Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کہتی ہے تجھ کو خلقِ خدا

July 2, 2014 0 1 min read
Professor Riffat Mazhar
People
People

ذاتی خواہشوں کے صحرا میں بھٹکنے والے کیا جانیں کہ اُن کا فرض اور دھرتی کا قرض کیا ہے۔ اہلِ دانش جانتے ہیںکہ اُن کا تصوراتی و تخیلاتی انقلاب”محض سراب اور اُن کا بحرِ بے کنار محض حباب۔ درآمدی ہُنر مند کے قلب و ذہن میں چھپے زہر سے آگہی ضروری مگر قوم کو آگاہ کون کرے کہ قائدانہ صلاحتوں کا قحط ۔سرخ آندھیاں اٹھنے کو بے تاب مگر فکر و نظر ، فہم و ادراک اور بصارت و بصیرت جنسِ نایاب۔بصیرت سے محروم حکومتی ”صلاح کار” ایک ایسے شخص کے تنِ مردہ میں پھر سے روح پھونک گئے جسے عدالت نے ”مسلمہ جھوٹا” اورایسا نفسیاتی مریض قرار دیا۔

جو بے ساختہ جھوٹ بولتا ہے۔جھوٹ کی انتہا یہ کہ ان کے دعوے کے مطابق انہوں نے ایک ہزار ضخیم تصانیف ، ہزاروں لیکچرز اور دنیا کے 90 ممالک میں خطبات اور دیگر بے پناہ مذہبی و سیاسی سر گرمیاں 2005ء سے 2012ء تک محض سات سالوں میں سرانجام دیں۔شاید” حضرت” جانتے ہونگے کہ قوم ”حساب کتاب” میں ذرا کمزور ہے۔ویسے اگر کوئی حساب کرنے بیٹھ جائے تو تصانیف ، خطبات اور لیکچرز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ”حضرت” کی عمراِس وقت بھی کم از کم ڈیڑھ سو سال تو ہونی چاہیے۔

Government Punjab
Government Punjab

حکومتِ پنجاب کی بوکھلاہٹ کے طفیل محترم کا سیاسی قد اونچا ہوا۔ سنا تو یہی تھا کہ خادمِ اعلیٰ کی صوبہ پنجاب پر گرفت اتنی مضبوط ہے کہ ان کی مرضی کے بغیر پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا لیکن سب ”ڈھول کا پول” ۔خادمِ اعلیٰ کی ناک کے عین نیچے اتنا بڑا سانحہ ہو گزرا لیکن انہیں خبر تک نہ ہوئی ۔پتہ نہیں حکمرانوں کے ہاں اتنا قحط الرّجال کیوں ہے۔ مانا کہ۔

یہ آپ ہم تو بوجھ ہیں زمین کا
زمیں کا بوجھ اٹھانے والے کیا ہوئے

حکمرانوں کا ”میڈ ان پاکستان” ہوناشک و شبہ سے بالا تر لیکن ”صلاح کاروں کی بصارت و بصیرت پر مطلق نظر نہیں ۔معیار محض ذاتی تعلق، استواریٔ وفا اور استرضا۔بجا کہ ایسے لوگ کسی بھی سیاسی جماعت کا انمول اثاثہ ہوتے ہیں لیکن مدِ نظر رہے کہ ”عقلِ ہر کس بقدرِ ہمتِ او است ” ۔اور یہ بھی کہ ہوسِ جاہ کے بھوکے بھیڑیے محض پلک جھپکنے کے منتظر۔

