Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

October 23, 2014October 23, 2014 0 1 min read
Democracy
Democracy
Democracy

تحریر : رقیہ غزل
یہ کہنا کسی طور‘بے جا ‘نہ ہوگا کہ آج وطنِ عزیز حالت جنگ میں ہے ‘وہ جنگ‘ جو ہم لڑنا نہیں چاہتے مگر یہ ہم پر مسلط کر دی گئی ہے‘اندرون خانہ ریشہ دوانیوں اوربیرون خانہ مفاد پرست حکمرانیوں نے‘ ہمیں ان تاریکیوں میں‘ دھکیل دیا ہے کہ جہاں ہم یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ’’اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ ۔۔۔!!!‘‘ان گھمبیر حالات میں‘جب فیصلہ کرنا مشکل ہو چکا ہے کہ موجودہ حالات کیا رخ اختیار کریں گے اور پاکستانی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا‘ایسے میں جناب آصف علی زرداری نے بہت اچھی بات کہی ہے کہ’’ جمہوریت کو جمہوریت کے نام لیواؤں سے ہی خطرہ ہے ۔‘‘جس ملک کے اکثر حکمرانوں پر جمہوری رویوں اور جمہور کے حقوق کے خلاف‘ شہنشاہیت اپنانے پر مقدمات ہوں ‘جس کے اکثر سیاستدان‘ کمزوروں اور غریبوں کے اثاثوں اور عزتوں کے غاصب ہوں ‘جس کے قانون نافذ کرنے والے ادارے‘ مجبوراور زرخرید غلام ہوں اور بالآخر کرپشن کے رنگ میں رنگے جا چکے ہوں ‘جہاں غریب کے لہو کی قیمت‘ چندلاکھ روپے یا چند ایکڑ اراضی ہو اور چادر اور چار دیواری کا تحفظ‘ نا پید ہو‘ وہاں جمہوریت اور جمہور کی بات کرنا ‘اور ایسے لوگوں کا جمہوریت کو بچانے کا دعویدار ہونا ‘کیا ایک کھلا تضاد نہیں ہے؟۔

یہ حقیقت تو روزِ اول کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان کن گوناں گو قربانیوں سے حاصل کیا گیا ‘اورکیوں حاصل کیا گیا ؟اس سے ہر وہ انسان آگاہ ہے ‘جس نے اس وطن میں آنکھ کھولی ۔اس خطۂ زمین کے حصول کے لیے‘ ہمارے بزرگوں نے سب کچھ قربان کر دیا ۔ وہ خواب تو شرمندۂ تعبیرہو گیا مگر جس مقصد کے حصول کے لیے اس کا مطالبہ کیا گیا تھا‘ گزشتہ ۶۸ برس سے وہ پورا نہ ہوسکا ۔کاش ہمارے سیاستدان‘ اس حقیقت سے نابلد نہ ہوتے کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی شبانہ روز محنتوں ،بہترین قیادت ،ان کے ساتھیوں کے بھرپور ساتھ ،تحریکِ پاکستان کے مخلص کارکنوں ،اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ممبران ،اور بے شمار خاموش اور گمنام سپاہیوں اور شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے اور اس وقت سب نے یہ عہد کیا تھا کہ اس کی حفاظت ہم سب نے کرنی ہے‘ مگر یہ کس قدر المناک ہے کہ آج وطن عزیزکچھ ایسے سیاست دانوں کے نرغے میں ہے جن کی حماقتوں ،سیاسی اکھاڑ پچھاڑ ،ادھر ادھر کی سکیموں ،حریفو ں سے ہاتھ ملانے،نام نہاد جاہلانہ نعروں اور خودی اور خوداری کو بھلاکر اغراض کے لیے تماشا بننے اور تماشا بنانے ،اور ایک دوسرے کی ٹانگیں توڑنے اور ٹانگیں کھینچنے کے سوا ان کو کچھ نہیں آتا ۔انکی ان مکاریوں اور شعبدہ بازیوں کی وجہ سے‘ اس ملک کی ناؤ کبھی آمریت اور کبھی نام نہاد جمہوریت کے‘ طوفانوں سے ‘نبرد آزما رہی اور اب حالات یہ ہیں کہ۔

