَبّ کے ہاں کوئی چھوٹا نہیں کوئی بڑا نہیں، کوئی گورا نہیں کوئی کالا نہیں، کوئی عربی نہیں کوئی عجمی نہیں، سب برابر مگر بنیاد اعمالِ صالح۔ یقیناََ سائنس اِس وبا کی ویکسین بھی تیار کر لے گی لیکن تب تک دنیا کا رنگ ڈھنگ بدل چکا ہوگا اور باقی بچ جانے والے ایک نئی دنیا دیکھ رہے ہوںگے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اِس سے پہلے بھی وبائیں آتی رہیںاور دنیا اُجڑتی رہی لیکن یہ حضرتِ انسان بھی کیا عجب شے کہ کچھ ہی عرصے بعد سب کچھ فراموش کرکے پھر اُسی بے ڈھنگی چال پر رواں ہو گیا۔ یقیناََ اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

عالمِ اسلام کا حال اہلِ مغرب سے بھی بَدترکہ اللہ کی محبوب اُمت ہونے کے باوجود سرکش۔ حکیم الامت علامہ اقبال کو اُن کے والد نے نصیحت کی ”بیٹا! تم قرآن کی تلاوت ایسے کرو جیسے یہ اِس وقت تم پر نازل ہو رہا ہے”۔ اقبال والد کی نصیحت پلّے باندھی اورحیاتِ انسانی کے تمام مسائل کا حل قرآن وحدیث کی روشنی میں تلاش کرتے ہوئے اِس نتیجے پر پہنچے کہ

گر تو می خواہی مسلماں زیستن
نیست ممکن جزبہ قُرآں زیستن

اقبال کا زیادہ رجحان فکر کی بجائے عمل پر رہا لیکن آج کا مسلمان عمل کی بجائے اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کو تقدیر کی چادر میں لپیٹ کر غیروں کی حاکمیت تسلیم کر چکا۔ ایٹمی پاکستان کا سربراہ بھیک کی چادر بچھا کر ”درسِ بیداری” دے رہا ہے۔ اُس کے چاہنے والے تو اُسے متحرک ، توانا اور تابندہ فکرشخصیت سمجھے تھے۔ اُس کی باتوں سے تو یوں محسوس ہوتا تھا کہ اُس میں شعوری گہرائی اور دردمندی ہے، اُس کے مقاصد رفیع الشان اور وہ انقلابی۔ اُس کی فاتحانہ یلغار طوفانوں کا رُخ موڑ کر منزل کا نشاں دے گی۔ اُس کے آنے سے مایوسیوں کے روزن سے اُمید کی کرنیں پھوٹیںاور لوگ یہ سمجھے کہ اب کے بہاروں کا عجب رنگ ہوگا، بے نواؤں کی صداؤں سے اونچے ایوانوں کے باسی لرزہ براندام ہونگے، بدعہدوں کو سزا ملے گی، کرپشن کے مگرمچھوں کو سولیوں پر لٹکایا جائے گا، صحنِ چمن میں خوشبوؤں کا ڈیرہ ہوگااور نفرتوں ، کدورتوں کے ریگزاروں پر ابرِنیساں کھُل کر برسے گا لیکن وہ تو ساکت وجامد نکلا۔ نرگسیت کا مارا ضد، غصہ اور انانیت کا پروردہ نکلا۔ اُس کی سیاسی حرکیات میں عدم تسلسل، ہر سطح پر انحراف (یوٹرن) اور کج روی اُس کی صفتِ اول ٹھہری۔ وہ جو سمجھتے تھے کہ اِس دَورِ آشوب میں اُنہیں قوم کی ڈوبتی نیّاپار لگانے والا رَہنماء مل گیا، اب مایوسیوں کے بحرِ بے کنار میں ڈُبکیاں کھاتے ہوئے کہتے ہیں

