
لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے ترجمان پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والے الزامات لگانے کے بجائے عدلیہ سے رجوع کریں۔اپنے ایک بیان پرویز رشید کا کہنا تھا کہ محض الزامات کا سہارا لیکر عوامی مینڈیٹ پر اثر انداز ہونا ممکن نہیں۔
الزامات لگانے والے عوامی شعور کو شکست نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے مینڈیٹ کو عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے۔
