Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خوابوں کی دنیا

October 22, 2019 0 1 min read
Kashmir Curfew
Kashmir Curfew
Kashmir Curfew

تحریر : طارق حسین بٹ شان

ہمارے حکمرانوں کا ذہنی افق ،اندازِ فکر، سوچ اور اپروچ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔یہ ہمیشہ اس راہ پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں جو بالکل غیر حقیقی اور غیر منطقی ہوتی ہے۔ جس طرح طالع آزمائوں کوہمیشہ عوامی راہنما بننے کا جنون سوار رہتا ہے حالانکہ عوام سے ان کا دور کا تعلق بھی نہیں ہوتا بالکل اسی طرح سول حکمرانوں پر عالمی قائد بننے کا بھوت سوار رہتا ہے اس چیز سے قطع نظر کہ ان کہ اپنی حیثیت کیا ہے اور انھیں اقوامِ عالم میں کس نظر سے دیکھا جاتا ہے؟طالع آزما جمہوری قدروں کا رونا رو کر دنیاکی نگاہوں میںمعتبربننے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ سیاستدان عالمی شہرت کے حصول کی خاطر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر انھیں بیوقوف بنانے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کا ڈرامہ رچاتے ہیں ۔ وہ جو سیاست کی ابجد سے نابلد ہوتے ہیں وہ سیاست کے نا خدا بننے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں اورجو آئین و قانون،فلسفے ،تاریخ اور ادب سے دور کا واسطہ نہیں رکھتے وہ سیاست کا بادشاہ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔پاکستان اس وقت بے شمار مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔وہ معاشی بد حالی،امن و امان کی ابتر صورتِ حال،بے روز گاری، مہنگائی اور دھشت گردی جیسے جان لیوامسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

پاکستان کی سرحدیں غیر محفوظ ہیں۔ایک طرف بھارت آنکھیں دکھا رہا ہے جبکہ دوسری طرف افغانستان سے دھشت گردی کی کاروائیوں نے امن و امان کو تہہ و بالا کر رکھا ہے۔کشمیر میں بھارتی در اندازی نے دنیا بھر کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔کشمیر میں ٥ اگست ٢٠١٩سے لگائے گے کرفیو نے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق سلب کر لئے ہیں ۔کشمیری پچھلے اڑھائی ماہ سے ریاستی دھشت گردی کا شکار بنے ہوئے ہیں ۔ ان پر زندگی کے دروازے مقفل کئے جا چکے ہیں اور ان کی آزادیِ اظہار کی قوت سلب کر لی گئی ہے۔انھیں غلام بنا کر رکھا جا رہا ہے ۔ ان پر پانی ، دودھ ،ادویات اور کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی پابندی عائد ہے ۔چھوٹے چھوٹے بچے بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیں لیکن بے رحم حکمرانوں کو رحم نہیں آ رہا ۔بھارت عالمی رائے عامہ کو سرِ مو اہمیت دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ہماری آواز نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہو رہی ہے۔ہمارے بیا نیہ پر کوئی قوم کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔

کوئی بھارتی مذمت کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہے۔ہمارے عرب حکمران کشمیر پر پاکستانی موقف کے لئے کسی ٹھوس حمائت کے لئے سامنے نہیں آنا چاہتے ۔حمائت تو بڑی دور کی بات ہے وہ تو درندہ صفت نریندر مودی کو ایوارڈز اور میڈلوں سے نواز رہے ہیں۔انسانی حقوق کے فورم اور اقوامِ متحدہ کے فورم پر پاکستان کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت خارجہ پالیسی کے محاسن بیان کرتے ہوئے نہیں تھک رہی۔ہمیں بتایا جائے کہ کشمیر میں اڑھائی ماہ کے کرفیو کے بعد بھارت پر عالمی دبائو کہا ںہے؟امریکہ ، روس ،فرانس ، جرمنی ، انگلستان ، جاپان ، اسٹریلیا ،کینیڈا ،نیوزی لینڈ کشیہر کے مسئلہ پر کہاں کھڑے ہیں؟ان کا غیر جانب دارانہ موقف کہاں ہے؟ ہمیں بتایا جائے کہ وہ بھارت کو آرٹیکل ٧٠ ٣ اور ٥٦ اے واپس لینے کے لئے کتنا دبائو ڈال رہے ہیں؟خوابوں کی دنیا میں جینے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن کشمیر ہمای شہ رگ ہے لہذا اس پر غیر سنجیدہ سوچ کوقوم کبھی معاف نہیں کر سکتی ۔وہ جذباتیت کی رو میں بہہ کرحکومت کے خلاف کوئی بھی انتہائی قدم اٹھا سکتی ہےْ ۔کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے لیکن حکومت سوائے تقاریر کے کچھ نہیں کر رہی۔اب تو تقاریر کا زور بھی ٹوٹ چکا ہے۔ایک جذباتی فضا جو تیار کی گئی تھی وہ بھی دھیرے دھیرے دم توڑ رہی ہے۔عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ کمزور ہو تا جا رہا ہے۔ہمارے سب سے مخلص دوست چین کے صدر شی جن چنگ نے اپنے حالیہ بھارتی دورے میں کشمیر کا ذکر کرنا مناب نہیں سمجھا جس سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کہاں کھڑا ہے۔

