
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی مالیاتی جریدے فوربز نے رواں سال زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ معروف اداکار رابرٹ ڈائونی جونیئر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست پہلے نمبر پر ہیں۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار رابرٹ ڈائونی جونیئر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں رواں سال بھی پہلے نمبر پر رہے۔
امریکی مالیاتی جریدے فوربز نے رواں سال زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق انچاس سالہ امریکی اداکار رابرٹ ڈائونی بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کی آمدنی کا تخمینہ اس سال بھی پچھتر ملین ڈالر سے زائد رہا ہے۔
انہوں نے دی اوینجرز اور آئرن مین میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور ان فلموں نے باکس آفس پر 2013ء اور 2014ء میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا۔