تیور ترے اے رشکِ قمر دیکھ رہے ہیں
ہم شام سے اندازِ سحر دیکھ رہے ہیں

آج سوال صرف یہ ہے کہ پاکستان کو وجود میں آئے 68برس بیت چکے ‘ہم نے اس کے لیے کیا کیاہے ؟بجلی ،پانی ،گیس اور تیل جیسی بنیادی ضروریات کے پراجیکٹس کو کیوں مکمل نہیں کر سکیں ہیں ‘مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے مناسب انتظامات اور سہولیات زندگی میں‘ہم کیوں تمام ممالک سے پیچھے رہ گئے ہیں ؟ جبکہ ان کے علاوہ ‘ہر دور حکومت میں ‘جس بھی برسر اقتدار حاکم نے‘ جس منصوبے کی تکمیل کرنا‘ مناسب سمجھی اس کو عملی جامہ‘ کسی حد تک پہنا لیا گیا اس کے لیے خواہ اسے ملک سے یا بیرون ملک سے وسائل حاصل کرنا پڑے مگر ان عوامی ضروریات کی ‘اشد ضروری بنیادی سہولیات کے لیے ‘کبھی کسی نے سنجیدگی سے اقدام نہیں اٹھائے‘ یہی وجہ ہے کہ ہر برسر اقتدار حکومت کاجب تختہ الٹا یا وہ اپنی مدت پوری کر کے گئی‘ تو انھیں عوام نے عزت دینے کی بجائے‘ ہر اگلے الیکشن میں ذلت اور نفرت دی۔

Pakistan
Pakistan

ملک و قوم کی ترقی تب ہوتی ہے جب معیشت مضبوط ہو ،تعلیمی میدان میں وہ قوم سب سے آگے ہو ‘آپ کچھ نہیں کر سکتے تھے‘ تعلیم کے لیے ہی‘ بنیادی اصلاحات کا نفاز کر دیتے تاکہ ملک کو درپیش مسائل‘ کچھ تو کم ہوتے ۔مگر کسی میدان میں کوئی خاطر خواہ پیش رفعت نہیں کی گئی ‘جو بھی کیا’’ وقت ٹپاؤ پالیسی‘‘ کے تحت کیا ۔جیسے کہ جب جوانوں کو روزگار دینے کا مطالبے سے بچنے کی تدبیر سوچی تو یہ کیا کہ اہلیت کے زمرے میں‘ بی اے کی بجائے بی ایس آنرز کو اہل قرار دیا گیا تاکہ وہ لوگ ‘دوسال تک ملازمت کی بات نہ کریں ۔اسی طرح وکالت کا امتحان‘ دو سال کی بجائے تین سال کا کر دیا گیا تا کہ ایک سال تک کوئی وکیل بن کر‘ حکومت سے نوکری نہ مانگے ۔اور اسی طرح کے سو ہیلے بہانے ہر شعبے میں‘ حاکم وقت نے کچھ اس طرح کی بد نیتی سے کئے کہ اسے عوام کی بد نصیبی کی بجائے ان کی خوش قسمتی اور بہتری کا عندیہ قرار دیا بلکہ اس پر یہ فخر کیا کہ جیسے پرانے شہنشاہوں کی‘ تاریخ لکھنے والے ان لفظوں میں لکھتے ہیں ۔’’ہر کہ آمد عمارت نو ساخت ‘‘۔آج کالج اور یونیورسٹیوں میں بے شمار ایم فل اور پی ایچ ڈی مختلف کنٹریکٹ پر تقریباً آٹھ دس ہزار روپے ماہنامہ معاوضہ پر ٹیوٹر ‘ٹیچر یا لیکچرر کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہیں اور بیشتروہ ہیں کہ جن کے والدین ‘بچوں کی تعلیم پر لاکھوں روپے لگا کر‘ جب اپنے بچوں کا یہ حشر دیکھتے ہیں تو ان کے ہاتھ‘ اللہ کے سامنے حکمرانوں کو ہدایت دینے کی دعا کے لیے اٹھ جاتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں ‘کرپشن کرنے والوں کے لیے سو راستے ہیں ان حالات میں ہر مخلص پاکستانی اللہ کے حضور یہی دعا کرتا ہے کہ اللہ سچے پاکستانیوں کے صبر کے پیمانے کو ٹوٹنے سے محفوظ رکھے ۔جبکہ جمہور کی یہی دعا حکمرانوں کی کارکردگیوں پر سوالیہ نشان ہے۔

اسی سبب آج لاکھوں پاکستانی سڑکوں پر نکل آئے ہیں یہ آپ سب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔یہ یاد رہے یہ مسئلہ کسی ایک پارٹی یا ایک انسان کا نہیں ہے‘ افسوس تو یہ ہے کہ اکثروقت کے غدار ہیں جنھوں نے اس پاک سرزمین کے ساتھ ہی نہیں خدا کے ساتھ بھی وفا نہیں کی ہے ‘یہ انہی حکمت عملیوں کے نتیجہ ہے کہ ’’تاحد نظر شعلے ہی شعلے ہیں چمن میں ‘‘کے مصداق‘ اس وقت ملکی منظر نامہ دیکھ کراہل فکرو دانش کا دل چاہتا ہے کہ وہ اپنا سر پیٹ لیں۔ دھرنے ،جلسے ،جلوس ،دمادم مست قلندر، پہیہ جام ،کنٹینر جام، ہڑتالیں، شٹر ڈاؤن، گھیراؤ، جلاؤ، پتھر مارو، ڈنڈا گھماؤ، جوتے چلاؤ، گولی گالی وغیرہ وغیرہ اورا س پر طرہ یہ کہ گھنٹوں ختم نہ ہونے والی تقریریں، پھر نان ایشوز پر گھنٹوں لمبے ٹاک شوز‘ جن میں سیاسی شعبدہ بازوں اور کرپشن کے سرغنوں کی ‘بد کلامیاں اور ایسی ایسی فنکاریاں کہ جو دیکھے وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے کہ میں اس ملک کا باشندہ ہوں ۔۔!کیا اس طرح پاکستان کبھی ترقی کر سکے گا ؟ مجھے عظیم دانشور جناب عطاء الحق قاسمی کا شعر یاد آرہا ہے۔

