Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کمرہ نمبر 109

December 17, 2014 0 1 min read
Tragedy Peshawar
Tragedy Peshawar

تحریر: شہزاد حسین بھٹی
اُجڑے رستے، عجیب منظر، ویران گلیاں،بازار بند ہیں
کہاں کی خوشیاں ،کہاں کی محفل ،شہر تو میرا لہو لہو ہے
وہ روتی مائیں بے ہو ش بہنیں ،لپٹ کر لاشوں سے کہہ رہی ہیں
اے پیارے بیٹے ،گئے تھے گھر سے،سفید کپڑا تھا سُرخ کیوں ہے
16 دسمبر نے ایک بار پھر وطن کی فضاؤں کو سوگوار کر کے رکھ دیا ہم سانحہ سقوط ڈھاکہ کا ماتم کر رہے تھے کہ اچانک پشاور سے خبر آئی کہ وارسک روڈ پر آرمی پبلک سکول میں جدید اسلحہ سے لیس دہشت گرد داخل ہو گئے ہیں انسان کے روپ میں سفاک درندہ صفت وحشیوں نے میرے ملک کے پھول جیسے معصوم بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے تقریبا ً 144افراد کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ تقریبا ً120 افراد کو شدید زخمی کر دیا ۔ پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کا محاصرہ کرکے سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا سکول میں موجود بچوں اور اساتذہ کو ایمبولینسوں کے ذریعے لیڈی لیڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا اس وقت قیامت صغراں کا منظر دیکھ کر ہر اہل دل خون کے آنسو رویا تھا ۔شہیدہونے والے بچوں کے والدین اور عزیزو اقارب کی چیخ و پکار نے زمین و آسمان پر لرزا طاری کر دیا۔

ہر آنکھ اشکبا رہوئی پورا ملک ان درندہ صفت دہشت گردوں کی بربریت پر ماتم کر رہا تھا جبکہ دوسری طرف ہمارے ارباب اختیار حسب روایت مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات میں فون کرکے اس واقعے کی خدمت کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑمیں شامل نظر آرہے تھے افسوس صد افسوس ہمارے کچھ سیاست دان اس قیامت خیز واقعے پر بھی اپنی سیاست چمکانے میں مصروف نظر آئے ایک دوسرے پر الزامات کی بوجھاڑ کی جارہی تھی کوئی اسے کے پی کے کی حکومت کی نااہل قرار دے رہا تھا اور کوئی اسے کنٹونمنٹ بورڈ کا ایریا قرار دے کر پاک فوج کے ذمہ دران پر اس واقعے کی نااہلی کا الزام عائد کر رہا تھا ۔ہر کوئی خود کو اس واقعے سے بری الذمہ قر ار دینے میں مصروف تھا۔

حالانکہ میری نظر میں اس سانحہ کے ذمہ دار ہم سب ہیںیہ پورے پاکستان کی انتظامیہ کی نا اہلی ہے یہ تما م پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کی نا اہلی ہے یہ تمام مذہبی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کی نااہلی ہے اس سانحہ کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں بلکہ پورے معاشرے پر عائد ہوتی ہے دہشت گردی پر ہماری مسلسل خاموشی ہمیں اس واقعے کا قصو ر وار قرار دے رہی ہے ہم بے حس اور خو د غرض ہو چکے ہیں ہمارا خون سفید ہو چکا ہے ہم اپنی ذات اور اپنے خاندان تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ہم دہشت گردی کے واقعات کو ٹی وی چینل پرایک تماشائی کی طرح دیکھ کر آنکھیں بند کر کے سو جاتے ہیںکیونکہ اس دہشت گردی میں شہید ہونے والے بچوں کو ہم کسی اور کے بچے سمجھتے ہیں۔