جلسے جلوسوں ، لانگ مارچوں اور دھرنوں سے حکومتیں تبدیل نہیں ہوا کرتیں البتہ فوج ۔۔۔۔ مانا کہ فوج بعد از خرابیٔ بسیار اپنی حدود و قیود پہچان چکی ، یہ بھی تسلیم کہ پاکستان کے حالات لیبیا جیسے ہیں نہ مصر و شام جیسے ۔بلاشبہ نواز لیگ کے پاک فوج کے ساتھ جتنے بہتر تعلقات آج ہیں، پہلے کبھی نہ تھے اور سب سے بڑھ کر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا ”فوجی مزاج” کسی بھی طالع آزمائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ۔ لیکن یاد رہے کہ حکومت کو دباؤ میں رکھ کر اپنی بات منوانے کے لیے کسی کا کندھا بھی تھپتھپایا جا سکتا۔
اس لیے بس اتنی سی احتیاط کہ
اتنا نہ اپنی جائے سے باہر نکل کے چل
دنیا ہے چل چلاؤ کا رستہ، سنبھل کے چل

اس وقت ملکی سلامتی کو بیک وقت دہشت گردوں اور سیاسی مداریوں سے خطرہ ہے اور ایجنڈا دونوں کا ایک ،افراتفری محض افراتفری اور نتیجہ انارکی ۔مولانا قادری تو کسی بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر ہر سال پاکستان پر یلغار کر دیتے ہیں لیکن کیا عمران خاں بھی ؟ ۔۔۔ ہر گز نہیں ، خاں کی حب الوطنی کسی بھی شک و شبے سے بالا تر ہے ، لیکن وہ جو ہم سمجھتے تھے کہ صحرائے سیاست کی سترہ سالہ آبلہ پائی کے بعد خاں صاحب میدانِ سیاست کے منجھے ہوئے کھلاڑی بن چکے ہونگے لیکن ہمارا خیال غلط نکلا۔ وہ توابھی تک وہیں کھڑے ہیں جہاں سے آغازِ سفر کیا تھا۔

ارسطو نے کہا ”ہر غلطی آپ کو کچھ نہ کچھ سکھا سکتی ہے بشرطیکہ آپ سیکھنا چاہیں”لیکن خاں صاحب توشاید سیکھنے کے موڈ میں ہی نہیں کیونکہ اگر انہوں نے کچھ سیکھا ہوتا تو تحریکِ انصاف کبھی بھی جھوٹ کی فصل کو ہوسِ جا ہ کی ٹپکتی رالوں سے پروان چڑھانے کی تگ و دو کرنے والے کی APC میں شرکت کرکے زانوئے تلمذ تہ کرتی نہ حالت جنگ میں کسی لانگ مارچ کا اعلان کرتی۔

کالمی درویشوں ” والے سینئر لکھاری نے بار بار کہا اور لکھا کہ ”کپتان جھوٹ نہیں بولتا” لیکن خاں صاحب کی مختصر سی سیاسی زندگی سے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اُنہیں سچ بولنے کی عادت ہی نہیں اوران کی سیاسی دوکان پر سب کچھ بکتا ہے سوائے سچ کے۔یوں تو بہت سے حوالے دیئے جا سکتے ہیں لیکن منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے محض اتنا ہی کہ خاں صاحب صالح قیادت کا علم بلند کرکے نکلے لیکن
ابتداء ہی میں مر گئے سب یار
عشق کی کون انتہا لایا

انہوں نے ایسے ”صالحین” اکٹھے کیے کہ خود ہی کہنا پڑا ”سبھی نہیں لیکن اکثریت صالح افراد پر مشتمل ہو گی۔ پھر کمند یہاں ٹوٹی کہ ”آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے، انہیں سے گزارہ کرنا پڑے گا”۔جب ان کے اس فرمان پر ہلچل مچی تو فرما دیا کہ انتظار کریں ٹکٹ صرف ”صالحین ”کو ہی دیا جائے گا۔الیکشن کے بعد ایسے صالحین منتخب ہوئے جو باہم جوتم پیزار ۔دعویٰ یہ کہ 90 دن میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے لیکن 400 دنوں میں ایک چھوٹے صوبے کی تقدیر بھی نہ بدل سکے ۔الیکشن کے ہنگام چیف جسٹس ، چیف الیکشن کمشنر ، نگران وزیرِ اعظم ، نگران وزرائے اعلیٰ خصوصاََ نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ضد کرکے عدلیہ کی زیرِ نگرانی انتخابات کروائے لیکن الیکشن ہارنے کے بعد سبھی چور ٹھہرے اور ریٹرننگ آفیسرز کا کردار”شرمناک” ۔میں نے بطور پریزائیڈنگ آفیسر کئی انتخابات میں ڈیوٹی دی اس لیے خوب جانتا ہوں کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے سے زیادہ سے زیادہ 2 سے 3 گھنٹے بعد نتیجہ پولنگ ایجنٹس کے ہاتھ میںاور رات 9 بجے تک تقریباََ ہر امیدوار کے پاس مکمل رزلٹ پہنچ جاتا ہے ۔اگر رات ساڑھے گیارہ بجے میاں صاحب نے کارکنوں کا شکریہ ادا کر دیا تو اس میں ”دھاندلی” کہاں سے آ گئی؟۔

