Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے

February 11, 2016February 11, 2016 0 1 min read
Poet Faiz Ahmed Faiz
Faiz Ahmed Faiz
Faiz Ahmed Faiz

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال
فیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کو ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کا شرف مولوی شمش الحق سے بھی ہوا جو علامہ محمد اقبال کے بھی استاد تھے۔ آپ نے عربی اور فارسی بھی سکول سے سیکھی۔ بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور اسی کالج سے 1932ء میں ایم اے انگلش کیا۔ اس کے بعد عربی میں ایم اے اورنیٹل کالج لاہور سے کیا۔ پی ایچ ڈی کی تیاری نہ کر سکے اسے چھوڑ دیا۔

فیض احمد فیض کو سترہ برس کی عمر میں ایک افغانی لڑکی سے پیار ہوا۔ محبت ناکام ہوئی۔ تو شاعری کامیاب ہو گئی۔ ان کی کتاب ”نقش فریادی” عشق میں ناکامی کی شاعری سے بھری پڑی ہے۔ اس عشق کی ناکامی سے دو کام ہوئے اول اردو ادب کو اتنا بڑا شاعر ملا اور دوم فیض کی رگ رگ میں مایوسی اتر گئی۔ جس نے پوری زندگی ان کا پیچھا نہ چھوڑا ۔ان کو یوں تو شاعر انقلاب کہا جاتا ہے لیکن ان کی شاعر ی میں یاسیت زیادہ ہ ہے انقلاب کم ہے۔اس لیے انہیں مایوسی کا شاعر کہنا چاہئے۔ ویسے تو انقلابی نظم و غزل بھی کافی ہیں، ان کی شاعری میں مثلاََ یہ مشہور شعر فیض کا ہی ہے۔

اے خاک نشینوں اٹھ بیٹھو وہ وقت آ پہنچا ہے
جب تخت گرائے جائیں گے، جب تاج اچھالے جائیں گے

فیض کی رومانوی طبعیت تھی۔ ایلس کیتھرین جو کہ ایم اے او کالج امرتسر کے پرنسپل کی سالی تھیں سے ملے تو پھر اسی کے ہو گئے۔انجام شادی ہوا ۔ایلس کیتھرین نے اسلام قبول کیا تو اس کا اسلامی نام کلثوم رکھا گیا ۔لیکن ایلس کو یہ نام پسند نہ آیا۔ اس لیے اس نے اپنے لیے ایلس ہی کہلانا پسند کیا اور اسی نام سے شہرت حاصل کی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کا نام کلثوم رکھا گیا تھا ۔ایلس فیض کا اصل نام ایلس جارج تھا 22 ستمبر 1914 ء کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں ۔اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض سے ملاقات اپنی بہن کی بدولت ہوئی جو ڈاکٹر ایم ڈی تاثیر کی بیوی تھی ۔یہ آشنائی رنگ لائی اور فیض کی دلہن بن گئی۔

فیض کی والدہ کو یہ شادی پسند نہ تھی لیکن بیٹے کی ضد کے آگے انہوں نے ہار مان لی اور یوں فیض کی شادی 28 اکتوبر 1941 ء کو ہوئی شادی کی تمام رسومات سادگی سے ادا ہوئیں ۔ایلس نے بہت اچھی بیوی ہونے کا ثبوت دیا۔جن دنوں فیض راولپنڈی سازش کیس کے تحت قید ہوئے تو گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایلس نے روزنامہ پاکستان ٹائم میں ملازمت کر لی ،اس دوران انہوں نے کالم بھی لکھے۔ایلس نے جی جان سے کیس کی پیروی کی اور آخر فیض کو رہا کروا کر دم لیا ۔فیض کی دو بیٹیاں تھیں۔ایک کا نام سلیمہ اور دوسری کا منیزہ تھا ۔سلیمہ کا نام مشہور سائنس دان سلیم الزمان صدیقی کی محبت میں رکھا گیا تھا۔

Poet Faiz Ahmed Faiz
Poet Faiz Ahmed Faiz

فیض کی شاعری میں ہم کو ماضی بھی نظر آتا ہے اور ان کی نظر سے مستقبل بھی اوجھل نہیں۔ان کو شاعری کو منفرد بنانے والی تین باتین قابل ذکر ہیں ۔ان کی شاعری کی زبان کا سادہ ہونا۔اس میں لفاظی نہیں ہے۔وہ تشبیہ اور استعارے کے استعمال میں ایک حد تک رہتے ہیں۔ بے تکی تشبیہ اور استعارے استعمال نہیں کرتے لیکن جہاں کرتے ہیں خوب کرتے ہیں۔

