Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اکیس ریال میں حج

May 4, 2017 0 1 min read
Hajj
Hajj
Hajj

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
برادر فرید پراچہ اور بہت سے دوستوں کا خیال ہے کہ یادداشتوں کا جو سلسلہ لکھنا شروع کیا تھا اسے جاری رکھوں۔بہت سے نوجوان جو بیرون ملک اپنے حالات بدلنے گئے انہیں پریشانی میں دیکھتا ہوں تو جی چاہتا ہے کہ انہیں حوصلہ دوں کہ کہ ہر تکلیف کے بعد راحت ہے اگر آج آپ مشکل میں ہیں تو کل آرام ملے گا بس محنت جاری رکھئے۔آپ اگر جدہ میں ہیں تو آپ کو طریق الجامعہ کا ضرور علم ہو گا۔ٹویوٹا کمپنی کلو خمسة سے بلد سے آتے ہوئے بائیں ہاتھ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی طرف یہ سڑک جاتی ہے کوئی پون کلو میٹر پر ایک گول چکر ہے۔

یہاں آنے کے لئے آپ پورے ہاتھ کو کھول کر اسے نیچے کی طرف جھٹکا دیتے ہیں بس کا ڈرائور سمجھ جاتا ہے کہ یہ مسافر خمسة والجامعہ کہہ رہا ہے ۔بس یہ کہانی اسی جگہ کی ہے دائیں ہاتھ ایک پمپ ہے یہ وہی پمپ ہے جہاں اس زمانے میں مفت پٹرول ملا کرتا تھا جی ہاں بلکل مفت لیکن موٹر سائیکل کے لئے اس سے ذرا پہلے چند دکانیں تھیں۔یہ کہانی اس لئے یاد آئی کہ چار روز پہلے گلزار قائد کے کوئی سو سوا سو مزدور مجھے ملے وہاں کے کونسلر نے جہاں وہ زدوری کے لئے بیٹھتے ہیں وہاں سے انہیں اٹھانے کی کوشش کی ہے مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے ہیں اور وہ نون لیگ کا ہے ہم آپ کے جلسے میں گئے آپ کے کیمپ میں آئے تقریریں کیں جس کا بدلہ لیا جا رہا ہے میں نے جا کر صلح صفائی کرا دی اس فٹ پاتھ کو دیکھا اور مجھے وہ دن یاد آ گیا جس کا ذکر آگے چل کر کروں گا۔کل یوم مزدور تھا گائوں میں تھا نواز میرا بھانجہ ہے اس کو کھوڑی میں مزدوری کرتے دیکھا سوچا کاش کہ ہم اس دن مزدور کو مزدوری دے کر روانہ کر دیتے اور کہہ دیتے جائو آرام کرو تمہارا دن ہے چھٹی منائو لیکن ہم یہ کام کب کرتے ہیں۔میں نے ان مزدوروں کا مسئلہ سنا اور حل بھی کیا۔جب ہم واپس اپنی اپنی گاڑیوںمیں واپس گھر آ رہے تھے تو مجھے اکیس سالہ افتخار یاد آ گیا جدہ کی شارع جامعہ کے گول چکر کے پاس مزدور بیٹھا کرتے تھے۔

ہوا کچھ یوں کہ جولائی ١٩٧٧ میں عمرے کے ویزے پر سعودی عرب گیا تھا وہیں ٹک گیا ان دنوں اتنی سختی نہیں تھی کام کے لئے نکلا نہ ہی مجھے ہاتھ سے کام آتا تھا اور نہ ہی مزدوری کر سکتا تھا۔دو مہینوں میں دو جگہ سے ناکام ہو کر واپس ڈیرے پر آ گیا وہ کمرہ جہاں ہم دس لوگ چھ گدوں پر سویا کرتے تھے یہ کہانی اسی کمرے کے باسیوں کے تذکرے کے گرد گھومتی ہے جن کے اپنے بیلچے اور گینتیاں تھیں۔بھائی ولی اور کاکا نے میری واپسی پر خوشی کا اظہار کیا دوسرے دوست بھی خوش تھے۔حج کی آمد آمد تھی۔بلکہ دو ہی روز باقی تھے سارے خوشی سے جانے کی تیاریوں میں مصروف تھے تیاری کیا تھی ایک احرام جائے نماز کچھ ضروری چیزیں دالیں نمک مرچ مصالحے کی خریداری کرنی تھی جانا تو اپنے خلیرے بھائی کے ہینو ٹرک میں تھا جو فالکن فریٹ کمپنی کا تھا یہ کمپنی سہگلوں کے داماد میاں منشاء کی تھی سنا تھا نشاط ملز بھی اس کی ہے ۔چھوٹی سی کمپنی تھی جس میں چند ٹرک تھے منشاء نامی ایک خوبصورت شخص کبھی کبھار آتا تھا(یہ آج کے میاں منشاء تھے) اسرار شاہ کی کرولا میں کئی بار ہم سمندر کنارے اکٹھے گئے جہاں بعد میں مجھے ایک معقول نوکری مل گئی ۔بات حج کی کروں گاسارے اپنی اپنی جگہ مسرور تھے ایک میں تھا جس کی جیب میں کوئی رقم نہ تھی۔میں نے ہمت باندھی اور وہ جگہ جہاں مزدور بیٹھا کرتے تھے وہاں جا کر بیٹھ گیا۔

