
بہت بے چین ہوتا ہوں بہت بے حال ہوتا ہوں
تمھاری یاد آتی ہے بڑا نڈ ھال ہوتا ہوں
تمھاری یاد کا لمحہ دل میں آگ کا ساون
کسی مایوس آنکھوں کا کٹھن میں سال ہو تا ہوں
اگر خا موش ہو جائوں تو مشل خاک ہوتا ہوں
کبھی جو بول پڑتا ہوں تو اک بھو نچال ہوتا ہوں
کسی جشن مسرت میں میرے الفاظ ہیں موتی
کبھی دکھیاری آ نکھوں کا میں آ نسو لال ہوتا ہوں
بتائوں کیا اسے ساگر میں زندہ ہوں تو کیسا ہوں
ابھی بھی پہلے دن جیسا بڑا بے حال ہوتا ہوں
شاعر: شکیل ساگر