رات یوں دل میں تیری کھوئی ہوئی یا د آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آجائے

فیض احمد فیض فوج میں 1942 ء میں شامل ہوئے اور 1944 ء میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پا گئے ۔فیض احمد فیض نے 1947 ء کو فوج سے استعفی دے دیا ۔لاہور آئے ۔فیض نے فوج کو چھوڑ کر صحافت میں قدم رکھا اور پاکستان ٹائم ،امروز،لیل ونہار میں کام کیا ۔راولپنڈی سازش کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں پ کو 9 مارچ 1951 ء کو گرفتار کر لیا گیا ۔چار سال آپ نے جیل میں گزارے ۔آپ کو 2 اپریل 1955 ء کو رہا کر دیا گیا ۔زنداں نامہ کی بہت سی غزلیں اسی دور کی یاد گار ہیں۔

وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا
وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے۔

فیض کی شہرت کا سبب زندان بھی بنا قید نے فیض کو مشہور شاعر بنایا ۔ قید میں ان کو ان کے اپنے اندر چھپے ہوئے ایک بڑے شاعر کا علم ہوا ۔محبت اور انقلاب کے شاعر کے بارے میں جناب ثاقب رزمی لکھتے ہیں کہ فیض بیسویں صدی کا ایسا ترقی پسند شاعر ہے جس کی ایک ہتھیلی پر رومانیت کا چراغ ہے اور دوسری ہتھیلی پر سماجیت کی مشعل جل رہی ہے ۔فیض نے رومانیت کو روح کے سکون کا ذریعہ قرار دیا ہے ۔اس لیے ان کی شاعری میں غم دوراں اور غم جاناں دونوں ملتے ہیں ۔فیض کی دیگر تمام شعرا ء سے انفرادیت ان کا محبت اور انقلاب کو ایک ساتھ شاعری میں بیان کرنا ہے۔یعنی غم دنیا اور غم جاناں کو ۔اس کے بر عکس اسے پہلے یا بعد میں شاعر جب محبت یا محبوبہ کا ذکر کرتے ہیں تو زمانے کے ۔تلخیوں کو بھول جاتے ہیں ،فیض کے ہاں ایسا نہیں ہے ۔پھول و تلوار ،وہ اپنے وطن سے محبت محبوبہ کی طرح کرتے ہیں۔

تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی ،وہ رخسار وہ ہونٹ
زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے
سو پیکاں تھے پیوست گلو ،جب شوق کی چھیڑی لے ہم نے
سو تیر ترازو تھے دل میں جب ہم نے رقص آغاز کیا

غم دنیا کے شاعر نے فرسودہ روایات سے انحراف کیا ۔بغاوت کی ۔اور شاعر انقلاب کہلائے ۔فرسودہ روایات سے انحراف کوئی آسان کام نہ تھا ،اس کے لیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں ،جو فیض نے ہنس کر دیں اور کبھی حرف شکایت زبان پر نہ لائے۔

نجات دیدہ و دل کی گھڑی نہیں آئی
چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی

فیض کی شاعری ان کے بارے میں ہے جو کامیابی کے لیے پوری زندگی گزار دیتے ہیں ،لیکن کامیابی کہیں نظر نہیں آتی ،ایسے لوگ ایک پل کے سکون کے لیے پوری عمر بے سکونی میں گزار دیتے ہیں ،سسک سسک کر جینا جن کا مقدر ہوتا ہے ،مزدور،ریڑھی والے ،دیہاڑی دار افراد کے بارے میں انہوں نے بہت غزلیں لکھیں۔

جن کے چنگل میں شب و روز ہیں فریاد کناں
میرے بیکار شب و روز کی نازک پریاں

فیض ان شعرا ء اور ادبا ء میں سے ایک ہیں۔جن کو ان کی زندگی میں ہی شہرت مل گئی۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو فیض خوش قسمت ہیں ۔فیض کو اپنے وطن سے محبت تھی ۔اس میں کوئی شک نہیں۔اس کے لیے ان کی شاعری دیکھی جا سکتی ہے، ان کو سب سے زیادہ دکھ اس وقت ہوا جب ان کو غدار وطن کا نام دیا گیا۔

نثار میں تری گلیوں کے اے وطن جہاں
چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے

فیض کو چار بار نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ۔لینن پیس پرائز 1962 ء کو حاصل کیا ۔فیض احمد فیض نے نشان امتیاز ،نگار ر ایوارڈ ،بھی حاصل کیا۔فیض ترقی پسند تحریک کے بانی شمار ہوتے ہیں ۔وہ خود کو مارکسسٹ کہتے تھے۔ لیکن حمد اور نعتیں بھی ان کے کلام میں بکثرت ملتی ہیں اور اسلام سے محبت بھی ۔نفسیاتی طور پر یہ کہنا مناسب ہے کہ جو کچھ انہوں نے شاعری کی جسے اسلام مخالف سمجھا جاتا ہے۔

Faiz Ahmed Faiz Poetry
Faiz Ahmed Faiz Poetry

اصل میں مایوسی ہے۔ میرا یہ تجزیہ میرے دوسرے بہت سے تجزیوں کی طرح غلط ہو سکتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ ان کے کسی ایک شعر یا غزل و نظم کو پڑھ کر رائے قائم نہیں کرنی چاہیے ۔آج وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کی اجتماعی شاعری کو سامنے رکھ کر میں نے یہ بات کی ہے ۔ویسے تو علامہ اقبال کو بھی لوگ اچھا نہیں سمجھتے۔ فیض کی مجموعی شاعری سیاسست کا رنگ لیے ہوئے ہے ۔کہیں کہیں عشق ومحبت جھلکتا ہے۔ان کی شاعری میں انسانیت سے محبت ،دوسروں کا درد ،زندگی کی بنیادی ضروریات ،غربت ،محرومی ،ان کو بے چین رکھتی تھی ان کے یہ اشعار دیکھیں کس کرب سے کہے گئے ہوں گے۔

عاجزی سیکھی، غریبوں کی حمایت سیکھی
یاس وحرماں کے، دکھ درد کے معنی سیکھے
زیر دستوں کے مصائب کو سمجھا، سیکھا
سرد آہوں کے، رخ زرد کے، معنی سیکھے

تیسرا سبب جس وجہ سے فیض کو بے پناہ شہرت ملی وہ تھے، ان کے کیمونسٹ خیالات۔فیض نے امرتسر میں صاحبزادہ محمود الظفر اور اْن کی اہلیہ رشیدہ جہاں کے زیر اثر مارکسزم کا مطالعہ کیا تھا اور پھر جب ترقی پسند تحریک کا آغاز ہواتو فیض اس میں شامل ہو گئے ۔یہ ہی وجہ تھی کہ وہ بیرون ممالک خاص کر روس وغیرہ میں ایک بہت بڑے ادیب کے طور پر جانے گئے۔ اس سے انحراف نہیں کہ وہ اردو ادب کے ایک معتبر لکھاری ہیں۔ ان پر اقبال و غالب کے بعد سب سے زیادہ لکھا گیا ہے۔

فیض کے استاد اور علامہ اقبال کے استاد ایک تھے۔ دونوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ،لیکن فیض اور اقبال میں زمین و آسمان کا فرق تھا، علامہ اقبال نے اسلام کے لیے اور فیض نے کمیونزم کے لیے خود کو وقف کیا۔ علامہ اقبال انقلاب بذریعہ اسلام اور فیض انقلاب بذریعہ کمیونزم کے قائل تھے۔

فیض احمد فیض کے دل میں 20 نومبر کو تکلیف ہوئی جو بڑھتی ہی گئی ،شدید تکلیف کی وجہ سے ان کو میو اسپتال داخل کروایا گیا جہاں 21نومبر 1984ء کو ان کا انتقال ہو گیا اور ماڈل ٹائون لاہور کے قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا۔ فیض کی شاعری کے تراجم مختلف زبانوں میں ہوئے، سب سے زیادہ روس میں آپ کی شاعری کو سراہا گیا۔ ان کی کتابوں کے نام درج ذیل ہیں۔ نقش فریادی، سر وادی سینا ،دست صبا ،شام شہر یاراں، مرے دل مرے مسافر،نسخہ ہائے وفا (کلیات) ،زنداں نامہ، دست تہ سنگ۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:
Tags:
birthday Faiz Ahmed Faiz fame Poetry شاعری شہرت فیض احمد فیض یومِ پیدائش
Previous Post پشاور: خیبر پختوانخوا میں ظلم اور بر بریت کی ایک اور مثال
Next Post کراچی: پنجاب کے بعد سندھ میں بھی اودیات کی قیمتوں میں اضافہ

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close