کہاں لے آئے ہو راے ہبرو تم !
یہاں تو کربلا ہی کربلا ہے

یہ طوفان اس وقت تک‘ در نہیں آئے تھے‘ جس وقت تک کہ ہمارے برسر اقتدار حکمرانوں نے‘ منفی اور انتقامی سیاست کا آغاز نہ کیا تھا ‘اور جب اسی رد عمل کے طور پر اس بنا پر‘ عوامی ردعمل سامنے آیا کہ حکومت کو اپنی طاقت کا ‘انتقامی معاملات میں استعمال کرنے کی بجائے ‘ملک میں اہم مسائل پر‘ توجہ دینے چاہیئے‘ تاکہ معیشیت کو سنبھالہ ملے‘ امن عامہ اور عدل و انصاف کا راج ہو ،کرپشن دور ہو الیکشن کے دوران عوام سے کئے ہوئے وعدوں کے پورا نہ کر سکنے پر ندامتیں نہ ہوں اور ریاکاری سے عوام کو طفل تسلیاں نہ دینا پڑیں‘ مگر۔۔ جیت کے ایسے چاؤ چڑے ہوئے تھے کہ حکمران’’ مست مئے پندار‘‘ ہو کر اس سوچ میں گم تھے کہ’’ ہم چوں دیگر نیست ‘‘ یعنی کہ ہم ہوں اور کوئی دوسرا بھی رہے کے مصداق‘ پوری کابینہ کے دماغ خراب ہو چکے تھے ‘اور حکمرانوں نے بادشاہوں جیسا وہ جاہ و جلال قائم کر رکھا تھا ‘کابینہ کے افراد جس زبان میں اپنے خلاف بات کرنے والوں کے لیے زبان کھولتے تھے نہ وہ الفاظ ان کے لیے زیبا تھے‘ نہ وہ انداز ان کے شایان شان تھا۔

میں یہ بات وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ آج ہمارا ملک جن مسائل سے دوچار ہے‘ اس کی بنیادی وجہ نظریاتی محاز پر گرفت کا کمزور ہونا ہے‘ ہم کبھی بھی ان مسائل پر قابو نہیں پاسکتے‘ جب تک ہم جھنڈے تلے جمع نہ ہو جائیں ‘ہمارے قول و فعل میں تضاد ختم نہ ہو جائے اور نشۂ اقتدار خدمت خلق کے جزبے میں تبدیل نہ ہو جائے۔اس حکومت کو بدلنے یا جماعتوں کو بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا ‘بلکہ نظام میں بہتری اور آئین و قانون کے مبہم ضابطوں کی واضح تشریحات کر کے جرائم کا ارتکاب کرنے والے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے اور حقدار کو اس کا حق جلد سے جلد دلوانا یقینی بنا نا پڑے گا اور اس سلسلے میں ہر ادارے کا سخت احتساب ضروری ہوگا مگر اس سے پہلے اپنا احتساب ضروری ہے ۔اگر ہم کرپٹ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ہمیں خود کو بدلنا ہوگا ‘اور جلد از جلد موجودہ حالات پر قابو پانا ہوگا ‘ورنہ پاکستان میں سیاست کا مطلب صرف اکھاڑ پچھاڑ رہ جائے گا ‘یہ آگ ہم نے خود لگائی ہے‘آج جس میں ہم جل رہے ہیں ،ہمیں اسی راکھ سے اٹھنا ہوگا‘اگر ہم نے اس پر قابو نہ پایا تواب کے مؤرخ یہ لکھے گا۔۔ !اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔

Roqia Ghazal
Roqia Ghazal

تحریر : رقیہ غزل

Share this:
Tags:
democracy pakistan politician politics Ruling پاکستان جمہوریت حکمران سیاست سیاستدان
Sheikhupura Polling Stop– Breaking News – Geo
Previous Post شیخوپورہ میں صوبائی حلقے میں پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
Next Post تاریخ کا طویل ترین مجرا اسلام آباد میں سجایا گیا : فضل الرحمان
Fazlur Rehman

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close