Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انقلابی سیاستدان معراج محمد خان چل بسے

July 23, 2016 0 1 min read
Mairaaj Mohammad Khan
 Mairaaj Mohammad Khan
Mairaaj Mohammad Khan

تحریر: سید انور محمود

اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
کاخِ امراء کے در و دیوار ہلا دو

غریبوں کو جگانے والے سینئر سیاستدان معراج محمد خان جمعرات 21 جولائی 2016 کو کراچی میں 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ معراج محمد خان 20 اکتوبر 1938 ءکو فرخ آباد اترپردیش میں پیدا ہوئے تاہم ان کا خاندان بنیادی طور پر پختون تھا جو آفریدی قبیلے کی شاخ زکاخیل سے تعلق رکھتا تھا۔ والد کا نام حکیم مولوی تاج محمد خان تھا جو ہومیوپیتھک کےمعالج تھے۔ وہ چار بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے، مرحوم پی ایف یو جے کے سابق صدر اور صحافیوں کے رہنما مہناج برنا اورمعروف شاعر دکھی پریم نگری (وہاج محمدخان)کے چھوٹے بھائی تھے۔ 1957 ءمیں کراچی یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔ 1962ءمیں فلسفے میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ 4 جولائی 1963ءسے 30 نومبر 1967ءتک وہ نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر رہے۔ معراج محمد خان کے بعد ڈاکٹر رشیدحسن خان جن کا 30 اپریل 2016ء کو کراچی میں انتقال ہوا ہے نے یہ عہدہ سنبھالا۔ افسوس تین ماہ کے مختصر وقت میں یہ دوسری موت ہے جو ایک سچے انقلابی اور نظریاتی ساتھی کی ہوئی ہے۔

معراج محمد خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔ پیپلز پارٹی میں آنے سے پہلے وہ پاکستان کمیونسٹ پارٹی سے متعلق رہے۔ انہیں اپنی انقلابی جدوجہد پر حبیب جالب ایوارڈ بھی دیا گیا۔ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اور غریب اور مزدور تحریک کے حق میں انہوں نے عمر بھر کام کیا۔ بائیں بازوکے حلقوں میں انہیں بڑی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ معراج محمد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کو تشکیل دینے میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کام کیا۔ 1969 میں معراج محمد خان ، ذوالفقار علی بھٹو کو لیکر نیوکراچی کی غریب آبادی آئے ،جس کار سے بھٹو صاحب آئے تھے اس میں بھٹو صاحب کے ساتھ انکے ڈرائیور کے علاوہ صرف معراج محمد خان تھے اور اس وقت ملک میں یحی خان کا مارشلاء لگا ہوا تھا جو بھٹو صاحب اور انکے ساتھیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے، اس وقت کوئی سرمایہ دار یا جاگیردار بھٹو کے قریب نہیں آتا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو بہت عظیم سیاستدان تھے لیکن تاریخ میں یہ صاف لکھا ہے کہ بھٹو کو سیاست کی بلندی پر لےجانے والے ان کے معراج محمد خان جیسے ساتھی ہی تھے۔ معراج محمد خان اپنے بائیں بازوکی نظریات کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔

Pakistan Peoples Party
Pakistan Peoples Party

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے ساتھ ہی کراچی کے حوالے سے معراج محمد خان کا نام سامنے آیا جو بائیں بازو کے دانشور، مزدور دوست اور غریبوں کے حامی کے طور پر پہلے ہی شہرت پا چکے تھے۔سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیرمین ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنے جو دو جانشین نامزدکیے تھے، مرحوم معراج محمد خان ان میں سے ایک تھے۔نظریاتی طور معراج محمد خان سوشلسٹ تھے اورسوشلسٹ ایجنڈے سے انتہائی مخلص تھے۔ بھٹو صاحب نے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور بائیں بازو کے پروگرام اور نعروں کے مطابق بنایا تھا جن میں سے ایک نعرہ تھا کہ ‘سوشلزم ہماری معیشت ہے’۔ وہ بائیں بازو اور ترقی پسند قوتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہوئے۔ اقتدار حاصل ہونے کے صرف چھ ماہ بعد کے مختصر عرصہ میں بھٹو صاحب نے وڈیروں اور جاگیرداروں کی نمائندگی شروع کردی۔ پیپلز پارٹی جیسے جیسے اپنے ایجنڈ ے سے ہٹتی گئی معراج محمد خان سے بھٹو حکومت کے اختلافات میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ بالآخر 1973ءہی میں معراج محمد خان نے پیپلز پارٹی چھوڑدی اور اپنی سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کیا۔ اسی سال انہوں نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم سیاسی رہنما ہیں لیکن افسوس کہ سرمایہ داروں کے گھیرے میں آ گئے ہیں اور مزدور تحریک کو وہ کچلنا چاہتے ہیں۔