شغل ما معلم؟معلم کے ساتھ کام کرو گے؟ایک عرب نیسان ١٨٠ بی میں بیٹھا مجھ سے پوچھ رہا تھا میں نے سوچا اللہ نے کرم کر دیا ہے کسی حج معلم کے ساتھ نوکری مل رہی ہے۔اچھے دن لگ جائیں گے۔دل ہی دل میں خوش ہوا کہ حج بھی ہو جائے گا اور معلم کے ساتھ منشی کا کام بھی مل جائے گا۔گاڑی میں بٹھا لیا اور مجھے گلیوں سے ہوتے ہوئے پرانی سڑک پر لے گیا۔میں سمجھا یہاں سے ہم مکہ مکرمہ چلے جائیں گے میری آنکھوں میں منی اور مزدلفہ کے میدانوں کی تصویر تھی۔لیکن ہوا یہ کہ وہ یونورسٹی پل سے اس پار لے گیا جہاں آج کل البیک کی دکان ہے غویزہ محلہ تھا۔وہ کچے راستوں پر گاڑی چلاتا رہا مجھے عربی نہیں آتی تھی۔دھول
اڑاتی سنگلاح پہاڑیوں پر گاڑی چلے جا رہی تھی مجھے خیال آیا کہ شائد یہ مکہ کے خفیہ راستے پر جا رہا ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے ایک مکان زیر تعمیر آ گیا عرب نے گاڑی وہاں روکی مجھے اتارا یہ جا وہ جا۔میں حیران رہ گیا یہاں کوئی خیمہ نہیں تھا کوئی حاجی نہ تھے۔ایک مصری مستری وہاں چند سیمینٹ کی بوریوں سمیت چند سو بلاکوں کے ساتھ گھر بنا رہا تھا۔اس نے خوشی سے میرا استقبال کیا اور اشارے سے سمجھایا یہ نلاک ہیں یہ ریت اور یہ سیمینٹ اسے مکس کرو اور تغاری میں بھر کر مجھے دیتے جائو۔میں نے آسمان کی طرف دیکھا اور اور سر ہلاتے ہوئے کہا انا ما عارف میں نہیں جانتا۔استاد سمجھ گیا کہ بندہ غلط آ گیا ہے وہاں جا کر پتہ چلا معلم استاد ہی کو کہتے ہیں اور میں استاد کا وہ مساعد یا معاون تھا جو اس کی مدد کرنے آیا تھا۔اللہ اس کو خوش رکھے اس نے بڑے پیار سے مصالحہ بنایا اور کہا کوئی بات نہیں شویا شویا کام کرو یعنی تھوڑا تھوڑا۔چھ فٹ سے نکلتا قد چھریرے جسم کا افتخار مرتا کیا نہ کرتا میں نے آہستہ آہستہ کام شروع کیا۔مگر درد سے کراہ اٹھتا زندگی میں ہاتھ سے کام نہیں کیا تھا پریشان ہو گیا جھک کردو تین مرتبہ تغاری اٹھائی تو کمر دوہری سی ہو گئی میں نے ہاتھ اٹھا لئے اور اسے کہہ دیا ما فی شغل (میں کام نہیں کروں گا) اتنے میں منگیریا آ گیا منگیریا ناشتے کو کہتے ہیں وہی گاڑی والا کوئی دو گھنٹے بعد آیا دونوں نے آپس میں بات چیت کی دونوں مسکرائے اور استاد نے میرے نرم ہاتھ دیکھ کر اسے کچھ کہا یقینا یہی کہا ہو گا کہاں سے پکڑ لائے ہو۔