کشمیری جس کرب سے گزر رہے ہیں اس کا مداوا کون کرے گا؟ کون انھیں اس عذاب سے نکالے گا؟ کون ان کے زخموں پر مرحم رکھے گا؟ کون ا نھیں آہوں ، سسکیوں اور آنسوئوں سے نجات دلائے گا؟انھیں آزادی کا جو خواب دکھایا گیا ہے اس میں حقیقت کے رنگ کون بھرے گا؟انھیں احتجاج کی جس راہ پر ڈالا گیا تھا اس پر اب ان کے ساتھ کون کھڑا ہو گا ؟ الفاظ و معانی کی حقیقت کا راز کون بتائے گا؟کون ہے جو ان کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر جرات و ہمت کا ثبوت دے گا؟مصلحت پسندی سے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے رہا کشمیر کا مسئلہ با جرات اعمال اور بے لاگ سچائی کا متقاضی ہے لیکن ہمارے حکمران ا س کے لئے تیار نہیں ہیں۔وہ جنگ میں الجھے بغیر کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کہ ناممکنات میں سے ہے۔بھارت ایک بہت بڑا ملک ہے لہذا عالمی برادری بہت سے تحفظات کے باوجود اس سے مخا صمت کیلئے تیار نہیں ہے ۔بھارتی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کی کھپت انھیں اپنے ضمیر کو دبانے ، نظر انداز کرنے اور کچلنے کی پالیسی پر گامزن کرنے کیلئے مجبور کر رہی ہے۔

پاکستان اس وقت بالکل تنہا ئی کاشکارہے لیکن ہمیں یہ بتایا جا رہا ہے کہ دنیا ہمارے بیانیہ کو تسلیم کر رہی ہے ۔ بھارت کی اندرونی سیاست اور اس کا ندرونی خلفشار اپنی جگہ اہم ہو گا لیکن کیا اس سے کشمیر کی آزادی کی منزل کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے؟بند کواڑوں کے پچھے کیا ہو رہا ہے کسی کو کوئی خبر نہیں ہے؟نوجوانوں کو گرفتار کر کے کہاں پہنچایا جا رہا ہے کوئی لب کھولنے کے لئے آمادہ نہیں ہے۔عالمی برادری کشمیر کو بھارت اور پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے کر اپنا دامن چھڑا چکی ہے۔امریکہ کی ثالثی کا جو جھانسہ عمران خون کو دیا گیاتھا اس نے مسئلہ کو مزید کمزور کر دیا ہے۔نہ امریکہ ثالثی کرے گا اور نہ یہ مسئلہ حل ہو گا ۔صدرِامریکہ ڈولنڈ ٹرمپ توبھا رتی وزیراعظم نریندرمودی کے ہا تھو ں میں ہاتھ ڈال کر نیو یارک کے جلسہ میں پوری دنیا کو دوستی کا نیا چہرہ دکھا رہے تھے ۔ڈولنڈ ٹرمپ کی نریندر مودی کے جلسہ میں شمولیت اس بات کا واشگاف اعلان تھا کہ صدرِ امریکہ بھارتی ہاتھو ں میں کھیل رہے ہیں۔ ڈولنڈ ٹرمپ کو فنڈ ریزنگ میں دلچسپی تھی اور بھارتیوں نے جی کھول کر ڈالروں کی بارش کی۔کشمیر کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں بند کواڑ وں کے پیچھے جن سر فروشوں کے قدموں کی آہٹ سننے کیلئے بے تاب ہیں ان کا کہیں نام و نشان نہیں ہے۔

مایوسی اب ہر سو اپنے پر کھولے ہوئے ہے جس سے آزادی کے متوالوں کی دل شکنی ہو رہی ہے ۔ان کی آنکھین انتطار کرتے ہوئے پتھرا گئی ہیں لیکن جن کا انتطار تھا ان کا کہیں نام و نشان نہیں ہے۔سنگ باری اور رجمیت سے کشمیری مظلوم تو بن سکتے ہیں لیکن اس سے تاریخ کے پنوں میں آزادی کوحقیقت کا جامہ نہیں پہنایا جا سکتا۔آزادی خون مانگتی ہے اور حکومت فی الحال اس راہ پر سفر سے گریزاں ہے۔وہ طفل تسلیوں سے وقت کو دھکہ دے رہی ہے۔وہ کشمیر ی مسئلہ کو اپنے اقتدار کے دوام کا ذریعہ بنا رہی ہے کیونکہ کشمیر کا مسئلہ پاکستانیوں کی جذباتی وابستگی کا شاہکار ہے۔وہ کشمیر پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرتے جبکہ حکومت بیانات ، دھمکیوں اور بڑھکوں سے عالمی سطح پر زندہ رہنا چاہتی ہے لیکن نتائج کے اعتبار سے بالکل کوری ہے ۔ہروہ طرزِ فکر جو صرف الفا ظی کا آئینہ دار ہو اور جس میں ذ اتی مفادت کی آرزو جھلکتی ہو آخرِ کار ناکام ہوجا تاہے۔ ایسی سوچ کی ناکامی نوشتہ دیوار ہوتی ہے لیکن اقتدار کے بھوکوں کو کچھ نظر نہیں آتا جبکہ اہلِ دانش،اہلِ فہم،اہلِ علم اور اہلِ نظر ایسی تحریر کو بآسانی پڑھ سکتے ہیں۔کاش حکمرانوںکو بھی ایسی نگاہ عطا ہو جاتی تو نوشتہ دیوار پڑھنے کی اہلیت رکھتی ۔ کشمیر کو ایک دن آزاد ہونا ہے لیکن اس کیلئے حکومت کو عزمِ مصمم،قربانی اور سرفروشی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان

Share this:
Tags:
fame people politicians politics problems Rulers حکمرانوں سیاست سیاستدان شہرت عوام مسائل
Polio Vaccine
Previous Post پولیو ویکسین سے معذوری سے نجات
Next Post آصف علی زرداری کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا
Asif Ali Zardari

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close