
زیورخ (جیوڈیسک) ٹینس کی دنیا کے عالمی نمبر دو روجر فیڈرر نے افریقی بچوں کی تعلیم کے لیے زیورخ میں چیرٹی میچ کھیلا۔
زیورخ میں سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر نے ہم وطن پلئیر سٹینلاس وارینکا کے خلاف چیرٹی میچ میں حصہ لیا جس میں فیڈرر ہم وطن حریف کو سات چھ اور چھ چار سے شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔
دونوں سوئس کھلاڑیوں نے افریقی بچوں کی تعلیم کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے میچ کھیلا ۔ اس میچ سے 8 لاکھ 50 ہزار یورو کی آمدنی جمع ہوئی۔ چیرٹی میچ میں اپنے فیورٹ سٹارز کو دیکھنے کے لیے 11 ہزار سے زائد تماشائی کورٹ میں موجود تھے۔ میچ کے اختتام پر فنڈ ریزنگ کے لیے میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں افریقی گانے اور ڈانس پیش کیا گیا۔