معراج محمد خان غضب کے مقرر تھے، میں نے معراج محمدخان کی نے بےشمار تقریریں سنیں ہیں ان کے الفاظ میں جادو تھا۔ تقریر کے دوران ان کا پورا جسم ان کی زبان سے ادا ہونے والے ہر لفظ کا ساتھ دے رہا ہوتا تھا۔ ایک مرتبہ جب وہ لاہور میں مزنگ روڈ پر مزدور کسان ہال میں خطاب کررہے تھے تو انہوں نے بھٹو صاحب کے لیے غریبوں کی والہانہ محبت اور مزدوروں کی بے انتہا عقیدت کے بعد کراچی میں ان کے جلوس پر بھٹو صاحب کے نادر شاہی حکم پر فائرنگ کا تذکرہ کیا تو شدت جذبات سے ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور جو سن رہے تھے وہ بھی رو رہے تھے۔ کراچی میں خواتین کا ایک جلوس نکل رہا تھا کہ معراج محمد خان راستے میں آ گئے۔ عورتوں نے انہیں مجبور کیا کہ ہمارے ساتھ چلو اور بھٹو شاہی کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرو۔ کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا جو اتنا وحشیانہ تھا کہ بے اندازہ خواتین زخمی ہوئیں۔ ایک لاٹھی معراج کے سر پر بھی لگی جس کی وجہ سے ان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔

Mairaaj Mohammad Khan
Mairaaj Mohammad Khan

معراج محمد خان نے اس واقعہ کے بعد بھی بیسیوں بار میں نے جلوسوں کی قیادت کی۔ صوبائی حکومت نے ان پر بے شمار مقدمات قائم کئے اور ایسے ہی ایک جھوٹے مقدمے میں انہیں ساڑھے چار سال قید بامشقت جیل میں رہنا پڑا۔ جنرل ضیاء کی حکومت نے انہیں رہا کیا اور چاہا کہ وہ بھٹو صاحب کے خلاف کچھ بولیں، بھٹو صاحب اس وقت جیل میں تھے ، معراج محمد خان کا تاریخی جواب تھا کہ ‘میں اس شخص کے خلاف کیسے بولوں جو اس وقت خود جیل میں ہے اور میری بات کا جواب نہیں دئے سکتا’، معراج محمد خان کا یہ جواب انکے کردار کا مظہر تھا۔

بعدازاں معراج محمدخان نے اپنی تنظیم قومی محاذآزادی بنائی۔ قومی محاذآزادی کو انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں ضم کردیا اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری بنے، لیکن عمران خان سے اختلافات کے بعد انہوں نے نہ صرف تحریک انصاف بلکہ عملی سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیارکرلی تھی۔ معراج محمد خان نے اپنی زندگی کے 13 سال جیلوں میں گزارے۔ بھٹو صاحب سے بھی پہلے انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کا ساتھ دیا اور ایوبی آمریت کی مخالفت کی۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے بھی تقریریں کیں اور حکومتی ظلم و ستم کی مذمت بھی کی لیکن کبھی بھی ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کاش ہم مذہب کے اجارہ داروں کو خود پراتنا سوار نہ کرتے تو آج اتنی بڑی تعداد میں دہشت گرد سامنے نہ آتے۔

معراج محمد خان نے ساری زندگی اس بات پر یقین رکھاکہ پیپلز پارٹی کا منشور، 1۔ اسلام ہمارا دین ہے، 2۔ سوشلزم ہماری معیشت ہے، 3۔ جمہوریت ہماری سیاست ہے، اور 4۔ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ یہ منشور ایک متوازن معاشرہ قائم کر سکتا ہے جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ضمانت فراہم کرے گا۔ یہ نعرے کل بھی سچے تھے اور آج بھی سچے ہیں۔ معراج محمد خان تو چلے گئے یقیناً کوئی دوسرا آئے گا اور اس منشور پر عمل کرئے گا، افسوس آج ہم پاکستانی ایک ایسے شخص سے محروم ہوگئے جوغریبوں کا سچا ہمدرد تھا۔ مرحوم نے ہمیشہ غریب اورکچلے ہوئے انسانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
Death Poverty Syed Anwer Mahmood انتقال غریبوں نظریاتی
Sindh Government-Rangers
Previous Post سندھ حکومت رینجرز اختیارات میں توسیع کو متنازع بنا رہی ہے؟
Next Post غزوہ احد حق وباطل کا اہم ترین معرکہ
Ghazwa Uhad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close