United
United

ہما را خیا ل ہے کہ ہمارے لخت جگر تو محفوظ ہیں ہم اس خوش فہمی میں خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیںلیکن د شمن کی لگائی ہوئی آگ ہمارے گھر کی طرف بڑھے گی تو تب ہمیں دوسروں کے بچوں کا احساس ہو گا دوسروں کے دکھ درد اور کرب کو محسوس کرینگے ابھی تک تو ہم محفوظ ہیں ہم اپنی خوش فہمی میں جیئے جا رہے ہیںلیکن یہ ہمارے لیئے ڈوب مرنے کا مقام ہے ہم دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں ؟ ہمار ا مذہب ہمیں انسانیت کی خدمت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہماری تاریخ خدمت خلق کے جذبو ںسے بھری پڑی ہے مگر آج ہم اقوام عالم میں بحیثیت مسلمان ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں دہشت گردوں کو ہمارے مذہب کے ساتھ منسوب کیا جا رہا ہے اس میں غیروںکی نہیں ہمارے اپنوںکی کارستانیا ں ہیںہم دہشت گردی کے معاملات میں تقسیم ہو چکے ہیںکچھ مذہبی رہنما اور سیاسی رہنما درپردہ دہشت گردی کے بارے میں جو نرم رویا رکھتے ہیں وہی ہماری تباہی کا باعث بن رہا ہے کاش تمام مکاتب فکر کے علماء اِسی ایک نقط پر متحدہ ہو جائیں دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ اس انتہا پسندی اور دہشت گردی سے چھٹکار ا حاصل کر سکتے ہیں۔
آئے روز کے سانحے ہمیں ذہنی طور پر مفلوج کر رہے ہیںاگر ہم ایک قوم بن کر سوچیں دوسروںکے دکھ درد کو سمجھیں تو یقیناہماری صفوں میں چھپے ہوئے یہ مٹھی بھر شر پسند عناصر تنہا ہو کر اپنی موت آپ مر جائیںگے ۔

ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم کوئی سانحہ رونما ہو جانے کے بعد حفاظتی اقدامات اُٹھاتے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور کے بعد منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس سے قبل دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث دہشت گردوں کو دی جانے والی سزائے موت پر عمل درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ بڑی خوش آئند اور حوصلہ افزا اقدام ہے دیر آئید درست آئید ۔اگر ان 2000 سے زائد دہشت گردوں کو جو کہ ملک بھر کی جیلوں میں عرصہ دراز سے قید ہیں اگر انہیں بر وقت سزائے موت دے دی جاتی تو آج حالات کچھ مختلف ہوتے انہی دہشت گردوں کو چھڑانے کے لیئے بنوں اور دیگر جیلوں پر دہشت گردانہ حملے ہوئے اور ملکی سا لمیت داؤ پر لگی ہم بین الاقوامی دباؤ میں آ کر ان جہنمیوں کو سزائے موت نہ دے سکے ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ فوراً ہی ان جہنمیوں کو چوکوں میں لٹکائے اور ثابت کرے کہ وہ قانون پر عمل درآمد کروانا جانتی ہے اور دہشت گردوں کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ یہ قوم متحد ہے اور اس کا بچہ بچہ اس ملک کے لیئے جان دے سکتا ہے ان ننھے معصوم شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

ظلم کی بات ہی کیا ظلم کی اوقات ہی کیا
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتاہے تو مٹ جا تا ہے
دہشت گردی کے خلاف ہماری تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور خوش آئند بات یہ ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے دہشت گردی کے ایشو پر بلائی جانے والی کانفرنس میں تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے امید ہے کہ اس کانفرنس سے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہونگے ہمیں اپنے گھر کو دیکھنا ہو گا کب تک مائیں اپنے لخت جگر قربان کر تی رہیں گی ؟کب تک ملک میں خون بہتا رہے گا سری لنکا نے پچیس سال تک تامل ٹائیگر کا مقابلہ کیا اور آخر کا ر دہشت گردی پر قابو پا لیا انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے دشمن کی تمام چالیں اُلٹی پڑ جائیں گی۔
ماں یونیفارم پر تھوڑی سیاہی گر گئی ڈانٹنا مت
ماں آج یونیفارم پر خون گر گیا پلیز رونا مت

Shahzad Hussain Bhatti
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر: شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Tags:
city cloth gamers happiness number room خوشیاں شہر کپڑا کمرہ محفل نمبر
Previous Post ترکی: دوران پرواز گیسی غبارہ پھٹنے سے ایک سیاح ہلاک، 9 زخمی
Next Post عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان، وزیراعظم کا خیر مقدم

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close