
نیویارک (جیوڈیسک) دنیا بھر میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جنہیں الٹے کام کرنا اس قدر پسند ہوتا ہے کہ بعض اوقات انہیں ان کاموں کی بدولت بھاری خمیازہ بھگتنا پڑ جاتا ہے۔
اب برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیجئے جس نے لوہے سے بنے پل پر اسکیٹنگ کرنے کا کرتب دکھانا چاہا لیکن بری طرح ناکام ہوا اور گر پڑا۔نوجوان کے پیر میں اس کرتب کی وجہ سے کافی چوٹیں آئیںاور کافی دیر تک درد سے کراہتا رہا۔