اگر ریٹرننگ آفیسرز واقعی نواز لیگ کے قبضۂ قدرت میں تھے تو کیا میاں برادران فاتر العقل تھے جو دھاندلی کا انتظام قبل از وقت کرنے کی بجائے ریٹرننگ آفیسرز کو اپنا پیغام الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پہنچاتے ؟۔اگر دھاندلی اسی کا نام ہے تو پھرخاں صاحب جوالیکشن سے پہلے نیوز چینلز کے اینکرز کو لکھ لکھ کر دے رہے تھے کہ وہ دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے ، اسے کیا نام دیں گے ؟۔بین الاقوامی ”پول” اورتجزیے تو نواز لیگ کی ہی واضح اکثریت دکھا رہے تھے پھر وہ کونسا ”غیبی”ہاتھ تھا جس نے خاں صاحب کو دو تہائی اکثریت کی یقین دہانی کروائی؟۔

اگر تعصب کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو نواز لیگ تو اُس وقت بھی قومی اسمبلی کی90 سے زیادہ سیٹیں اور پنجاب کی حکومت بھی لے گئی جب وہ اپنے بد ترین دشمنوں میں گھری ہوئی تھی ۔اس وقت تویہ عالم تھا کہ بہت سی سیٹوں پر نواز لیگ کو مناسب امیدوار ہی نہ ملے لیکن جہاں بھی اُن کے امیدوار کھڑے ہوئے ، تقریباََ جیتے۔کیا اُس وقت میاں برادران نے پرویز مشرف کے ساتھ مل کر دھاندلی کی تھی؟۔ انداز مزاحیہ سہی لیکن سچ کہا ہے پرویز رشید صاحب نے کہ اگر نواز لیگ کے بس میں ہوتا تو وہ پنکچر لگانے کی بجائے تحریکِ انصاف کی پوری ٹیوب ہی پھاڑ دیتی۔

اہلِ سیاست نہ سہی لیکن قوم تو دیکھ رہی ہے کہ ایک طرف تو دہشت گردی کے خلاف اللہ کے سپاہی مصروفِ جہاد ، شمالی وزیرستان کے انسانوں کا سمندر ، گرمی اور بھوک سے بلک بلک کر جان ہارنے والے شیرخوار، سنگلاخ چٹانوں پر پیدل سفر کرتی بوڑھی عورتیں اور نا تواں کہن سالہ مرد جبکہ دوسری طرف ہوسِ اقتدار کے حریص سب کچھ تہس نہس کرنے کے لیے تیار۔ یہی کہا جا سکتا ہے کہ
اِس دورِ منور میں سرِ ارض ہے جیسا
انسان کو ایسا کبھی خو نخوار نہ دیکھا

Professor Riffat Mazhar
Professor Riffat Mazhar

تحریر:پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
government patient révolution Wisdom World انقلاب حکومتی دانش مریض مسلمہ نفسیاتی
National Assembly
Previous Post قومی اسمبلی میں تحفظ پاکستان بل آج منظوری کے لیے پیش ہوگا
Next Post امرا کو سبسڈی دینا مذاق ہے، حکومت غریبوں کو سستی اشیا فراہم کرے، سپریم کورٹ
Supreme Court

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close