حد چاہیے سزا میں عقوبت کے واسطے
آخر گنہگار ہوں ، کافر نہیں ہوں میں

اِس وقت کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، یہ وائرس 50 ہزار سے زائد جانوں کو نگل چکا، 200 ممالک اِس کا شکار ہوچکے اور عالمی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا۔ اِس دَورِ ابتلاء میں ضرورت اِس امر کی تھی کہ پوری قوم متحد ہو جاتی لیکن اُس نے اپنی انانیت کی تسکین کی خاطر اتحادویگانگت کی فضاء کو پارہ پارہ کر دیا۔ جماعت اسلامی نے اپنے سارے ہسپتال اور رفاعی تنظیم الخدمت کی خدمات اُس کے سپرد کرنے کا اعلان کر دیا۔ شہبازشریف نے اپنے خاندان کے سارے ہسپتال اُس کی خدمت میں پیش کر دیئے، اُس کے بدترین دشمن مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے 40 ہزار رضاکاروں کی خدمات اُس کے سپرد کر دیںلیکن وہ سارے دستِ تعاون جھٹک کر ”ٹائیگرفورس” بنانے نکل کھڑا ہوا کہ اُسے اپنی ذات کے سوا اور کچھ نظر ہی نہیں آتا۔ وہ تو 92ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کا تمغہ اب بھی اپنے سینے پر سجائے پھرتا ہے۔

حالانکہ اِس ورلڈ کپ کی جیت کرکٹ کے گیارہ کھلاڑیوں کی مشترکہ کاوشوں اور قوم کی دعاؤں سے ممکن ہوئی۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال کی تشکیل اُس کی انتخابی کیمپین کا محورو مرکز رہی جبکہ اِس ہسپتال کی تشکیل قوم کے پیسوں سے ہوئی۔ سبھی جانتے ہیں کہ اِس قوم میں اور کچھ ہو نہ ہو، جذبۂ خیر کی لہریں ہمہ وقت تازہ دَم رہتی ہیں۔ اُس نے جب شوکت خانم کینسر ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا تو پوری قوم نے اُس کی آواز پر لبّیک کہا۔ اُس وقت کے وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں نوازشریف نے زمین عطیہ کی، اُن کے والد میاں شریف مرحوم نے کروڑوں روپے امداد دی۔ مخیر حضرات نے اُس کے قدموں میں دولت کے انبار لگا دیئے۔ حتیٰ کہ سکولوں کے ننّھے مُنّے بچوں نے اپنی ”پاکٹ مَنی” تک اُس کے سپرد کر دی لیکن اُس نرگسیت کے مارے نے ہسپتال پر لگی وہ افتتاحی تختی بھی اتار پھینکی جس پر میاں نوازشریف کا نام کندہ تھا۔ اب شوکت خانم کینسر ہسپتال اپنی پوری شان وشوکت کے ساتھ استادہ ہے۔ سوال مگر یہ کہ اِس ہسپتال کا نام شوکت خانم کیوں، قومی ہسپتال کیوں نہیں؟۔

اب سوال قومی معیشت کی بربادی یا مہنگائی کا نہیں، لوگوں کی زندگیوں کا ہے اِس لیے کوئی بھی اُس کی نرگسیت کی بھینٹ چڑھنے کو تیار نہیں۔ مخیر حضرات اپنے طور پر میدانِ عمل میں آچکے۔ اپوزیشن جماعتیں متحرک ہو چکیں۔ جماعت اسلامی کی الخدمت نے کمر کَس لی، کراچی سے خیبر تک اُس کے کارکُن متحرک۔ جمعیت علمائے اسلام کے رضاکار پورے ملک میں پھیل چکے۔ نوازلیگ کے کارکُن اپنے طور پر حرکت میں آچکے۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کورونا کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی اختیار کر چکی اور ہزاروں لوگ انتہائی خاموشی سے متاثرین کی مدد کا جذبہ لے کر باہر نکل چکے۔ وہ اپنی ٹائیگر فورس کو سینت سنبھال کر رکھے کہ اگلے الیکشن میں اُس کے کام آئے گی۔

Prof Mazhar
Prof Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
Corona History power Resources Science USA امریکہ تاریخ سائنس طاقت کورونا وسائل
Homeopathy
Previous Post وبائی مرض کورونا وائرس اور ہومیوپیتھی
Next Post کورونا برگر کے بعد پیش ہے کورونا کیک
Corona Cake

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close