اسے روٹی کھلائو اور جہاں سے لائے ہو چھوڑ آئو۔آج اس بات کو چالیس سال ہونے کو ہیں۔میں جب بھی اللہ سے دعا کرتا ہوں تو ان دو لوگوں کی یاد بھی آتی ہے جنہوں نے نہ جانتے ہوئے بھی شفقت سے کام لیا۔مجھے ضد کر کے کھانا کھلایا میں نے منع بھی کیا ۔خجالت یہ تھی کہ کچھ کام بھی نہیں کیا اور یہ لوگ مجھے اتنے پیار سے پیش آ رہے ہیں۔ناشتے میں جبہ،حلاوہ اور فول تھا ساتھ میں افغانی روٹی تھی۔بڑی شکل سے نوالے اتر رہے تھے ناشتے کے بعد وہ سعودی مجھے گاڑی میں بٹھا کر وہیں اتار گیا۔اترتے وقت اس نے پچاس ریال میری جیب میں ڈال دئے میں نے بہتیری کوشش کی کہ نہ لوں لیکن رکھ لئے سوچا حج پر بھی جانا ہے۔میں نے پہلی فرصت میں احرام مصلی اور چند اور چیزیں خریدیں۔اس حج پر مہم کوئی چودہ لوگ تھے منی میں کبری ملک خالد کے پاس پہاڑی پر خیمے لگائے دوست جو اب اس دنیا میں نہیں ان کے ساتھ وہ یاد گار حج کیا اسی دوران ہم ٹرک پر پیچھے بیٹھ کر مدینہ منورہ بھی گئے اس سارے سفر میں کوئی اکیس ریال خرچ ہوئے۔کسمپرسی کے ان دنوں میں پچاس ریال مل جانا یہ کوئی خدائی مدد تھی۔سڑک کنارے بیٹھنے سے اللہ نے ایک وسیلہ مہیا کر دیا۔

اگلے روز جب میں ان سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں کے ٹھکانے کی بات کر رہا تھا تو مجھے چار دہائیاں قبل کا جدہ یاد آ گیا۔سوچتا ہوں گھر سے نکلنے والوں ان مزدوروں کو اب کوئی وہ سعودی وہ معلم مصری کیوں نہیں ملتا۔ہم کام کرنے والوں سے اس قدر سختی سے کام لیتے ہیں کہ سخت گرمی میں ان کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔وہ مستری اور مالک مکان جہاں کہیں بھی ہیں زیر زمین یا اپنے ملکوں میں کسی جگہ میری دعائیں ان کا پیچھا کرتی ہیں۔یہی یوم مزدور ہے کہ نرمی برتیں اپنے ان لوگوں کے ساتھ جو کسی وجہ سے آپ کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔اکیس ریال کا حج یقینا میرے لئے توشہ ء آخرت ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان دو بھائیوں کے لئے بھی باعث نجات ہو گا جنہوں نے میرے ساتھ نیکی کی۔اللہ انہیں خوش رکھے آمین۔کیا زمانہ تھا اکیس ریال میں حج ہو گیا اب تو کاروباری چمک نے سعودیوں کی آنکھوں کو خیرہ کر دیا ہے سب سے سستا حج ٢٠١٤ میں کیا ساڑھے چار ہزار ریال فی کس تھا وہ بھی قیام عزیزیہ میں تھا جو حرم کوسوں دور ہے۔

منی کی ایک انچ زمین بھی خالی نہیں ہے حج میں ہونے والے حادثات میں یہ فیصلے بنیادی وجہ ہیں۔ایرانی حاجیوں نے جو کیا سو کیا ایک معمولی سا واقعہ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔لالچ کی انتہا یہ ہے کہ اب منی سے باہر بھی خیمے لگا کر بچ دئے گئے ہیں پاکستانی حاجیوں کے ساتھ یہی ہوا تھا کہ پیسے لے کر انہیں منی سے باہر بٹھا دیا گیا تھا۔کاش امت مسلمہ کی بڑی طاقت اور تیل کی دولت سے مالامال مملکت سعودی عرب اس لالچ سے باہر آ جائے اور لوگوں کو سستا حج کرنے دے۔ہم سعودی عرب پر جان نچھاور کرتے ہیں ان کی امداد اور معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن افسوس کہ وہ لوگ تاجر زیادہ اور معاون کم ثابت ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے اپنے آپ کو جنگوں میں الجھا لیا ہے گرچہ اس کے پیچھے ایران ہے لیکن کیا یہ دو ملک دوست نہیں بن سکتے۔ہم اس ملک کے احسان مند بھی ہیں جس نے بیس لاکھ پاکستانیوں کو سر چھپانے کی جگہ دی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ امت مسلمہ کو بکائو مال سمجھ کر جو جی چاہے کرے۔اکیس ریال کے حج کہاں گئے۔

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
anxiety hajj labor pti saudi arabia پریشانی پی ٹی آئی حج ریال سعودی عرب مزدوروں
Engr Iftikhar Chaudhry Meeting
Previous Post پنجاب میں بلدیاتی نمائیندوں کی حالت زار دیکھ کر ترس آتا ہے۔انجینئر افتخار چودھری
Next Post پرشانیوں کا خاتمہ
Durood Shareef ki Fazilat

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close