
کیف (جیوڈیسک) یوکرائن کے وزیر خارجہ پاولو کلمکن نے کہا ہے کہ روس پائیدار امن کے قیام کیلئے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرے۔ روس یوکرائن سے اپنی فوج اور جنگی سازو سامان کا مکمل انخلا کر کے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل در آمد کو یقینی بنائے۔
جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 یوکرائینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرائن کے وزیراعظم ارسنی یتسینیوک اس حوالے سے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گےَ۔
